07/12/2021
مظفرآباد آزاد کشمیر
5 دسمبر 2021
ترک ویلفیئر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کی نومنتخب کابینہ کی حلف وفاداری کی تقریب نیلم ویو ہوٹل مظفرآباد آزاد کشمیر مؤرخہ 5 دسمبر 2021 ء کو منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی فرزند بانی و سرپرست اعلی ترک ویلفیئر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر، ڈی ایس پی ریٹائرڈ راجہ محمد یوسف خان ترک (مرحوم) کے فرزند ایس ایس پی (ریٹائرڈ) راجہ شوکت تھے- اجلاس میں راجہ خالد محمود (ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آزاد کشمیر) نے خصوصی شرکت کی- تقریب میں ترک ویلفیئر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کی نو منتخب کابینہ سے حلف لیا گیا، ممبر شپ سرٹیفکیٹس اور اسناد تقسیم کی گئی- انشاءاللہ ترک ویلفیئر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے نو منتخب عہدیداران کی تقرری خیریت کا وسیلہ ثابت ہوگی-