PERA Nankana Sahib

PERA Nankana Sahib Official page of PERA Nankana Sahib.

چک میں ریڑھی بازار قائم، ریڑھی بانوں کو نئی ریڑھیاں فراہمننکانہ: ڈپٹی کمشنر ننکانہ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ، سب ڈویژنل انفور...
07/09/2026

چک میں ریڑھی بازار قائم، ریڑھی بانوں کو نئی ریڑھیاں فراہم
ننکانہ: ڈپٹی کمشنر ننکانہ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ، سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا اور چیف آفیسر ضلع کونسل کی خصوصی کاوشوں اور عوامی ریلیف کے ویژن کے تحت 5 چک میں باقاعدہ ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

اس اقدام کا مقصد ریڑھی بانوں کو باعزت روزگار کے لیے منظم اور مناسب جگہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع کونسل کی جانب سے تمام ریڑھی بانوں کو نئی ریڑھیاں بھی فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

انفورسمنٹ آفیسر اسامہ امتیاز اور پیرا ٹیم نے موقع پر موجود تمام ریڑھیوں کو سڑک کے کنارے باقاعدہ ترتیب سے لگوایا اور ریڑھی بانوں کو ہدایات جاری کیں کہ سرکاری منظور شدہ نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے اور تمام اشیائے خوردونوش کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے۔ترجمان پیرا ننکانہ

پیرا ٹیم کی جانب سے ریڑھی بانوں کو صفائی ستھرائی، تجاوزات سے گریز اور عوام کے لیے راستہ کھلا رکھنے کی بھی ہدایات جاری کی گئیں، تاکہ ریڑھی بازار کو ایک منظم اور مثالی بازار بنایا جا سکے۔ترجمان پیرا ننکانہ

ریڑھی بازار کے قیام اور نئی ریڑھیاں فراہم کیے جانے پر تمام ریڑھی بانوں نے ضلعی انتظامیہ، ضلع کونسل اور پیرا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعائیں دیں۔ ریڑھی بانوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے اس اقدام سے انہیں باعزت روزگار کے بہتر مواقع میسر آئے ہیں اور ان کے کاروبار کو منظم انداز میں جاری رکھنے میں مدد ملے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA District Council Nankana Sahib Pera Force Sanglahill PERA FORCE Shahkot Assistant Commissioner Shahkot Assistant Commissioner Sangla Hill #امن #ماڈل

6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے گوردوارہ تک شاندار ریلی کا انع...
06/09/2026

6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر آفس سے گوردوارہ تک شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ننکانہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ اور سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا نے کی۔ترجمان پیرا ننکانہ

ریلی میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔ترجمان پیرا ننکانہ

ریلی میں پیرا فورس، پولیس، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، ضلع کونسل ، ستھرا پنجاب، سول سوسائٹی اور دیگر سرکاری محکموں کے افسران و اہلکاروں سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔ترجمان پیرا ننکانہ

ریلی کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، امن و امان اور ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی شرکاء نے یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبے کا اظہار کیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot Assistant Commissioner Sangla Hill PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill Nankana Sahib Police Rescue 1122 Nankana Sahib #امن

عوامی شکایات کے فوری ازالے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا نے سبزی منڈی...
05/09/2026

عوامی شکایات کے فوری ازالے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا نے سبزی منڈی ننکانہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سبزی منڈی میں مختلف دکانوں کو چیک کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

دورانِ وزٹ تمام دکانوں پر سرکاری منظور شدہ ریٹ لسٹ کی موجودگی اور نمایاں جگہ پر آویزاں ہونے کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروختگی کو بھی چیک کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

دکانداروں کی جانب سے قائم کی گئی ناجائز تجاوزات کا بھی جائزہ لیا گیا اور انہیں ہدایت کی گئی کہ عوامی گزرگاہوں میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے اور تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے۔ترجمان پیرا ننکانہ

دکانداروں کو سختی سے ہدایات جاری کی گئ کہ سرکاری منظور شدہ نرخنامے کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Sangla Hill Assistant Commissioner Shahkot PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill

عوامی ریلیف اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا اور پیرا ٹیم ننکانہ نے ت...
04/09/2026

عوامی ریلیف اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا اور پیرا ٹیم ننکانہ نے تحصیل ننکانہ کے مختلف علاقوں میں متعدد دکانوں کی چیکنگ کی۔ترجمان پیرا ننکانہ

