Shahid Nadeem Rana

Shahid Nadeem Rana Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Shahid Nadeem Rana, Government Official, Rangpur Khera, Multan.

PMS Officer – | Civil Servant
Served in multiple districts and departments across Punjab at key administrative positions
To serve the people with integrity, responsibility, and contribute towards a better & progressive Punjab.

23/08/2026
23/08/2026

*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے ستھرا پنجاب پروگرام کے مطابق ستھرا پنجاب بیٹھک کے عنوان کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد ندیم رانا نے چک 20-11 ایل میں عوامی بیٹھک کا انعقاد کیا*۔

*ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال پنجاب کی واحد ایجنسی ہے جو ستھرا پنجاب بیھٹک کا باقاعدگی سے انعقاد کر رہی ہے اور ہر یونین کونسل میں جا کر دیہات کی سطح پر ’’ستھرا پنجاب بیٹھک‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے۔ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال بڑی محنت، لگن اور باقاعدگی کے ساتھ یہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہی ہے*۔

اس بیٹھک کا سلوگن ہے
(*میرا ویر میرا بھائ ، پنڈ دی رکھو صفائ*)
اس موقع پر مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے معززین، سماجی شخصیات اور اہل دیہہ نے بھرپور شرکت کی۔

*بیٹھک کے دوران صفائی ستھرائی، ماحولیات کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرکا نے تجاویز پیش کیں*۔
*آنے والے دنوں میں ضلع ساہیوال کی ہر یونین کونسل میں ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال کے زیرِ اہتمام اس نوعیت کی بیٹھکوں کا انعقاد کیا جائے گا*۔

30/07/2026

*ویسٹ ٹو گرین انشی ایٹو*

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن “ستھرا پنجاب، گرین پنجاب” کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال نے “ویسٹ ٹو گرین انشی ایٹو” کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مہم کا مقصد ماحول کو صاف، سرسبز اور آلودگی سے پاک بناتے ہوئے شجرکاری کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔

اس سلسلے میں ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد ندیم رانا کی ہدایت پر تحصیل ساہیوال میں 10,000 جبکہ تحصیل چیچہ وطنی میں 6,000 پودے لگائے جائیں گے۔ یہ اقدام نہ صرف ماحولیاتی تحفظ میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ پنجاب کو مزید سرسبز اور خوشحال بنانے کے وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کی عملی تعبیر بھی ثابت ہوگا۔

ستھرا پنجاب ایجنسی کا ہر ورکر، جو اپنی متعلقہ یونین کونسل میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لے گا۔ تین ہزار سے زائد ورکرز میں سے ہر ورکر اپنی یونین کونسل میں کم از کم پانچ پودے لگائے گا۔ ان پودوں کی حفاظت، باقاعدہ دیکھ بھال، پانی کی فراہمی اور نشوونما کی ذمہ داری بھی متعلقہ ورکر خود ادا کرے گا، تاکہ یہ پودے مستقبل میں سرسبز و شاداب ماحول کی تشکیل میں اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔

ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ صفائی اور شجرکاری جیسے مثبت اقدامات کے ذریعے ایک صاف، سرسبز اور پائیدار پنجاب کی تعمیر میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

25/07/2026

*ستھرا پنجاب بیٹھک* کے عنوان کے تحت ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد ندیم رانا نے چک 62/5L میں عوامی بیٹھک کا انعقاد کیا۔ اس بیٹھک کا سلوگن ہے
(میرا ویر میرا بھائ ، پنڈ دی رکھو صفائ)
اس موقع پر مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے معززین، سماجی شخصیات اور اہل دیہہ نے بھرپور شرکت کی۔

بیٹھک کے دوران صفائی ستھرائی، ماحولیات کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔شرکا نے تجاویز پیش کیں۔
آنے والے دنوں میں ضلع ساہیوال کی ہر یونین کونسل میں ستھرا پنجاب ایجنسی ساہیوال کے زیرِ اہتمام اس نوعیت کی بیٹھکوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

Address

Rangpur Khera
Multan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shahid Nadeem Rana posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share