20/01/2026
نوشہرہ: فواد اقبال، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ضلع نوشہرہ کی زیرِ صدارت پراپرٹی ریکوری سے متعلق اجلاس منعقد
اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس کی ریکوری کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور ریکوری کے لیے جامع لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کے دوران تازہ ترین ریکوری اعداد و شمار کو تفصیل سے پیش کیا گیا، جن کا تفصیل سے تجزیہ کیا گیا تاکہ آئندہ کی حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں مختلف زیرِ التواء اور جاری عدالتی مقدمات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔ ان مقدمات میں درپیش مسائل، قانونی پہلوؤں اور ممکنہ حل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، تاکہ پراپرٹی ٹیکس ریکوری کے عمل کو تیز، مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے۔
اجلاس اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پراپرٹی ٹیکس ریکوری کے اہداف کے حصول، قانونی معاملات کے مؤثر حل اور مکمل ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، تاکہ ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