PML N City Muzaffarabad

PML N City Muzaffarabad Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML N City Muzaffarabad, Political Party, Muzaffarabad.
(3)

04/06/2026

دوستی وہ نہیں جو ہر خوشی میں ساتھ ہو
دوستی وہ ہے جو ہر مشکل میں پاس ہو ❤️

02/06/2026

ضلع مظفرآباد کی سیاست میں ایک اور بڑا سیاسی دھماکہ!
پاکستان تحریکِ انصاف کے طلبہ ونگ آئی ایس ایف ضلع مظفرآباد کے صدر وقار الحسن پاشا صاحب اپنے دوست احباب اور اہلِ خانہ سمیت سابق وزیر تعلیم بیرسٹر سید افتخار گیلانی صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی ۔
وقار الحسن پاشا صاحب ان شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے دن رات محنت کرکے مظفرآباد میں تحریکِ انصاف کو منظم کیا، نوجوانوں کو متحرک کیا اور پارٹی کو عروج تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ آج جس تحریکِ انصاف کو بعض عناصر اپنی جاگیر سمجھ کر ہائی جیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس کی بنیادوں کو مضبوط بنانے اور اسے عوامی قوت بنانے میں وقار الحسن پاشا صاحب کی انتھک جدوجہد اور قربانیاں شامل رہی ہیں۔
ان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اس بات کا واضح پیغام ہے کہ بااصول، نظریاتی اور عوامی خدمت پر یقین رکھنے والے لوگ بیرسٹر سید افتخار گیلانی صاحب کی قیادت کو ہی عوام کے بہتر مستقبل کی ضمانت سمجھتے ہیں۔
ہم وقار الحسن پاشا صاحب اور ان کے تمام ساتھیوں کو مسلم لیگ (ن) میں دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان شاء اللہ یہ شمولیت ضلع مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کو مزید مضبوط اور ناقابلِ شکست بنائے گی۔
مسلم لیگ (ن) زندہ باد ✌️ بیرسٹر سید افتخار گیلانی زندہ باد 🌹

01/06/2026

30/05/2026

جنگل میں صرف ایک ہی شیر ہوتا ہے، اور سیاست میں وہ افتخار گیلانی ہیں۔

30/05/2026

آزاد کشمیر میں میرٹ کی فتح: تھرڈ پارٹی ایکٹ بحال، ن لیگ سرخرو
(از قلم حمزہ عارف)
آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نون کی حکومت نے ایک اہم اور دور رس فیصلہ کرتے ہوئے تھرڈ پارٹی ایکٹ کا نفاذ کیا تھا۔ اس ایکٹ کا مقصد یہ تھا کہ نان گزیٹیڈ پوسٹوں (سکیل 7 سے 15) پر ہونے والی تقرریاں مکمل طور پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور سیاسی اثر و رسوخ سے پاک ہوں۔ اس فیصلے نے ہزاروں پڑھے لکھے نوجوانوں کے دلوں میں امید کی ایک نئی کرن جگائی کیونکہ پہلی بار تمام محکموں اور autonomous bodies میں بھرتیاں ڈپارٹمنٹل سلیکشن کمیٹیوں کے بجائے ایک غیر جانبدار، پروفیشنل تھرڈ پارٹی کے ذریعے ہونا تھیں۔

لیکن یہ امید زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی۔ غیر جمہوری طریقے سے برسرِ اقتدار آنے والے وزیراعظم انوار الحق جو بلند بانگ دعوے کرنے میں تو پیش پیش رہے مگر عملی اقدامات میں ان کے فیصلے تضاد اور دوہرے معیار کی بھینٹ چڑھتے دکھائی دیے۔ ان کی کابینہ نے اچانک تھرڈ پارٹی ایکٹ کو منسوخ کر کے نوجوانوں کو دوبارہ مایوسی کے اندھیروں میں دھکیل دیا۔

دلچسپ اور افسوسناک پہلو یہ ہے کہ موصوف اپنی تقاریر میں بارہا یہ کریڈٹ لیتے رہے کہ انہوں نے محکمہ تعلیم میں انٹرویو کے مارکس ختم کر دیے اور سلیکشن کمیٹیوں سے پانچ نمبر دینے کا اختیار بھی واپس لے لیا حالانکہ دنیا کے بڑے بڑے مقابلے کے امتحانات میں انٹرویو انتہائی اہم مرحلہ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اسی مرحلے پر امیدوار کی صلاحیت، خود اعتمادی اور عملی فہم کا بہتر اندازہ ہوتا ہے۔ یوں تعلیم کے شعبے میں ایک غیر مؤثر اقدام کو ’’تاریخی اصلاح‘‘ کے طور پر پیش کرنا کسی طور مثالی کارنامہ نہیں تھا۔

