Mera Narowal

Mera Narowal No other can be compared with my city. Narowal.... A land of peace !!!Admin: ۩ Abdul wahab

نارووال پنجاب کے شمال مشرق میں واقعہ ایک شہر ہے۔ یہ تحصیل نارووال اور ضلع کا صدر مقام ہے۔ دریائے راوی کے کنارے واقع اور پاک بھارت سرحد سے صرف ساڑھے جار کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
------------------------

20/03/2026
نارووال محترم جناب طیب خان صاحب ڈی سی نارووال محترم جناب عارف شہزاد صاحب سی او ایجوکیشن نارووال ان پرائیویٹ سکولوں کے سا...
03/03/2026

نارووال
محترم جناب طیب خان صاحب ڈی سی نارووال
محترم جناب عارف شہزاد صاحب سی او ایجوکیشن نارووال ان پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ خلاف سخت ایکشن لیا جائے جو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا حکم ھوا میں اڑا دیا ھے آجکل اکثر پرائیویٹ سکولوں میں بک سٹال لگ چکے ھے جہاں پر یہ ظلم کا بازار گرم ھے
Maryam Nawaz Sharif
Ahsan Iqbal
Ahsan Iqbal Fans
Khawaja Waseem Butt

نارووال کے لئے بڑی خوشخبری پروفیسر احسن اقبال وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی کی خصوصی کاوشوں سے نارووال سٹی سینٹر کی تعمی...
10/02/2026

نارووال کے لئے بڑی خوشخبری
پروفیسر احسن اقبال وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی کی خصوصی کاوشوں سے نارووال سٹی سینٹر کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے اس منصوبہ میں منی مووی اینڈ سائنس تھیٹر،ریسٹورنٹ، کمرشل ایریا،جاگنگ ٹریک بچوں کے لئے تفریحی پارک۔خوبصورت مونومنٹ شامل ہیں یہ منصوبہ نارووال کو ایک منفرد پہچان دے گا۔

پاسپورٹ آفس نارووال کے سامنے، جہاں کبھی پرانی کچہری ہوا کرتی تھی، وہ جگہ اس وقت خالی پڑی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ...
02/02/2026

پاسپورٹ آفس نارووال کے سامنے، جہاں کبھی پرانی کچہری ہوا کرتی تھی، وہ جگہ اس وقت خالی پڑی ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آہستہ آہستہ یہ جگہ جنازہ گاہ اور نشئی افراد کی آماجگاہ بنتی جا رہی ہے، جو نہ صرف شہریوں کے لیے باعثِ تشویش ہے بلکہ علاقے کے ماحول اور سکیورٹی کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔
اربابِ اختیار سے پُرزور گزارش ہے کہ اس قیمتی سرکاری جگہ کو فوری طور پر عوامی فلاح کے لیے ایک خوبصورت پارک میں تبدیل کیا جائے، تاکہ شہریوں، بچوں اور بزرگوں کو ایک محفوظ اور صحت مند تفریحی مقام میسر آ سکے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو۔
امید ہے متعلقہ ادارے اس اہم مسئلے کا سنجیدگی سے نوٹس لیں گے اور عملی قدم اٹھائیں گے۔

حکومت کا کرتارپور کو موٹرویز سے منسلک کرنے کا فیصلہنئی موٹروے کو گرونانک ایکسپریس کا نام دیا جائے گاکرتار پور ہائی وے کے...
29/01/2026

حکومت کا کرتارپور کو موٹرویز سے منسلک کرنے کا فیصلہ

نئی موٹروے کو گرونانک ایکسپریس کا نام دیا جائے گا

کرتار پور ہائی وے کے گرد تھری، فور اور فائیو اسٹار ہوٹل بنائے جائیں گے

سکھوں کے مقدس مقامات کیلئے این ایچ اے عالمی سطح پر مارکیٹنگ کرے گی

نارووال فیض احمد فیض پارک کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں اور لوڈر رکشہ میں تصادم ۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں...
25/01/2026

نارووال فیض احمد فیض پارک کے قریب تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں اور لوڈر رکشہ میں تصادم ۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ۔۔۔زخمیوں میں علی رضا 25 سال اور اعظم 50 سال شامل ہیں۔جبکہ زریز اصغر عمر 22 سال جو کہ محلہ جواد کالونی کا رہائشی تھا موقع پر جان بحق ہو گیا۔
رپورٹ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر ON نیوز چینل نارووال
محمد حامد قاضی

لاہور–نارووال ریلوے لائن: 100 سال بعد بھی توجہ کی منتظرلاہور سے نارووال تک ریلوے لائن کی تکمیل 1926 میں ہوئی تھی۔ آج 202...
15/01/2026

لاہور–نارووال ریلوے لائن: 100 سال بعد بھی توجہ کی منتظر

لاہور سے نارووال تک ریلوے لائن کی تکمیل 1926 میں ہوئی تھی۔ آج 2026 میں اس لائن کو قائم ہوئے پورے 100 سال مکمل ہو چکے ہیں، اور تکنیکی اعتبار سے یہ لائن اپنی معیاری عمر پوری کر چکی ہے۔

