Jamiat Ulma E Islam Murree

Jamiat Ulma E Islam Murree جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کا آفیشل پیج

*مشترکہ اعلامیہ علماء مری* *ہم تمام مسالک و مکاتب فکر کے علماء کرام وذمہ داران مشترکہ طور انتظامیہ کے گوش گذار کرتے ہیں ...
04/06/2026

*مشترکہ اعلامیہ علماء مری*

*ہم تمام مسالک و مکاتب فکر کے علماء کرام وذمہ داران مشترکہ طور انتظامیہ کے گوش گذار کرتے ہیں کہ

مسجد شرعاً ایک بار قائم ہو جائے تو قیامت تک مسجد ہی رہتی ہے۔ اس کا انہدام، تبدیلی یا کسی اور مقصد کے لیے استعمال شرعاً ناجائز و حرام ہے۔ *اس سلسلے میں * جامعہ دارالعلوم کراچی کے مدلل فتویٰ* کی رہنمائی بھی ہمیں حاصل ہے جس کی رو سے بھی عثمانیہ مسجد جھیکاگلی کا انہدام قطعی طور پر ناجائز ہے۔

*اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 1973 کا آئین* مساجد کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے ، چنانچہ :

*آئین کی شق 20:* ہر شہری کو اپنے مذہب کی پیروی کرنے، اس کی تبلیغ و اشاعت اور مذہبی اداروں کے قیام و انتظام کا بنیادی حق دیتی ہے۔
*نیز شق 31:* ریاست پر لازم قرار دیتی ہے کہ وہ پاکستان کے مسلمانوں کو انفرادی اور اجتماعی طور پر اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنے کے قابل بنائے اور مساجد کے تقدس کا تحفظ کرے۔
*آئین کی شق 2-A* یعنی قرارداد مقاصد کی رو سے قرآن و سنت کو بالادست قانون کی حیثیت حاصل ہے۔

لہٰذا اس تناظر میں عثمانیہ مسجد جھیکاگلی کو گرانا نہ صرف شریعت کی بلکہ آئین و قانون کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے ۔


ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ کے *"مری ری ماڈلنگ منصوبے"* کی ہم اصولی طور پر حمایت کرتے ہیں اور شہر کی ترقی، خوبصورتی اور عوامی سہولت کے ہر مثبت اقدام میں ہم انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارا انتظامیہ کے ساتھ ہمیشہ سے خوشگوار، تعاون پر مبنی اور باہمی احترام کا تعلق رہا ہے۔

*مگر ہم دو ٹوک الفاظ میں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عثمانیہ مسجد جھیکاگلی کا انہدام ہمیں کسی صورت قبول نہیں۔* ترقیاتی منصوبے مساجد گرا کر نہیں بلکہ مساجد کا احترام کر کے بنائے جاتے ہیں۔ مسجد کو اس کی موجودہ جگہ پر برقرار رکھتے ہوئے منصوبے میں متبادل ڈیزائن اختیار کیا جائے۔

الحمدللہ ہم علماء مری امن پسند ہیں اور شہر یا ملک میں کسی صورت تصادم، افراتفری یا قانون شکنی نہیں چاہتے۔ ہم نے ہمیشہ آئین و قانون کا احترام کیا ہے اور آئندہ بھی کرنے کے لیے پرعزم ہیں ، مری کی تاریخ گواہ ہے کہ ہماری تمام تر جدوجہد آئینی، قانونی، جمہوری اور پُرامن دائرے میں رہی ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ہم آج بھی انتظامیہ سے سنجیدہ اور بامعنی مذاکرات کے ذریعے اس مسئلے کے فوری حل کے خواہاں ہیں۔

اندریں حالات حکومتِ پنجاب، کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر مری سے ہمارا پُرزور مطالبہ ہے کہ:

*الف)* عثمانیہ مسجد جھیکاگلی کو مسمار کرنے کے کسی بھی منصوبے یا تجویز کو فی الفور اور مستقل طور پر منسوخ کیا جائے۔

*ب)* مسجد کو اس کی اصل حالت و مقام پر برقرار رکھتے ہوئے ری ماڈلنگ پلان کو از سر نو ترتیب دیا جائے۔

