30/05/2026
جے یو آئی تحصیل مظفرگڑھ کے وفد کا چھٹا پڑاؤ ابراہیم والا میں
جمعیت علماء اسلام تحصیل مظفرگڑھ کے وفد نے اپنے تنظیمی دورے کے چھٹے پڑاؤ میں ابراہیم والا کا دورہ کیا اور وہاں کے مقامی ذمہ داران اور سرگرم کارکنان سے ملاقات کی۔ وفد نے تمام تنظیمی ساتھیوں کو عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر وفد نے ابراہیم والا کے احباب کو 4 جون کو ہونے والے تحصیل عمومی کے اہم اجلاس میں شرکت کی پرزور دعوت دی اور یونٹ سطح پر جماعت کو مزید فعال بنانے پر گفتگو کی۔ وہاں کے ذمہ داران نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس میں بھرپور اور مخلصانہ شرکت کا عزم ظاہر کیا
جاری کردہ:
ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام تحصیل مظفرگڑھ