JTI Multan Official

JTI Multan Official JTI is a purely ideological movement which is free from all kinds of sectarianism and prejudices.

نوٹیفکیشنمحترم محمد فرمان صاحب کو جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کا قائم مقام جنرل سیکٹری مقرر کیا جاتا ہے!!
14/08/2026

نوٹیفکیشن
محترم محمد فرمان صاحب کو جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کا قائم مقام جنرل سیکٹری مقرر کیا جاتا ہے!!

02/08/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی جانب سے شاہ رکنِ عالم کالونی میں یونٹ عمر بن خطاب رضہ کا انعقاد۔
یونٹ کا افتتاح ملک معین الدین (صدر جے ٹی آئی ضلع ملتان) احمد اسلم نے کیا

یونٹ کے صدر کیلئے معین اختر جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے محمد ابراہیم کو نامزد کیا گیا۔!!
محمد بن الہی بخش: ناظم اطلاعات جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان

25/07/2026

یونٹ شیخ الہند جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی عاملہ
کا اجلاس محمد نعمان (صدر یونٹ شیخ الہند) کی زیر صدارت منعقد ہوا

اجلاس میں جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے سرپرست قاری ضیاء الرحمان اور صدر ملک معین الدین اور سٹی جنرل سیکرٹری انس وسیم نے بطور خاص شرکت کی

اجلاس میں یونٹ کی فعالیت پر گفتگو ہوئ

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی جانب سے روزانہ وار درس قرآن کا انعقاد درسِ قرآن صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان ملک معین ...
12/07/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی جانب سے روزانہ وار درس قرآن کا انعقاد

درسِ قرآن صدر جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان ملک معین الدین کی سرپرستی میں قاری محمد اقبال رحیمی نے دیا

محمد بن الہی بخش: ناظم اطلاعات جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان

10/07/2026

مدنی یونٹ جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی جانب سے روزانہ وار درس قرآن کا انعقاد

درس قرآن امیر یونٹ ورکن مجلس عاملہ جے ٹی آئی سٹی ملتان مولانا صدیق خان نے دیا

محمد بن الہی بخش: ناظم اطلاعات جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان

08/07/2026

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کی جانب سے روزانہ وار درس قرآن کا انعقاد

درس قرآن بھائی عبداللہ (ناظم مالیات جے ٹی آئی ضلع ملتان) کی سرپرستی میں منعقد ہوا
محمد بن الہی بخش: ناظم اطلاعات جمعیت طلباء ضلع ملتان

21/05/2026

الرٹ 📢📢📢
جیسا کہ آپ حضرات کے علم میں ہے کہ جمعیت علماء اسلام
پاکستان کے مرکزی امیر حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب دامت برکاتہم العالیہ نے 22 مئی بروز جمعہ کو ضلعی ہیڈکوارٹرز پر احتجاج کی کال دی ہے

اسی سلسلے میں جے یو آئی ضلع ملتان کل بروز جمعہ گول چوک گلگشت کالونی میں احتجاج کررہی ہے ۔

جمعیت طلباء اسلام ضلع ملتان کے امیر ملک معین الدین کی جانب سے تمام کارکنان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس احتجاج کو کامیاب بنائیں اور جے یو آئی کا اس حوالے سے بھرپور ساتھ دیں۔
Malik Moeen
Malik Awais
Fahad Yaseen
Ahmad Aslam
Mubashir Siddique Khokhar
Jamiat Talaba e Islam Pakistan
Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan
Maulana Fazl ur Rehman

15/05/2026

جمعیت طلباء اسلام تحصیل ملتان کی جانب سے روزانہ وار درس قرآن کا انعقاد کیا گیا

درس قرآن عمیر اسلم (صدر جے ٹی آئی تحصیل ملتان) کے دفتر میں رکھا گیا

درس قرآن میں JTI ضلع ملتان کے صدر ملک معین الدین نے خصوصی شرکت کی

درس قرآن جمعیت JTI ضلع ملتان کے معاون سوشل میڈیا انچارج حافظ صفوان نے دیا

درس قرآن میں نماز کی اہمیت اور اصلاح نماز ، رحمت الٰہی اور ھو الغفور الرحیم ہونے پر درس دیا گیا۔

جاری کردہ: انس وسیم
جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام تحصیل ملتان

10/04/2026

پریس ریلیز
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان کا فہمیدہ لغاری کے واقعے پر شدید ردِعمل، تعلیمی اداروں میں ہراسگی کے بڑھتے واقعات پر اظہار تشویش
اسلام آباد/میرپورخاص:
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان کے مرکزی و صوبائی قائدین نے محمدی میڈیکل کالج میرپورخاص کی تھرڈ ایئر کی طالبہ فہمیدہ لغاری کی خودسوزی کے افسوسناک اور المناک واقعے پر گہرے رنج و غم اور شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔
مرکزی صدر ملک محمد اویس اور جنرل سیکرٹری عبدالمنان کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ نمبر کم زیادہ دینے کے بہانے طالبات کو ہراساں کرنا اور انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کر کے موت کے دہانے تک پہنچانا ایک نہایت سنگین اور قابلِ مذمت جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز تعلیمی اداروں سے نوجوان طالبات کی لاشوں کا ملنا پورے تعلیمی نظام اور متعلقہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ان واقعات کے پس منظر کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا جاتا اور نہ ہی ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جاتی ہے، جس کے باعث ایسے افسوسناک واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
مرکزی ارکانِ مجلسِ عاملہ حافظ اختر علی، عبد الخالق صدیقی، ابوذر وزیر، حافظ سجاد قاسمانی، محکم دین بروہی، محمد عثمان قاسمی، ادریس سبحانی، ملک معین الدین، حافظ محمد عظیم، اکرام کھرل، حنین خان، صدیق اللہ شملانی، عبدالغفور سمالانی، جبکہ صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز طاہر شاہ، فرمان اللہ ایڈووکیٹ، ملک محمد عدیل، راؤ ساجد شمس ، اسامہ محمود ہالیجوی، محمد علی درس، حکمت اللہ کاکڑ، سرفراز احمد لانگو، آفتاب اللہ، محمد آفریدی، امیر اللہ وزیر ل، امین اللہ خاکسار اور دیگر ذمہ داران نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کی۔
اور مطالبہ کیا کہ
واقعے کی شفاف اور اعلیٰ سطحی تحقیقات فوری طور پر کرائی جائیں۔
ہراسگی میں ملوث عناصر اور طالبہ کو ذہنی اذیت دینے والے ذمہ داران کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی اور عبرتناک سزا دی جائے۔
تعلیمی اداروں میں طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام ہو سکے۔
آخر میں قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ فہمیدہ لغاری کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
شعبہ اطلاعات و نشریات
جمعیۃ طلباء اسلام پاکستان
Malik Awais

15/01/2026

ملک معین الدین کو مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام بننے پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے حافظ محمد عمر شیخ صاحب سرپرست اعلیٰ جمعیت علماء اسلام ملتان کی قیادت میں رانا محمد سعید (ضلعی سیکرٹری اطلاعات JUI ضلع ملتان) مولانا محمد یوسف مدنی (جنرل سیکرٹری JUI تحصیل سٹی وصدر ملتان) خواجہ محمد زاہد صدیقی موجود ہیں
جاری کردہ: محمد بن الہی بخش (اطلاعات JTI ضلع ملتان)

Address

Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JTI Multan Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share