Board of intermediate & secondary education Karachi

Board of intermediate & secondary education Karachi Official Page Board Of Intermediate Education Karachi

14/06/2025

Assalam O Alikum

12/02/2025

کل جاگنے کی رات ہے اپنے رب کے اگے رو لینا وہ فریاد سنتا ہے اور فریاد رس ہے

بورڈ اف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اگر کوئی غلطی ہوئی ہو تو مافی چاہتے ہیں

12/02/2025

انٹر بورڈ پر رات گئے چھاپہ مارا گیا نتائج کی دوبارہ جانچ پڑتال ہوگی

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سال...
12/02/2025

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹر میڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2024ء کے اسکروٹنی فارم بروز بدھ 12 فروری 2025ء سے بروز منگل 11 مارچ 2025ء تک وصول کیے جائیں گے۔ اسکروٹنی کروانے کے خواہشمند طلباء اپنے اسکروٹنی فارم فی پرچہ 1000 روپے فیس کے ساتھ درج بالا تاریخوں میں انٹر بورڈ میں واقع یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) کے بوتھ میں جمع کروا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں UBL کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت بھی متعارف کروائی ہوئی ہے، طلباء اسکروٹنی فارم اور فیس واؤچر انٹر بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے UBL کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 252536591-UBL-CMA میں فی پرچہ 1000 روپے فیس جمع کروا سکتے ہیں جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم بورڈ کے متعلقہ سیکشن میں جمع کروانا ہوگا۔ علاوہ از میں درج بالا گروپس کی مارکس شیٹس متعلقہ کالجوں کو بھیج دی گئی ہیں۔

Board of Intermediate Education Karachi, One of the biggest Board of Sindh

*کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے رخصت یا استقبال کیلئے آنے والوں پر نئی شرائط عائد*پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیل...
12/11/2024

*کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کے رخصت یا استقبال کیلئے آنے والوں پر نئی شرائط عائد*

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجیلنس نے کراچی ائیرپورٹ پر سکیورٹی سخت کرنے سے متعلق اہم فیصلے کرلیے، نئے فیصلوں کے تحت مسافروں کو رخصت کرنے یا ان کے استقبال کیلئے آنے والوں پر بھی نئی شرائط عائد کی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نئے فیصلوں کے تحت کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کو لینے یا رخصت کیلئے آنے والوں کیلئے بھی ٹکٹ کی کاپی ساتھ رکھنا لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔

شعبہ ویجیلنس کی جانب سے ائیر پورٹ پر داخلے کے وقت سکیورٹی اداروں کے چیک کرنے پر ٹکٹ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک مسافر کے ساتھ 4 شہری ائیرپورٹ جا سکیں گے، ٹکٹ کی کاپی نہ ہونے پر ائیرپورٹ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

شرائط کے تحت ائیرپورٹ میں داخلے کیلئے مسافروں کو لینے آنے والے شہریوں کو شناختی کارڈ بھی لازمی رکھنا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ اقدامات کراچی ائیرپورٹ کے قریب حالیہ دہشتگرد حملے کے پیش نظر کیے گئے ہیں۔

ذرائع ائیر پورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے شعبہ ویجلنس نے یہ پلان ترتیب دیا ہے، نئے فیصلے پر عمل درآمد جلد شروع کیا جائے گا۔

12/11/2024

Address

Karachi
Nazimabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Board of intermediate & secondary education Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Board of intermediate & secondary education Karachi:

Shortcuts

Share