Deputy Commissioner Nowshera

Deputy Commissioner Nowshera Official page of Deputy Commissioner Nowshera.

خبردار/دفعہ  144نافذضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے کھلونا باجے/بگلز کی خریدوفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عاٸد کردی, اسسٹنٹ کم...
06/08/2026

خبردار/دفعہ 144نافذ

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے کھلونا باجے/بگلز کی خریدوفروخت پر دفعہ 144کے تحت پابندی عاٸد کردی, اسسٹنٹ کمشنرز, ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز اور پولیس حکام کو کھلونا باجوں کیخلاف کریک ڈاٶن کے احکامات جاری

کھلونا باجے/بگلز کی خریدوفروخت کرنیوالوں کیخلاف دفعہ 188کے تحت سخت قانونی کارواٸی سمیت جملہ مٹیریل ضبط کردیا جاٸیگا جبکہ فروخت کنندہ کو جیل بھجوایا جاٸیگا۔

قاضی حسین احمد میڈیکل انتظامیہ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا خیبرپختونخوا انسداد تجاوزات ایکٹ کے تحت کارواٸی, اس...
06/08/2026

قاضی حسین احمد میڈیکل انتظامیہ کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا خیبرپختونخوا انسداد تجاوزات ایکٹ کے تحت کارواٸی, اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جنید اکبرمروت کی نگرانی میں کی گٸی کارواٸی میں ہسپتال کی حدود میں قاٸم غیرقانونی فارمیسی مسمار, ہسپتال انتظامیہ کو قبضہ حوالہ کیا گیا۔

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو تحریری مراسلے کے ذریعے مذکوری فارمیسی کیخلاف کارواٸی کی درخواست کی تھی

ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری/گڈگورننس اقداماتاسسٹنٹ کمشنرپبی مریم حمید کا بنیادی مرکز صحت صالح خانہ  کا دورہ, سٹاف حاضری ، صفائی ...
06/08/2026

ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری/گڈگورننس اقدامات

اسسٹنٹ کمشنرپبی مریم حمید کا بنیادی مرکز صحت صالح خانہ کا دورہ, سٹاف حاضری ، صفائی ستھرائی ،او پی ڈی ، میڈیکل سٹور و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا, سٹاف کو بروقت حاضری یقینی بنانے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ گوہرزمان وزیر نے ضلع نوشہرہ میں ای رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیاای رجسٹریشن سسٹم کا مقصد جائیداد کی رج...
06/08/2026

ڈپٹی کمشنرنوشہرہ گوہرزمان وزیر نے ضلع نوشہرہ میں ای رجسٹریشن سسٹم کا افتتاح کر دیا

ای رجسٹریشن سسٹم کا مقصد جائیداد کی رجسٹریشن کے عمل کو مزید شفاف، تیز رفتار اور عوام دوست بنانا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اعجازاختر, اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی بورڈ آف ریونیو شجاع صاحبزادہ اور سب رجسٹرارنوشہرہ عارف خان بھی موجود تھے۔

اس جدید نظام کے ذریعے رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت آئے گی، وقت کی بچت ہوگی، جعلسازی کے امکانات کم ہوں گے اور شہریوں کو بہتر خدمات میسر آئیں گی۔

سبزی, فروٹ و چکن کا روزانہ کی بنیاد پرسرکاری نرخنامہ برائے ضلع نوشہرہاشیائے خوردونوش, سبزی وفروٹ کی ذخیرہ اندوزی اور گرا...
06/08/2026

سبزی, فروٹ و چکن کا روزانہ کی بنیاد پرسرکاری نرخنامہ برائے ضلع نوشہرہ

اشیائے خوردونوش, سبزی وفروٹ کی ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کے بارے میں شکایات کیلئے مندرجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کریں

09239220098
09239220099
0923610931
09239220104
09235295840

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہرزمان وزیر نے نوشہرہ پولیس کی زہراہتمام منعقدکردہ 05 اگست یوم شہداء 2026 کی مرکزی تقریب میں شرکت, ا...
05/08/2026

ڈپٹی کمشنر نوشہرہ گوہرزمان وزیر نے نوشہرہ پولیس کی زہراہتمام منعقدکردہ 05 اگست یوم شہداء 2026 کی مرکزی تقریب میں شرکت, انہوں نے دوران ڈیوٹی ملک وقوم کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اس موقع پر شہداٸے پولیس کے لواحقین کو ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے احترام شہداٸے پولیس کارڈ کی اجراء کا اعلان کیا, جس کے تحت شہداٸے پولیس کے لواحقین کو سرکاری دفاتر میں عزت واحترام سے پیش آنے, سرکاری سکول اور کالجز میں اعزازی نمبرات اور محکمہ سوشل ویلفٸیر اور دیگرفلاحی اداروں کی زیرنگرانی چلنے والی فلاحی سکیموں میں خصوصی ترجیح کی سہولت حاصل ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا مختلف علاقوں میں  فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، اوگرا کی جانب سے مقررکردہ قیمت پر پر فروخت پر...
05/08/2026

ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا مختلف علاقوں میں فلنگ سٹیشنوں میں اسٹاک، پیمانوں، اوگرا کی جانب سے مقررکردہ قیمت پر پر فروخت پر عمل درآمد اور حفاظتی آلات کا معائنہ

معاٸنے کے دوران اوگرا کی جانب سے مقررکردہ قیمت پر فراہمی اور حفاظتی آلات کی دستیابی کی صورتحال تسلی بخش پائی گئی جبکہ کم گیج اور دیگر خلاف ورزیوں پر قانونی کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔

ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری/گڈگورننس اقداماتایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II میڈم فاطمہ خالق کا رورل ہیلتھ سنٹر خیشکی  کا معائنہ, سٹاف حا...
05/08/2026

ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری/گڈگورننس اقدامات

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II میڈم فاطمہ خالق کا رورل ہیلتھ سنٹر خیشکی کا معائنہ, سٹاف حاضری ، صفائی ستھرائی ،او پی ڈی ، میڈیکل سٹور و دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا, سٹاف کو بروقت حاضری یقینی بنانے اور مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیرپر بھارت کی غاصبانہ قبضے کیخلاف ضلعی انتظامیہ نوشہر...
05/08/2026

5اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور کشمیرپر بھارت کی غاصبانہ قبضے کیخلاف ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد

Address

92-The Mall Road Nowshera Cantt
Nowshera Cantonment
24100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Nowshera:

Shortcuts

Share