دوسری طرف وہی وزیراعظم باقی تمام محکموں میں تھرڈ پارٹی ایکٹ منسوخ کر کے مکمل اختیار دوبارہ انہی سلیکشن کمیٹیوں کے حوالے کر گئے یوں ان کمیٹیوں کو دوبارہ ’’سیاہ و سفید‘‘ کا مالک بنا کر میرٹ کے دروازے ایک بار پھر بند کر دیے گئے۔

لیکن خوش قسمتی سے انصاف نے اپنی راہ خود بنائی۔ اللہ بھلا کرے جسٹس سردار اعجاز صاحب کا، جنہوں نے میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ نون کے دور میں بنائے گئے تھرڈ پارٹی ایکٹ کو بحال کر دیا۔ یہ فیصلہ نہ صرف نوجوانوں کے حق میں ہوا بلکہ اس نے آزاد کشمیر میں شفافیت اور میرٹ کی بحالی کی جانب ایک تاریخی قدم رکھ دیا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ تحسین ہے کہ نئی حکومت نے ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو ہی من و عن تسلیم کیا اور اپیل میں نہ جانے کا فیصلہ کیا۔ یہ عمل اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت میرٹ اور شفافیت کے اصول کو سیاسی مفادات پر ترجیح دیتی ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کو غیر ضروری قانونی جنگوں میں الجھانا نہیں چاہتی۔

تھرڈ پارٹی ایکٹ کا تمام تر کریڈٹ یقیناً مسلم لیگ نون آزاد کشمیر کو جاتا ہے۔ جس نے نوجوانوں کے مستقبل کو سیاست کی نذر ہونے سے بچانے کے لیے عملی طور پر ایک مضبوط اور شفاف قانونی فریم ورک دیا۔ آج نوجوان دوبارہ امید باندھ سکتے ہیں کہ میرٹ کی روشنی ایک بار پھر ان کے مقدر کو بدلنے والی ہے۔

29/05/2026

*امبور وارڈ نمبر دو میں مسلم لیگ ن کو بڑی تقویت*الحمدللہ! قائد نواز شریف کے ویژن اور *بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب* کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے آج *امبور وارڈ نمبر دو* سے ایک بڑی سیاسی شمولیت عمل میں آئی۔

*سید عارف حسین شاہ صاحب*، *وحید کیانی صاحب*، *محمد منیر صاحب*، *محمد مختار احمد صاحب* اور *عبدالحفیظ اورنگزیب صاحب* نے اپنی جملہ فیملی سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی ۔

ان شخصیات کے فیصلے نے ثابت کر دیا کہ عوام اب خدمت، ترقی اور حقیقی نمائندگی کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب کی قیادت میں وارڈ کی سیاسی بنیادیں مزید مضبوط ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے کارکنان، عہدیداران اور اہلِ علاقہ ان تمام شخصیات کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ان کا تجربہ اور خلوص علاقے کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرے گا۔ *مسلم لیگ ن زندہ باد – بیرسٹر افتخار گیلانی صاحب پائندہ باد!*

25/05/2026

اخلاص، خدمت اور عوامی اعتماد کی پہچان
افتخار گیلانی ✨

23/05/2026

منیری وارڈ نمبر 2 میں سید زاہد گیلانی، سید ذاکر گیلانی، باسط گیلانی، سید زبیر گیلانی، سید محدث شاہ، اکبر شاہ اور جنید گیلانی نے افتخار گیلانی کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی ۔

21/05/2026

اسلام آباد آزاد کشمیر انتخابات 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں مسلم لیگ(ن) کی سیاسی کمیٹی کمیٹی کا اجلاس کشمیر کونسل اسلام آباد میں جاری

اجلاس کی سربراہی وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کر رہے ہیں

اجلاس میں صدر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر شاہ غلام قادر، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان سمیت دیگر سینئر رہنما شریک

مشتاق منہاس، چوہدری طارق فاروق، افتخار گیلانی، نجیب نقی، چوہدری محمد سعید، سردار طارق اور دیگر رہنماؤں کی اجلاس میں شرکت

21/05/2026

Address

Muzaffarabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N City Muzaffarabad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share