دورانِ چیکنگ اشیائے خوردونوش کی سرکاری منظور شدہ نرخوں کے مطابق فروختگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دکانداروں کو سرکاری نرخنامہ نمایاں اور واضح جگہ پر آویزاں کرنے کے حوالے سے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

دوکانداروں سے اپیل ہے کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی سرکاری منظور شدہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائیں اور عوامی گزرگاہوں پر ناجائز تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot Assistant Commissioner Sangla Hill PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر پیرا فورس ننکانہ کی جانب سے عوامی ریلیف اور سرکاری نرخوں پر ا...
03/09/2026

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر پیرا فورس ننکانہ کی جانب سے عوامی ریلیف اور سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تحصیل ننکانہ میں بھرپور کارروائیاں جاری۔ترجمان پیرا ننکانہ

پیرا ٹیم کی موڑکھنڈا ، ننکانہ سٹی اور 5چک میں مختلف دکانوں کی چیکنگ۔دورانِ چیکنگ اشیاء خوردونوش کی سرکاری منظور شدہ نرخوں کے مطابق فروخت، نرخ ناموں کی موجودگی اور ناجائز تجاوزات کا جائزہ لیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

دکانداروں سے اپیل ہے کہ عوام کو اشیاء خوردونوش کی فروخت سرکاری منظور شدہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائیں، دکانوں پر سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور عوامی گزرگاہوں پر کسی قسم کی ناجائز تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں۔بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill Assistant Commissioner Sangla Hill

عوامی شکایات کے ازالے اور عوامی ریلیف کی فراہمی کے لیے پیرا فورس کی ننکانہ سٹی، منڈی فیض آباد، مانگٹانوالہ اور بچیکی میں...
02/09/2026

عوامی شکایات کے ازالے اور عوامی ریلیف کی فراہمی کے لیے پیرا فورس کی ننکانہ سٹی، منڈی فیض آباد، مانگٹانوالہ اور بچیکی میں مختلف مارکیٹس و پیٹرول پمپس کی چیکنگ، متعدد دکانداروں کو جرمانے، 4 افراد گرفتار

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا اور پیرا ٹیم نے ننکانہ سٹی، منڈی فیض آباد، مانگٹانوالہ اور بچیکی کی مختلف مارکیٹس اور پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔ دورانِ کارروائی پیٹرول پمپس پر پیمائش کے پیمانوں کو چیک کیا گیا جبکہ مختلف دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، سرکاری نرخنامے اور مقررہ نرخوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

سرکاری منظور شدہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ متعدد دکانداروں کو وارننگ اور ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کرنے پر 4 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا پیرا فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ناجائز منافع خوری، مقررہ نرخوں سے زائد پر اشیاء کی فروخت اور عوامی حقوق کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ترجامن پیرا ننکانہ

دکانداروں سے اپیل کی کہ سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اشیائے خوردوش کی فروخت سرکاری منظور شدہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائیں۔ بصورتِ دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot Assistant Commissioner Sangla Hill PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill #ماڈل

ننکانہ سٹی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار، متعدد دکانداروں کو جرمانےسب ڈویژنل انفورس...
02/09/2026

ننکانہ سٹی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف پیرا فورس کی کارروائیاں، 5 افراد گرفتار، متعدد دکانداروں کو جرمانے

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا نے ننکانہ سٹی کا دورہ کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کا جائزہ لیا۔ دورانِ وزٹ ننکانہ سٹی کی مختلف گلیوں اور محلوں میں قائم غیر قانونی ریمپس، تھڑوں اور دیگر تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

عوامی گزرگاہوں میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہرگز قابلِ قبول نہیں، شہریوں کو آمدورفت میں ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شہر بھر سے ہر قسم کی ناجائز تجاوزات کا جلد از جلد خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان پیرا ننکانہ

دورانِ وزٹ ننکانہ سٹی میں دکانداروں کی جانب سے قائم کی گئی غیر قانونی تجاوزات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خلاف ورزی کرنے والے متعدد دکانداروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ مستقل ناجائز تجاوزات کرنے پر 5 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

شہریوں اور دکانداروں سے اپیل ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی راستوں پر غیر قانونی ریمپس، تھڑے یا کسی بھی قسم کی غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill Assistant Commissioner Sangla Hill #ماڈل

