PERA Tehsil Narowal

PERA Tehsil Narowal Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PERA Tehsil Narowal, Government Official, Dallaypur Road, Opposite Rangers Headquarters, Narowal.

19/07/2026

پیٹرول اور ڈیزل کی مصنوعی قلت پر پیرا نارووال کی طرف سے ایکشن۔
پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد

**عوامی آگاہی برائے اوقاتِ کار کاروباری و تجارتی مراکز**حکومتِ پنجابکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق گرمی کی شدت...
03/06/2026

**عوامی آگاہی برائے اوقاتِ کار کاروباری و تجارتی مراکز**

حکومتِ پنجابکی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گرمی کی شدت، درجہ حرارت میں اضافے اور دن کے اوقات بڑھنے کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں کاروباری و تجارتی مراکز کے لیے درج ذیل اوقاتِ بندش نافذ کیے گئے ہیں۔ یہ احکامات **فوری طور پر تا حکمِ ثانی** نافذ العمل ہوں گے۔

**1. دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز اور بازار**
بشمول ڈیپارٹمنٹل اسٹورز، گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز اور کریانہ اسٹورز
**بندش کا وقت: رات 9:00 بجے**

**2. شادی ہالز، مارکیز اور تقریبات کے تمام تجارتی مقامات**
**بندش کا وقت: رات 10:00 بجے**

**3. ریسٹورنٹس، کیفے، سینما، کھانے پینے کی دکانیں اور فوڈ آؤٹ لیٹس**
بشمول اسٹینڈ اَلون فروٹ و سبزی شاپس
**بندش کا وقت: رات 11:00 بجے**
تاہم **ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری** پر پابندی نہیں ہوگی۔

**درج ذیل کاروبار/ادارے مقررہ اوقاتِ بندش سے مستثنیٰ ہوں گے:**

فارمیسیز، میڈیکل و میڈیکل سپلائیز اسٹورز، میڈیکل لیبارٹریز، کلینکس، ہسپتال، اسٹینڈ اَلون بیکریز، اسٹینڈ اَلون تندور، اسٹینڈ اَلون دودھ و ڈیری شاپس، فیول/سی این جی پمپس، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، جمز، اسپورٹس فیسلیٹیز، اسپورٹس/پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز۔

عوام الناس اور تمام کاروباری حضرات سے گزارش ہے کہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور مقررہ اوقاتِ کار کی پابندی کریں تاکہ توانائی کے تحفظ، نظم و ضبط اور عوامی مفاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

**ضلعی انتظامیہ / متعلقہ اداروں سے تعاون کریں۔**

01/06/2026
18/05/2026

ضلعی انتظامیہ نارووال کی جانب سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے لیے نیو لاہور روڈ پر خصوصی سیل پوائنٹ قائم کر دیا گیا ہے۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت شہر کی سڑکوں، بازاروں یا دیگر مقامات پر ہرگز نہ کریں۔ جانوروں کی خرید و فروخت صرف حکومت کی جانب سے مقرر کردہ نیو لاہور روڈ سیل پوائنٹ پر کی جائے۔
خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
شہری نظم و ضبط برقرار رکھیں اور انتظامیہ سے تعاون کریں۔





حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوام الناس، تاجر برادری اور کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی...
15/05/2026

حکومتِ پنجاب کی جانب سے عوام الناس، تاجر برادری اور کاروباری حضرات کی سہولت کے لیے اہم نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو مقررہ بندش کے اوقات سے 01 جون 2026 تک استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔




14/05/2026

پیرا کا عزم پہلے عزت پھر نفاذ
پیرا فورس نارووال کی جانب سے عوامی راستوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے عملی اقدامات کیے گئے۔ اس دوران شہریوں کی آمد و رفت میں رکاوٹ بننے والی ریڑھیوں اور سامان کو مناسب جگہ منتقل کروایا گیا۔
انفورسمینٹ آفیسر محمد ارتضیٰ نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ عوامی راستوں اور سرکاری جگہوں کو ہرگز بلاک نہ کیا جائے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی میسر آ سکے۔
پیرا فورس نارووال عوامی سہولت، نظم و ضبط اور قانون کی عملداری کے لیے سرگرم عمل ہے۔

11/05/2026
پیرا فورس نارووال کی جانب سے عوامی مفاد کے تحفظ اور سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف پھل و سبزی فروش...
10/05/2026

پیرا فورس نارووال کی جانب سے عوامی مفاد کے تحفظ اور سرکاری نرخ نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے مختلف پھل و سبزی فروشوں کی انسپکشن کی گئی۔ دورانِ چیکنگ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں رکھا جائے اور شہریوں کو مقررہ سرکاری ریٹس کے مطابق اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں۔

پیرا فورس نارووال منافع خوری، ناجائز ریٹ وصولی اور عوامی شکایات کے ازالہ کے لیے فیلڈ میں متحرک ہے۔

09/05/2026

مارکۂ حق بنیان المرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر ضلع نارووال میں ڈپٹی کمشنر نارووال جناب طیب خان صاحب کی زیرِ نگرانی شاندار موٹرسائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر پیرا فورس نارووال نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور وطنِ عزیز پاکستان سے اپنی محبت، یکجہتی اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔ ریلی میں شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک و قوم کی خدمت، امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح کے لیے ہر وقت اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
پیرا فورس نارووال پائندہ باد






07/05/2026

پیرا فورس نارووال کی محکمہ ریونیو کے ہمراہ موضع خاصہ میں بڑی اور مؤثر کارروائی۔
فیلڈ میں موقع پر جا کر ریونیو عملہ اور متعلقہ فریقین کی موجودگی میں تقریباً 16 کنال اراضی کو واگزار کروایا گیا، جس کے بعد زمین اصل مالک کے حوالے کر دی گئی۔ کارروائی کے دوران موقع کا مکمل معائنہ کیا گیا اور تمام امور قانون و ضابطہ کے مطابق سرانجام دیے گئے۔
پیرا فورس نارووال عوامی شکایات کے فوری ازالے، قانون کی عملداری اور ناجائز قبضہ کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔

Address

Dallaypur Road, Opposite Rangers Headquarters
Narowal
51600

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PERA Tehsil Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share