18/07/2026
🚨 فراڈ الرٹ — عوام الناس کے لیے اہم اطلاع 🚨
کچھ جعل ساز افراد خود کو "مری GPO / پاکستان پوسٹ کا ملازم" ظاہر کر کے شہریوں کو فون کالز کرتے ہیں اور مختلف بہانوں سے OTP، بینک معلومات، Easypaisa/JazzCash کے ذریعے رقم یا دیگر حساس معلومات طلب کرتے ہیں۔
⚠️ 0342-3814082 سے موصول ہونے والی ایسی کالز کے بارے میں شکایات سامنے آئی ہیں۔ اگر آپ کو اس نوعیت کی کال موصول ہو تو انتہائی محتاط رہیں۔
📢 اہم بات: صرف یہی نمبر نہیں، بلکہ کوئی بھی نمبر جو خود کو پاکستان پوسٹ، مری GPO یا کسی سرکاری ادارے کا نمائندہ ظاہر کر کے OTP، PIN، پاس ورڈ، بینک تفصیلات یا رقم کا مطالبہ کرے، اسے مشکوک اور ممکنہ فراڈ سمجھیں۔
✅ یاد رکھیں: • پاکستان پوسٹ یا کوئی بھی ذمہ دار ادارہ فون پر OTP نہیں مانگتا۔ • اپنی ذاتی یا مالی معلومات کسی نامعلوم شخص کے ساتھ شیئر نہ کریں۔ • مشکوک نمبرز کو فوراً بلاک کریں۔ • اپنے اہل خانہ اور دوستوں کو بھی آگاہ کریں۔
🔄 اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ مزید لوگ ایسے فراڈ سے محفوظ رہ سکیں۔