09/04/2026
تیسرا دن — نِچ منتخب کرنا کیوں ضروری ہے؟
آج دوستوں کے ساتھ لنکڈ اِن کلاس کے تیسرے دن ایک اہم بات پر گفتگو ہوئی۔ میں نے سب کو سمجھایا کہ ایک فیلڈ کو منتخب کریں اور اس فیلڈ کے اندر بھی کسی مخصوص نِچ میں رہ کر کام کریں۔
مثلاً میٹا اشتہارات کی خدمات ایک بہت بڑی فیلڈ ہے۔ اس سروس کو تقریباً ہر فیلڈ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ ایک فیلڈ کو منتخب کر لیں، جیسے:
رئیل اسٹیٹ
صفائی کی خدمات
ای کامرس
فیشن
تو آہستہ آہستہ آپ اسی ایک فیلڈ کے ماہر بن جاتے ہیں۔ پھر آپ کا مواد بھی اسی فیلڈ کے گرد ہوتا ہے، آپ کی بات بھی واضح ہوتی ہے اور لوگ آپ کو اسی شعبے کا ماہر سمجھنا شروع کر دیتے ہیں۔
میں نے ایک مثال دی:
جیسے ایک ڈاکٹر پہلے جنرل ڈاکٹر ہوتا ہے، پھر وہ اسپیشلائزیشن کرتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ:
عام طور پر جنرل ڈاکٹر کی فیس کم ہوتی ہے جبکہ اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی فیس زیادہ ہوتی ہے کیونکہ وہ ایک مخصوص شعبے کا ماہر ہوتا ہے۔
بالکل اسی طرح اگر آپ بھی اپنی فیلڈ کے اندر ایک نِچ منتخب کر کے کام کریں گے تو آپ کی پہچان مضبوط ہوگی، آپ کی ویلیو بڑھے گی اور آپ اپنی خدمات بہتر قیمت پر پیش کر سکیں گے۔
آج کی میٹنگ بہت زبردست رہی۔
مجھے بھی نئے فری لانسرز سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ 🚀