Tahzeem Kashmiri / PSY

Tahzeem Kashmiri / PSY Tahzeem Kashmiri
A Psychology practitioner
(3)

This channel aims to convey only psychological knowledge & facts about human mental health & wellbeing across all spheres of life in a clear & concise yet simple manner.

30/05/2026

انسانی ذہن منفی تجربات ذیادہ یاد رکھتا ہے:
نفسیات کی تحقیقات بتاتی ہیں کہ انسان ہر واقعہ ایک جیسا یاد نہیں رکھتا۔ جو واقعات ہمارے لیے جذباتی اہمیت رکھتے ہیں، خصوصاً وہ جو تکلیف، خوف، شرمندگی، محرومی یا گہرے دکھ سے وابستہ ہوں، وہ دماغ میں نسبتاً زیادہ مضبوطی سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے بعض یادیں برسوں گزر جانے کے باوجود ایسے محسوس ہوتی ہیں جیسے کل ہی کی بات ہو۔
عام طور پر لوگ سمجھتے ہیں کہ وقت ہر زخم بھر دیتا ہے، لیکن نفسیات یہ بتاتی ہے کہ وقت خود زخم نہیں بھرتا، بلکہ انسان کا اس واقعے کو سمجھنے، قبول کرنے اور اس کے معنی متعین کرنے کا طریقہ زخم کے اثرات کو کم یا زیادہ کرتا ہے۔ بعض اوقات ایک جملہ، ایک جگہ، ایک تصویر یا ایک خوشبو بھی پرانی یادوں کو دوبارہ زندہ کر دیتی ہے، کیونکہ دماغ جذباتی تجربات کو محض الفاظ کی صورت میں نہیں بلکہ پورے احساس کے ساتھ محفوظ کرتا ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ انسان کو ہمیشہ وہ لوگ یاد نہیں رہتے جنہوں نے اسے سب سے زیادہ خوشی دی ہو، بلکہ اکثر وہ واقعات زیادہ دیر تک یاد رہتے ہیں جنہوں نے اس کے دل کو گہرا صدمہ پہنچایا ہو یعنی انسان نفسیات میں negatively biased واقع ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض لوگ برسوں بعد بھی کسی پرانی ناانصافی، ناکامی، دھوکے یا جدائی کو یاد کر کے وہی درد محسوس کرتے ہیں جو اس وقت محسوس کیا تھا۔ یا کچھ لوگ 10 دی گئی خوشیاں بھول کر صرف اس ایک تکلیف کو پکڑیں گے جو اس کو کسی نے دی ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے انسانی ذہن خوشی کے مقابلے میں تکلیف کو ذیادہ یاد رکھتا ہے۔
تاہم نفسیات یہ بھی بتاتی ہے کہ ماضی کی تکلیف دہ یادوں سے مکمل نجات کا مطلب انہیں بھول جانا نہیں، بلکہ ان کے ساتھ ااپنے تعلق کو بدلنا ہے۔ جب انسان اپنے تجربات سے سیکھ لیتا ہے، ان کے معنی کو بہتر انداز میں سمجھ لیتا ہے اور انہیں اپنی شخصیت کی تعمیر کا حصہ بنا لیتا ہے، تو وہی یادیں جو کبھی درد کا سبب تھیں، حکمت اور بصیرت کا ذریعہ بھی بن سکتی ہیں۔
زندگی کا کمال یہ نہیں کہ انسان کے پاس کوئی تکلیف دہ یاد نہ ہو، بلکہ کمال یہ ہے کہ وہ اپنی یادوں کا قیدی بننے کے بجائے ان سے سیکھ کر آگے بڑھ سکے۔ بعض یادیں اس لیے نہیں رہتیں کہ وہ بہت بڑی تھیں، بلکہ اس لیے رہتی ہیں کہ انہوں نے ہمارے دل کو گہرائی سے چھوا تھا۔


#نفسیات
#یادیں
#جذبات

29/05/2026

کچھ لوگ بار بار معافی مانگنے کے عادی ہوتے ہیں، مگر ان کے لہجے، رویّے، ترجیحات اور طرزِ عمل میں کوئی واضح تبدیلی نہیں آتی۔
علم نفسیات بتلاتی ہے کہ صرف "Sorry” انسان کے اندرونی شعور کی علامت نہیں، بلکہ اصل معافی اس وقت ظاہر ہوتی ہے جب انسان اپنے اُس رویّے کو بدل دے۔ جس نے دوسرے کو زخمی کیا تھا۔ کیونکہ زبان سے مانگی گئی معافی وقتی سکون دے سکتی ہے، مگر کردار سے ثابت کی گئی معافی ہی اعتماد کو دوبارہ زندہ اور بحال کرتی ہے۔
جو شخص ہر بار وہی تکلیف دہرائے اور پھر معافی مانگنے۔ تو وہ اکثر معافی نہیں بلکہ تعلق کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے یا پھر ردعمل سے بچنے کیلے معافی کو بطور ڈھال استعمال کر رہا ہوتا ہے۔

27/05/2026

دین حنیف کے متبعین کو عیدالاضحی بہت بہت مبارک ہو۔
وہ عیدالاضحی جو ہمیں حضرت ابراہیمؑ کے اُس انسانی فکر کی یاد دلاتی ہے۔ جس نے انسان کو غلامیِ نفس سے نکال کر بندگیِ رب سکھائی۔
جس دین نے سکھایا کہ قربانی صرف جانور ذبح کرنے کا نام نہیں، بلکہ ظلم، لالچ، تکبر اور خود غرضی کو ختم کرنے کا عملی اعلان ہے اور تقوی حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اے اللہ! ہمیں ایسی عید نصیب فرما۔ جو ہمارے نفس، کردار اور معاشرے کو بہتر بنا دے!

14/08/2025

3 Hidden Dark Psychology Signs You’re Still a Mental Slave...
(ذہنی غلامی کی 3 خطرناک نفسیاتی نشانیاں)

Free… or Slave?
You might think you’re free because you can move, speak, and choose…
But psychology says mental slavery is far more dangerous than physical chains.

🚨 3 Hidden Psychology Signs You’re Still a Mental Slave:
1️⃣ Blind Obedience – Following without questioning because “everyone else is doing it.”
2️⃣ Cognitive Rigidity – Refusing to change your opinion even when new evidence is in front of you.
3️⃣ External Locus of Control – Measuring your success by other people’s approval،standards instead of your own happiness.

💡 Challenge:
Today, make ONE decision only for yourself — not for society, not for likes, not for approval.

Because freedom of thought = real freedom. ✊

🔥 Hashtags for FB Virality:

Address

Muzaffarabad

Telephone

+923558045251

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tahzeem Kashmiri / PSY posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tahzeem Kashmiri / PSY:

Share