بدقسمتی سے ایک صدی گزرنے کے باوجود لاہور سے نارووال کا 85 کلومیٹر طویل سفر آج بھی تقریباً اڑھائی گھنٹے میں طے ہوتا ہے، جو اس کے ابتدائی دور کی صورتحال سے مختلف نہیں۔ اس پورے سیکشن پر آج بھی 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے مستقل اور عارضی کاشن نافذ ہیں۔

50 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار پر ٹرین کا خطرناک انداز میں ایچ کولینا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ٹریک اپنی موجودہ حالت میں محفوظ نہیں۔
نٹ بولٹ کی شدید کمی ہے، کئی مقامات پر پرانے اور استعمال شدہ ریل کے ٹکڑے دوسرے سیکشنز سے اتار کر یہاں نصب کیے گئے ہیں۔
سلیپرز کا درمیانی فاصلہ معیار کے مطابق نہیں، جبکہ پتھر (بالسٹ) کی بھی شدید قلت ہے۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وہ کاشنز جو پہلے ایک سال کے اندر بہتر ہو جایا کرتے تھے، آج 2005 سے گزشتہ 21 سال سے مستقل بنیادوں پر نافذ ہیں، جو انتظامی غفلت اور تکنیکی زوال کی واضح علامت ہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آنے والی نسلوں کے محفوظ، آرام دہ اور پائیدار سفر کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور–نارووال ریلوے سیکشن پر نیا، معیاری اور جدید تقاضوں کے مطابق ریلوے ٹریک نصب کیا جائے، تاکہ جدید دنیا کے شایانِ شان ہم بھی نارووال سے لاہور کا سفر صرف ایک گھنٹے میں سہولت اور اعتماد کے ساتھ طے کر سکیں۔

یہ صرف ایک لائن نہیں، بلکہ ہزاروں مسافروں کے روزگار، تعلیم، علاج اور روابط کا ذریعہ ہے — جسے اب مزید نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
:

ز:


















— feeling blissful with MERA NAROWAL

لاہور سے نارووال ٹرین کا شیڈول اور کرایہ
13/01/2026

لاہور سے نارووال ٹرین کا شیڈول اور کرایہ

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفسپاکستان ریلوے، لاہورتاریخ: 6 جنوری 2026پاکستان ریلوے کا ایک اور احسن اقدام: اپگریڈڈ نارووال ایکسپریس...
06/01/2026

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس
پاکستان ریلوے، لاہور
تاریخ: 6 جنوری 2026

پاکستان ریلوے کا ایک اور احسن اقدام: اپگریڈڈ نارووال ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے دیگر افسران کے ہمراہ ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

لاہور (پریس ریلیز) مسافروں کی سہولت کے پیش نظر پاکستان ریلوے کا ایک اور احسن اقدام، اپگریڈڈ نارووال پسنجر ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا. تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں اپگریڈڈ نارووال ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا گیا۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انعام اللہ نے دیگر افسران کے ہمراہ ٹرین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان ریلوے کی مزید ترقی اور کامیابی کے لیے دعائے خیر بھی کی گئی۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر ٹرین کو رنگ برنگی لڑیوں سے منفرد اور خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔ ڈی ایس ریلوے نے اپگریڈڈ ٹرین کی مختلف کوچوں کا معائنہ کیا اور دورانِ معائنہ مسافروں سے فراہم کی گئی سہولیات کے حوالے سے دریافت بھی کیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن سے نارووال پیسنجر ٹرین بروقت صبح 7 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوئی جو بادامی باغ، شاہدرہ باغ، کالا خطائی، نارنگ، میتھہ سوجا، بدوملی، رعیہ خاص اور پیجووالی اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی صبح 10 بجکر 5 منٹ پر نارووال پہنچے گی۔ اسی طرح نارووال سے یہ ٹرین شام 5 بجے روانہ ہو کر پیجووالی، رعیہ خاص، بدوملی، میتھہ سوجا، نارنگ، کالا خطائی، شاہدرہ باغ اور بادامی باغ اسٹیشنوں پر رکتی ہوئی رات 7 بجکر 40 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ مسافروں کی سہولت کے پیش نظر لاہور سے نارووال تک سفر کا دورانیہ 2 گھنٹے 40 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔

اپگریڈڈ نارووال پیسنجر ٹرین کو بہترین صفائی ستھرائی، معیاری لائٹنگ اور دیگر آرام دہ سفری سہولیات سے مزین کیا گیا ہے جبکہ اس ٹرین میں 10 خوبصورت مسافر کوچز شامل کی گئی ہیں۔ افتتاح کے موقع پر مسافروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

اس موقع پر ڈی ایس ریلوے انعام اللہ نے کہا کہ اپگریڈڈ نارووال پیسنجر ٹرین نارووال کی عوام کے لیے وفاقی وزیر ریلوے کا تحفہ ہے اور وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے ویژن کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

افتتاحی تقریب میں ڈویژنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر سیدہ مرضیہ زہرا، ڈویژنل کمرشل آفیسر عبداللہ ارشد، ڈویژنل میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سمیرا رانا، ڈویژنل مکینیکل انجینئرز عاطف اشفاق اور محمد عمران، ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر محمد ناصر، ڈویژنل ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمان اور اسٹیشن مینجر ظفر اقبال بھی موجود تھے۔

Address

NAROWAL
Narowal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mera Narowal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Mera Narowal:

Share