*ج)* اس سلسلے میں علماء مری، مقامی عمائدین اور تاجر برادری پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دے کر انہیں اعتماد میں لیا جائے۔

*د)* آئندہ کسی بھی مذہبی مقام کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے علماء کرام سے باقاعدہ مشاورت کو یقینی بنایا جائے۔


اگر ہمارے پُرامن مطالبات کو نظر انداز کیا گیا تو رابطہ کمیٹی علماء مری مجبوراً اگلے مرحلے کی طرف جائے گی:

اس ضمن میں ان شاء اللہ بہت جلد مری میں ایک *"عظیم الشان تحفظِ مساجد کانفرنس"* کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کے جید علماء کرام، مشائخ عظام اور تمام مکاتب فکر کی قیادت کو مدعو کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں مساجد کے تحفظ کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ جس کی تاریخ و مقام کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اگر مسجد کے انہدام کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو علماء مری، اہلِ مری اور ملک بھر کے دینی حلقوں کو ساتھ لے کر ایک *پُرامن، آئینی اور جمہوری تحریک* کا آغاز کریں گے جس میں پُرامن احتجاج، دستخطی مہم، اور قانونی چارہ جوئی سمیت تمام آئینی راستے اختیار کرنا شامل ہے ۔۔۔

ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ ہماری شرعی، آئینی اور پُرامن گزارشات کا احترام کرتے ہوئے فوری مثبت کردار ادا کرے گی اور اس مسئلے کو افہام و تفہیم سے حل کرے گی ۔

*وما علینا الا البلاغ المبین*

*جاری کردہ:*
*علماء مری*

عثمانیہ مسجد جھیکاگلی میں علماء مری کا اہم اجلاس ، تحفظ مساجد کانفرنس کے انعقاد اور پریس کانفرنس میں اعلامیہ پیش کرنے کا...
01/06/2026

عثمانیہ مسجد جھیکاگلی میں علماء مری کا اہم اجلاس ، تحفظ مساجد کانفرنس کے انعقاد اور پریس کانفرنس میں اعلامیہ پیش کرنے کا فیصلہ ۔۔۔ وزیراعلی پنجاب سے جامع مسجد کی موجودہ حیثیت کو برقرار رکھنے کا مطالبہ ۔۔۔مسجد کے تقدس کے منافی کسی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔۔۔ علماء مری

عثمانیہ مسجد جھیکاگلی میں علماء مری کا اہم اجلاس زیرصدارت امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی منعقد ہوا ۔۔۔ اجلاس کی نگرانی مفتی مری مفتی خالد حسین عباسی نے کی ، اجلاس میں مری بھر سے علماء کرام نے شرکت کی ۔۔۔۔۔

اجلاس میں طے پایا کہ جھیکاگلی کے مقام پر عظیم الشان تحفظ مساجد کانفرنس منعقد کی جائے گی ، مسجد کے تقدس کے منافی کسی سرگرمی کو قبول نہیں کیا جائے گا ، اس ضمن میں علماء مری کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں علماء مری مسجد کے حوالے سے اپنا موقف اعلامیہ کی صورت پیش کریں گے ۔۔۔

علماء مری نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ جامع مسجد کی موجودہ حیثیت کو کسی صورت تبدیل نہ کریں ، مقامی انتظامیہ علماء مری کی اس تشویش سے وزیراعلی پنجاب کو آگاہ کریں ، مسجد نصف صدی سے قائم ہے ، اس کا انہدام خالصۃ غیرشرعی امر ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا ، علماء مری پریس کانفرنس میں اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔۔۔

اجلاس میں امیر محترم جے یو آئی ضلع مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی ، مفتی مری مفتی خالد حسین عباسی ، امیر جے یو آئی تحصیل مری قاری راشد نواز عباسی ، مفتی ظفرالاسلام سیفی ، رہنماء جے یو آئی مری مولانا فیصل اعجاز عباسی ، مولانا شہزاد عباسی ، رہنماء اہلسنت والجماعت مری مولانا منیر احمد معاویہ ، رہنماء جے یو آئی مری ثناء اللہ عباسی ، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ظہیر چاچو ، عابد عباسی ، مفتی مظھر غفور عباسی ،مفتی عبداللہ سعید ، مولانا ضیاء الرحمن ، قاری محمد اعظم ، سالار جے یو آئی عاصم محمود عباسی ، صدر جے ٹی آئی صدام محمود ، قاری صدام طاھر ، قاری دلدار ، مولانا عبیداللہ عباسی سمیت مری بھر سے علماء کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔۔۔

