03/08/2026
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ محمد یوسف چھینہ کا اچانک دورہ
ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ محمد یوسف چھینہ نے اچانک Temporary Collection Points (TCPs) اور ویسٹ انکلوژرز کا دورہ کیا۔
اس موقع پر تحصیل منیجر ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ حمزہ الطاف بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران صفائی کے انتظامات، ویسٹ کلیکشن سسٹم، عملے کی حاضری، ویسٹ انکلوژرز کی حالت اور فیلڈ آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایم ڈی محمد یوسف چھینہ نے متعلقہ عملے کو صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے، بروقت ویسٹ اٹھانے اور عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
ستھرا پنجاب ایجنسی مظفرگڑھ عوامی خدمت کے عزم کے ساتھ ضلع بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہے۔