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیرا ٹیم ننکان...
01/09/2026

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیرا ٹیم ننکانہ کی جانب سے واربرٹن اور بچیکی میں متعدد کاروائیاں جاری۔ترجمان پیرا ننکانہ

کارروائی کے دوران پیرا ٹیم نے متعدد پیٹرول پمپس اور مختلف دکانوں کی چیکنگ کی۔ اس دوران اشیاء خوردونوش کی سرکاری منظور شدہ نرخنامے کے مطابق فروخت، نرخناموں کی دستیابی و نمایاں آویزاں کرنے اور دکانوں کے باہر قائم ناجائز تجاوزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاء خوردونوش فروخت کرنے اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے پر متعدد دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے گئے، جبکہ مستقل طور پر ناجائز تجاوزات قائم کرنے اور ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

عوام کو اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی اور بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ناجائز تجاوزات سے مکمل طور پر گریز کریں، سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اشیاء خوردونوش کی فروخت سرکاری منظور شدہ نرخوں کے مطابق یقینی بنائیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پیرا فورس عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے فیلڈ میں اپنی کارروائیاں مزید مؤثر انداز میں جاری رکھے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot Assistant Commissioner Sangla Hill Pera Force Sanglahill PERA FORCE Shahkot #ماڈل

عوامی شکایات کے ازالے اور عوامی ریلیف کے لیے پیرا فورس کی واربرٹن اور موڑکھنڈا میں مؤثر کارروائیاںسب ڈویژنل انفورسمنٹ آف...
31/08/2026

عوامی شکایات کے ازالے اور عوامی ریلیف کے لیے پیرا فورس کی واربرٹن اور موڑکھنڈا میں مؤثر کارروائیاں

سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر پیرا فورس ننکانہ کی جانب سے عوامی شکایات کے ازالے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے واربرٹن اور موڑکھنڈا میں متعدد کارروائیاں۔ترجمان پیرا ننکانہ

پیرا ٹیم نے مختلف دکانوں اور پیٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔ دورانِ چیکنگ اشیاء خوردونوش کی سرکاری نرخوں کے مطابق فروخت اور سرکاری نرخناموں کی واضح جگہ پر آویزاں کرنے کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان پیرا ننکانہ

دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخنامے نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

اس کے علاوہ ناجائز تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف بھی مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد دکانداروں کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ترجمان پیرا ننکانہ

دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ ناجائز تجاوزات اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں اور حکومتی احکامات و قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورتِ دیگر خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Maryam Nawaz Sharif Govt of Punjab Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill

چھٹی کے روز بھی پیرا فورس کی فیلڈ میں موثر کارروائیاں جاریسب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر چھٹ...
30/08/2026

چھٹی کے روز بھی پیرا فورس کی فیلڈ میں موثر کارروائیاں جاری
سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر ننکانہ سید مدثر رضا کی ہدایات پر چھٹی کے روز بھی پیرا فورس کی جانب سے عوامی ریلیف اور قانون پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موثر کارروائیاں جاری.ترجمان پیرا ننکانہ

انفورسمنٹ آفیسر یاسر خان کی سربراہی میں پیرا ٹیم نے سیدوالہ میں مختلف دکانوں اور پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔ دورانِ کارروائی دکانوں پر سرکاری نرخناموں کی موجودگی اور اشیائے خوردونوش کی سرکاری مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔ترجمان پیرا ننکانہ

چیکنگ کے دوران سرکاری نرخوں سے زائد قیمت پر اشیائے خوردونوش فروخت کرنے اور ناجائز تجاوزات قائم کرنے والے متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کیے گئے۔ترجمان پیرا ننکانہ

پیرا ٹیم کی جانب سے دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری نرخنامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور اشیائے خوردونوش کی فروخت مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائیں۔ترجمان پیرا ننکانہ

عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ پیرا فورس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ترجمان پیرا ننکانہ

Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Commissioner Lahore,Punjab. Deputy Commissioner Nankana Sahib Assistant Commissioner Nankana Sahib Punjab Enforcement & Regulatory Authority - PERA Assistant Commissioner Shahkot PERA FORCE Shahkot Pera Force Sanglahill

Address

New Nankana Town, Chatti Kothi Road
Nankana Sahib
39100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA Nankana Sahib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share