29/06/2023
چوک سرور شہید؛
اسسٹنٹ کمشنر محمد اویس کی جانب سے عید کے موقع پر شہر میں صفائی کے مثالی اقدامات، شہر بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر محمد اویس اور چیف آفیسر رانا کاشف سارا دن مختلف مقامات کا دورہ بھی کرتے رہے ، آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے میونسپل کمیٹی کا عملہ سارا دن فیلڈ میں رہا ، میونسپل کمیٹی کے عملے کی جانب سے شہر بھر میں آلائشوں سے بھرے بیگ اکٹھے کر کے ان آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ،
شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے اور آلائشوں کو فوری ٹھکانے لگانے پر شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید محمد اویس کو خراج تحسین پیش کیا ہے ،