Rescue 1122 Multan

Rescue 1122 Multan Providing Rescue Services to the Community of District Multan

Rescue Multan in Action Rescue 1122 Multan Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒
09/09/2026

Rescue Multan in Action
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒

Congratulations To Arshad Khan SB Master Trainer of the Month – August 2026 کا اعزاز آپ کی محنت، بہترین تربیتی صلاحیتوں،...
08/09/2026

Congratulations To Arshad Khan SB

Master Trainer of the Month – August 2026
کا اعزاز آپ کی محنت، بہترین تربیتی صلاحیتوں، پیشہ ورانہ مہارت اور بہترین قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 👏

آپ ایک بہترین رہنما، استاد اور رول ماڈل بھی ہیں۔ آپ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی ہم سب کے لیے ہمیشہ باعثِ فخر ہے۔

یہ اعزاز آپ کی شخصیت اور خدمات کا حقیقی اعتراف ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں، عزت اور ترقی عطا فرمائے۔ آمین 🤲❤️

Congratulations Sir! Proud to have you 🫡🏆
Keep inspiring, keep leading! 🌟

Rescue 1122 Multan
25/08/2026

Rescue 1122 Multan

BLSP Training Sessions From Rescue 1122 Multan Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒 Ch Adnan Sindhu DefendencePunjab Resc...
25/08/2026

BLSP Training Sessions From Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒
Ch Adnan Sindhu DefendencePunjab Rescuewelfare

22/08/2026

ریسکیو1122 آفس چوک قذافی میں ار او واٹر فلٹر پلانٹ کا آج باقاعدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں صاحب نے افتتاح کر دیا ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کے لیے خیر کا سبب بنائے جنہوں نے اس کاوش میں حصہ ملایا ہے اللہ تعالی ان کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائے امین،🌹🌹
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒

Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒 Rescue 1122 Multan
16/08/2026

Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒
Rescue 1122 Multan

15/08/2026

یومِ آزادی — ریسکیو 1122 ملتان

Punjab Emergency Service Rescue 1122 Multan

14 اگست کو پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان نے ڈپٹی کمشنر آفس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کے دفتر میں منعقدہ پرچم کشائی کی پروقار تقریبات میں فخر سے شرکت کی۔ دونوں تقریبات میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ڈاکٹر حسین میاں نے بھی شرکت کی، جبکہ ریسکیو 1122 ملتان کے چاک و چوبند اسکواڈ نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ ریسکیو اسکواڈ کی یہ باوقار شرکت وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور عوام کی خدمت کے عزم کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران ریسکیو 1122 کی جانب سے عوام کو یومِ آزادی کے حوالے سے قومی یکجہتی، باہمی احترام، قانون کی پاسداری اور محفوظ و ذمہ دار شہری بننے کا پیغام دیا گیا۔ شہریوں پر زور دیا گیا کہ جشنِ آزادی کے دوران ٹریفک قوانین کی پابندی کریں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال یقینی بنائیں، ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔

یہ دونوں پروقار تقریبات ریسکیو 1122 ملتان کی قومی اقدار، پاکستان کے قومی ورثے سے وابستگی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کا عملی اظہار ہیں۔

پاکستان زندہ باد!
Rescue 1122 Multan
Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒

15/08/2026

ملتان : 28 صفر، شہادت حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایمرجنسی کور پلان: ریسکیو 1122

ملتان : شہادت حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ریسکیو 1122 ملتان ہائی الرٹ: ریسکیو 1122

ملتان : ضلع ملتان میں ایمرجنسی کور پلان کے تحت 15 ایمبولینسز، 05 فائر وہیکلز، 24 موٹر بائیک ایمبولینسز اور 25 ریسکیو پوسٹس تعینات ہیں: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ملتان : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر اسٹاف ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے: ریسکیو 1122

ملتان : شہادت حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر ایمرجنسی کور پلان کی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 براہ راست نگرانی کر رہے ہیں: ریسکیو 1122

ملتان : ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 فعال ہے اور صفر المظفر کے دوران بھی ہر ایمرجنسی کال پر ایمرجنسی سروس کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے: ریسکیو 1122

ملتان : موٹر بائیک ایمبولینسز سروس کی بھی خصوصی پوسٹوں پر اسٹاف الرٹ ہے اور بروقت ایمرجنسی سروس کی فراہمی کر رہا ہے: ڈاکٹر حسین میاں

ملتان : شہادت حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر بڑی مجالس اور جلوسوں کے لیے موبائل پوسٹیں بھی بنائی گئی ہیں تاکہ عزاداروں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

ملتان : ضلع بھر کی اہم امام بارگاہوں پر ریسکیو 1122 کی خصوصی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں: ڈاکٹر حسین میاں

ملتان : ایمرجنسی رسپانس میں کسی قسم کی تاخیر اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا: ڈاکٹر حسین میاں

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 ملتان
Rescue 1122 Multan Rescue Rescue 1122 Multan Pakistan 🇵🇰💊💉🏍🚑🚒aCh Adnan Sindhulows

عالمی یومِ نوجوانان: محفوظ اور ذمہ دار نوجوان، محفوظ معاشرے کی ضمانت ہیں — ریسکیو 1122 ملتانعالمی یومِ نوجوانان کے موقع ...
13/08/2026

عالمی یومِ نوجوانان: محفوظ اور ذمہ دار نوجوان، محفوظ معاشرے کی ضمانت ہیں — ریسکیو 1122 ملتان

عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ملتان ڈاکٹر حسین میاں نے نوجوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ اور ملک کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ نوجوانوں میں نظم و ضبط، ذمہ داری، انسانیت کی خدمت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے ریسکیو سکاؤٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریسکیو سکاؤٹس نوجوانوں میں خدمتِ انسانیت، نظم و ضبط اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ریسکیو 1122 ملتان کے ترجمان کے مطابق نوجوان نسل ٹریفک حادثات، آگ لگنے، ڈوبنے اور دیگر ہنگامی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کرکے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنا سکتی ہے۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کے استعمال، تیز رفتاری سے گریز اور ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دینے کو اپنی ذمہ داری سمجھیں۔

اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر محمد بلال اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد ارشد خان بھی موجود رہے۔ انہوں نے ریسکیو سکاؤٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں متحد رہنے، باہمی تعاون اور ٹیم ورک کے جذبے کو برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ متحد اور منظم نوجوان ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی اور محفوظ ماحول کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ریسکیو 1122 ملتان نوجوانوں میں فرسٹ ایڈ، فائر سیفٹی، روڈ سیفٹی، واٹر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی سرگرمیوں اور تربیتی پروگراموں کا انعقاد بھی کرتا ہے، تاکہ نوجوان کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر اور محفوظ کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر نوجوانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ سوشل میڈیا کے مثبت استعمال، صحت مند سرگرمیوں، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی ذمہ داریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ایک محفوظ، ذمہ دار اور خدمتِ انسانیت پر مبنی معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

ریسکیو 1122 ملتان کا پیغام:
"محفوظ نوجوان — محفوظ معاشرہ — روشن مستقبل"

Address

Chowk Qadafi Multan
Multan
60650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Multan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share