25/05/2026
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف اور سینئر وزیر محترمہ مریم اورنگزیب کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ملتان نے سہولت بازار جلالپور پیروالہ میں تاجروں، مارکیٹ صدور اور پلاسٹک ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
پریس کانفرنس میں پلاسٹک بیگز پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد اور پنجاب کو پلاسٹک فری صوبہ بنانے کے وژن پر زور دیا گیا۔ تاجر برادری اور پلاسٹک ایسوسی ایشن نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے قانون پر عمل کرنے اور اس ماحولیاتی مقصد کے حصول میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم ظاہر کیا۔