04/06/2026
عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے پیرا فورس ننکانہ متحرک۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی ہدایات کے مطابق پیرا فورس تحصیل ننکانہ میں ناجائز منافع خوری اور ناجائز تجاوزات کے خلاف متحرک ہے۔ترجمان پیرا ننکانہ
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا اور انفورسمنٹ آفیسر اسامہ امتیاز نے موڑ کھنڈا جبکہ انفورسمنٹ آفیسر یاسر خان نے منڈی فیض آباد میں مارکیٹوں کا دورہ کیا۔سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے چیکنگ کی۔ترجمان پیرا ننکانہ
دورانِ کارروائی متعدد دکانداروں کو سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ
ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کیے گئے اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان پیرا ننکانہ
تمام تاجران سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیاء فروخت کریں اور ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں۔ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA PERA FORCE Shahkot #ننکانہ