اجلاس میں طے پایا کہ مری بھر میں مساجد کے تحفظ کے لیے علماء مری اپنی کاوشیں موثر انداز میں بروئے کار لائیں گے ۔۔۔
از:
مفتی ظفرالاسلام سیفی
فوکل پرسن علماء مری

معروف کاروباری شخصیت جناب راو مقصود مکی صاحب کی حضرت امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب زیدمجدہ سے ملاقات کے لیے ...
01/06/2026

معروف کاروباری شخصیت جناب راو مقصود مکی صاحب کی حضرت امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب زیدمجدہ سے ملاقات کے لیے جامعہ فاروق اعظم مری آمد ۔۔۔۔۔ اس موقع پر مفتی ظفرالاسلام سیفی نے اپنی کتب کا ہدیہ بھی پیش کیا ۔۔۔

22/05/2026

مری:
قائد جمعیة مولانا فضل الرحمان کی کال پر مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
‎ ‎
‎ ‎

22/05/2026
جے یو آئی مری کے زیراہتمام لاری اڈہ مری گارڈن کے مقام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نبیل منیر قادیانی کو تمغہ امتیاز دئیے جا...
22/05/2026

جے یو آئی مری کے زیراہتمام لاری اڈہ مری گارڈن کے مقام پر بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نبیل منیر قادیانی کو تمغہ امتیاز دئیے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاھرہ ۔۔۔۔
مظاھرہ کی قیادت امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی اور نظامت جنرل سیکرٹری ضلع ندیم اخلاص عباسی اور تحصیل مری کے امیر قاری راشد نواز عباسی نے کی ۔۔۔۔
قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمن کی کال پر جے یو آئی مری کے زیراہتمام لاری اڈہ بس اسٹینڈ گارڈن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور نبیل قادیانی کو تمغہ امتیاز دئیے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاھرہ ہوا ۔۔۔ مظاھرے کے قیادت قائد مری ، امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے کی ، مظاھرین نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف بینرز وپینافلیکسز اٹھائے ہوئے تھے ، مظاھرین نے حکومت کی قادیانیت نوازی کے خلاف بھی زبردست نعرے بازی کی ۔۔۔ مظاھرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر محترم مولانا قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ غریب عوام پر مہنگائی کی صورت ظلم برداشت نہیں ، حکومت اپنے چونچلوں کو کم کرے اور عوام کو ریلیف فراہم کرے ، امیر محترم نے حکومتی قادیانیت نوازی کی بھی زبردست مذمت کی اور کہا کہ مری کی غیور عوام اس صدارتی ایوارڈ کو مسترد کرتی ہے ۔۔۔ جنرل سیکرٹری ضلع ندیم اخلاص عباسی نے کہا کہ قائد جمعیۃ کی کال پر ملک بھر میں مظاھرے ہورہے ہیں ، مری کی عوام بھی آج اپنے جذبات کا اظہار کر رہی ہے ۔۔۔ امیر جے یو آئی تحصیل مری قاری راشد نواز عباسی نے کہا کہ مری کی عوام نے ہمیشہ قیادت کی کال پر لبیک کہا ، ان شااللہ کوہسار ملک کے نظریاتی محاذ پر قیادت کے شانہ بشانہ ہوگا ۔۔۔
مظاھرین سے قاری اسماعیل عباسی ، طاھر محمود عباسی ، مفتی ظفرالاسلام سیفی ،نائب صدر انجمن تاجران حوالدار مطلوب ، استاد العلماء قاری کبیر احمد عباسی ،مولانا عامر صابر ، فیصل وانی ، ثناء اللہ عباسی ، مولانا امداد اللہ عباسی،مولانا اصغر علی ، مولانا معروف ، سالار عاصم محمود عباسی ، قاری حفیظ الرحمن ، رمضان خان ، حافظ مجیب الرحمن ، جے ٹی آئی صدر حافظ صدام ، حافظ عماد اشتیاق ، مولانا قاسم ظہراب ، حافظ محمد علی ، بھائی حماد ، ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔۔۔ عوامی حلقوں نے جے یو آئی مری کے عوامی مظاھرے کو زبردست اقدام قرار دیتے ہوئے وقت کی ضرورت قرار دیا ۔۔۔
از :
میڈیا سیل جے یو آئی ضلع مری

جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے زیراہتمام پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف مورخہ 22 مئی ...
20/05/2026

جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے زیراہتمام

پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف

مورخہ 22 مئی بروز جمعۃ المبارک بعد از نماز جمعہ مال روڈ مری میں زبردست

احتجاجی مظاھرہ

کیا جائے گا ۔۔۔

زیرقیادت

قائد مری ، امیر محترم

مولانا قاری سیف اللہ سیفی

جملہ جماعتی کارکن شرکت یقینی بنائیں ۔۔۔

از :

ندیم اخلاص عباسی

جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مری

اس کا پیارا سا اشتھار فولڈر بناکر رنگین سا بنا کردیں

یہاں آپ کے فراہم کردہ متن کے مطابق ایک خوبصورت، ترتیب یافتہ اور دلکش سوشل میڈیا اشتہار (پوسٹ) کا ڈیزائن خاکہ پیش ہے۔ اسے آپ اپنے گرافک سافٹ ویئر (جیسے کینوا یا فوٹوشاپ) میں باآسانی تیار کر سکتے ہیں:

🕌 جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری 🕌
ایک عظیم الشان، احتجاجی مظاہرہ!
پٹرولیم مصنوعات میں ظالمانہ اضافے اور ملک میں بڑھتی ہوئی بے تحاشہ مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز!

📅 تفصیلاتِ پروگرام:
🗓️ مورخہ: 22 مئی 2026ء

🕌 دن: بروز جمعۃ المبارک

⏰ وقت: بعد از نمازِ جمعہ

📍 مقام: مال روڈ، مری

👑 زیرِ قیادت:
قائدِ مری، امیرِ محترم

مولانا قاری سیف اللہ سیفی
(امیر جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری)

📢 خصوصی اپیل:

جملہ جماعتی کارکنان اور عوامِ مری شرکت کو یقینی بنائیں اور مہنگائی کے خلاف اس آواز کا حصہ بنیں!

منجانب:

✍️ ندیم اخلاص عباسی

(جنرل سیکرٹری جے یو آئی ضلع مری)

ٰخُصوصی دعوت نامہ (اہم اجلاس)جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے جملہ اراکین مجلسِ عامِلہ متوجہ ہوں!امیر جمعیۃ علماء اسلام ضلع ...
20/05/2026

ٰخُصوصی دعوت نامہ
(اہم اجلاس)

جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کے جملہ اراکین مجلسِ عامِلہ متوجہ ہوں!

امیر جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری مولانا قاری سیف اللہ سیفی صاحب (دامت برکاتہم العالیہ) نے جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری کی مجلسِ عامِلہ کا انتہائی اہم اجلاس طلب فرمایا ہے۔

📅 تفصیلاتِ اجلاس:
📅 تاریخ: کل مورخہ 21 مئی

ٴ دن: بروز جمعرات

🕐 وقت: بعد از نمازِ ظہر

📍 مقام: جامعہ فاروقِ اعظم مری، جنرل بس اسٹینڈ مری شہر

⚠️ اہم نوٹ: اجلاس انتہائی نوعیت کا ہے، لہٰذا تمام اراکین مجلسِ عامِلہ کی شرکت ازحد ضروری ہے۔ گزارش ہے کہ بروقت شرکت فرما کر ذمہ داری کا ثبوت دیں۔

جزاکم اللہ خیراً

منجانب:

ندیم اخلاص عباسی (جنرل سیکرٹری، جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری)

جاری کردہ:

مفتی ظفر الاسلام سیفی (سیکرٹری اطلاعات و نشریات، جمعیۃ علماء اسلام ضلع مری)

Address

Murree Bus Stand
Murree

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamiat Ulma E Islam Murree posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share