Punjab Food Authority Multan

Punjab Food Authority Multan Punjab Food Authority Multan

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی جانب سے آج *ANGAN* اور *London Courtyard* میں شیفس اور کچن اسٹاف کے لیے شدید گرمی اور مسلسل چ...
13/05/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی جانب سے آج *ANGAN* اور *London Courtyard* میں شیفس اور کچن اسٹاف کے لیے شدید گرمی اور مسلسل چولہوں کے سامنے کام کرنے کے دوران *ہیٹ سٹروک، ڈی ہائیڈریشن اور متوازن غذا* سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے دوران شرکاء کو شدید گرمی میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے، ہیٹ سٹروک کی علامات، فوری احتیاطی تدابیر، صحت مند مشروبات، متوازن غذا اور محفوظ طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا-

شدید موسم میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے شیفس کی صحت اور حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے "Rumanza by PC"ملتان میں اسٹاف کے لیے **ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ، پانی کی کم...
06/05/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی نیوٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے "Rumanza by PC"ملتان میں اسٹاف کے لیے **ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ، پانی کی کمی اور متوازن غذا** کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیشن میں شدید گرمی کے دوران صحت مند رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر، مناسب پانی کا استعمال، موسمی حالات سے نمٹنے کیلئے موزوں غذاء اور طرزِ زندگی میں بہتری جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔
ادارے کی انتظامیہ کے تعاون اور شرکاء کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہیں، جو ایک صحت مند اور محفوظ معاشرے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔


Punjab Food Authority Deputy Commissioner Multan

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی جانب سے NFC انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (NFCIET) ملتان میں ایک مختصر مگر مؤثر نیوٹر...
29/04/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی جانب سے NFC انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (NFCIET) ملتان میں ایک مختصر مگر مؤثر نیوٹریشن اسسمنٹ و آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء کو متوازن غذا، صحت مند طرزِ زندگی، مناسب پانی کے استعمال اور جسمانی سرگرمی کی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران طلباء کا وزن، قد، BMI اور باڈی فیٹ کا تجزیہ کیا گیا اور انہیں انفرادی غذائی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔ طلباء نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا جبکہ اختتام پر معلوماتی بروشرز بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ صحت مند معاشرے کے فروغ کے لیے آگاہی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan

07/04/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملتان میں گرینڈ آپریشن، جعلی پاپڑ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، مالک کیخلاف مقدمہ درج، ایک شخص گرفتار، بھاری مقدار میں مضر صحت اشیاء تلف، متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے۔۔۔

Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ سے منسلک کاروباری حضرات سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔۔دودھ کا کاروبار کرنے والے تما...
03/04/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دودھ سے منسلک کاروباری حضرات سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئیں۔۔

دودھ کا کاروبار کرنے والے تمام کاروباری حضرات مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں

30/03/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اڈہ بلی والا میں ملک شاپ پر کارروائی، دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، ملک شاپ کو اصلاح تک بند کردیا گیا۔۔

Govt of Punjab
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Mardan

ملتان (پنجاب فوڈ اتھارٹی ) پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام عید الفطر کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ ساؤتھ II میں ایک...
21/03/2026

ملتان (پنجاب فوڈ اتھارٹی )
پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کے زیر اہتمام عید الفطر کے موقع پر ریجنل ڈائریکٹوریٹ ساؤتھ II میں ایک پروقار کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر عید کے روز منعقد ہوئی، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز ملتان ڈویژن جناب عامر افتخار، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ملتان عمیر حنیف سمیت دیگر افسران اور سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران عید الفطر کی خوشیوں کو سادہ اور باوقار انداز میں منایا گیا، جبکہ افسران نے اس موقع پر باہمی ہم آہنگی، ٹیم ورک اور عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

آخر میں ملکی سلامتی، ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

18/03/2026

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان کے علاقے جھوک وینس میں بڑی کارروائی، 40 من سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردی گئیں، 2 ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا، کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز عامر افتخار کی سربراہی میں کی گئی۔۔

26/02/2026

رمضان المبارک میں روزہ داروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 2 جوس پلانٹس اور ملک شاپ کی انسپکشن، 400 لیٹر فلیور ڈرنکس، 17 کلو ممنوعہ اجزاء تلف، جوس پلانٹس کو ڈیڑھ لاکھ روپے کے جرمانے، دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک شاپ مالک کیخلاف ایف آئی آر درج، اصلاح تک بند کردیا گیا۔..

Punjab Food Authority
Govt of Punjab
Deputy Commissioner Multan

23/02/2026

رمضان المبارک میں انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، اڑھائی من مضر صحت کھویا تلف، ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج، ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

Govt of Punjab
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Multan

Address

Al Raheem House Near BZU Metro Station Bosan Road Multan
Multan
66000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Food Authority Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share