Insaf Doctors Forum Nowshera

Insaf Doctors Forum Nowshera Official page of Insaf Doctors Forum Nowshera | Manage by IDF KP Media Cell.

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا تنظیمی اجلاس، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے کردار اور لانگ مارچ بالقس...
28/09/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کا تنظیمی اجلاس، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس انتظامیہ کے کردار اور لانگ مارچ بالقسط کے دوران انسانی بنیادوں پر ایمرجنسی ہیلتھ ریلیف سروسز کے انتظامات زیرِ بحث

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کے زیرِ اہتمام تنظیم سازی، ضلع نوشہرہ کے صحت سے متعلق امور، ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس، بورڈ آف گورنرز، ایگزیکٹو افیسرز و دیگر منیجمینٹ افیسرز کے کردار و طرزِ عمل، انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ ان کے باہمی رابطے اور لانگ مارچ بالقسط کی تیاریوں کے حوالے سے اہم تنظیمی و مشاورتی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد سمیت صوبائی کونسل کے دیگر سینئر اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پر انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کی سابقہ کونسل، بشمول سابق صدر ڈاکٹر حسین احمد سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں ضلع نوشہرہ کے شعبہ صحت سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، جبکہ ایم ٹی آئی قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے بورڈ آف گورنرز، ہسپتال کے ایگزیکٹو افیسرز اور دیگر منیجمینٹ افیسرز کے کردار، طرزِ عمل اور ہیلتھ کمیونٹی کے ساتھ ان کے روابط کا بھی جائزہ لیا گیا۔

خصوصاً انصاف ڈاکٹرز فورم کے ساتھ ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ افیسرز کے باہمی رابطے، تنظیم کی جانب سے ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کی نشاندہی پر انتظامیہ کے ردِعمل، مسائل کے حل کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار اور مستقبل میں مؤثر رابطہ کاری کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ ہسپتال کے انتظامی معاملات میں میرٹ، شفافیت، جوابدہی اور پیشہ ورانہ رویے کو یقینی بنایا جائے، جبکہ ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکس اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا جائے اور ان کے حل کے لیے مؤثر ادارہ جاتی میکنزم موجود ہو۔

اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کو متعلقہ انتظامی فورمز تک مؤثر انداز میں پہنچانے اور مریضوں کے بہترین مفاد میں صحت کے نظام میں بہتری کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

تقریب میں انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کی تنظیم کو مزید فعال بنانے، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کرنے اور ضلع کی سطح پر ہیلتھ کمیونٹی کے ساتھ رابطہ کاری بڑھانے کے حوالے سے بھی اہم امور زیرِ بحث آئے۔

تقریب میں لانگ مارچ کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کی جانب سے اس سلسلے میں صوبائی صدر پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی سے اہم ملاقات بھی کی جا چکی ہے، جس میں کارکنان اور شرکاء کو بروقت طبی امداد، ابتدائی طبی سہولیات کی فراہمی اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں فوری طبی رسپانس یقینی بنانے کے لیے جامع طبی منصوبہ بندی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے لانگ مارچ کے دوران طبی سہولیات کی دستیابی، ایمرجنسی رسپانس اور ابتدائی طبی امداد کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے مزید رابطہ کاری اور عملی اقدامات پر بھی مشاورت کی۔

اس موقع پر صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طبی امداد کی فراہمی اور ضرورت مند افراد تک بروقت طبی سہولیات پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

27/09/2026

صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی کا انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کے زیرِ اہتمام لانگ مارچ بالقسط کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے انصاف ڈاکٹرز فورم کے نام پیغام:

انصاف ڈاکٹرز فورم نوشہرہ کے سامنے بورڈ آف گورنرز، ہسپتال ڈائریکٹر، میڈیکل ڈائریکٹر، نرسنگ ڈائریکٹر اور ہسپتال کے دیگر ایگزیکٹو افسران انتہائی چھوٹی چیزیں ہیں۔ ہیلتھ منسٹر آپ لوگوں کی بات سنتا ہے اور سنتا رہے گا، وزیراعلیٰ آپ کی بات سنتا ہے اور سنتا رہے گا۔ پورا سسٹم آپ لوگوں کی بات مانے گا۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

لیکن بات سچی اور کھری ہونی چاہیے، اصول اور قانون و قواعد کے اندر رہتے ہوئے ہونی چاہیے، اداروں اور ہسپتال کے ڈیکورم کو متاثر کیے بغیر ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم کام کرنا بھی جانتے ہیں، کام کروانا بھی جانتے ہیں، اور جو کام نہیں کرتے، ان سے کام نکلوانا بھی جانتے ہیں۔ اس کا طریقہ بھی ہمیں آتا ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

جو بورڈ ممبر اور ایگزیکٹو افیسر آپ کی تنظیم کو ہسپتال نہیں چھوڑے گا، ہم اسے نہیں چھوڑیں گے! ڈاکٹر نبی جان آفریدی

اگر کوئی شخص ہماری جدوجہد، ہماری جیلوں، ہم پر ہونے والی ایف آئی آرز، ہمارے شہداء اور ہمارے ورکرز کی قربانیوں کی وجہ سے آج ان عہدوں پر فائز ہے، تو اسے یہ بھی یاد رکھنا ہوگا کہ وہ ہمارے نظریے کے خلاف کام نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

اگر کوئی ہماری صوبائی حکومت کے مؤقف کے خلاف، عمران خان کے ویژن اور نظریے کے خلاف، یا انصاف ڈاکٹرز فورم کے نظریے اور مشن کے خلاف کام کرے گا، تو ہم نہ صرف اس کے خلاف کھڑے ہوں گے بلکہ بھرپور مزاحمت بھی کریں گے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

آپ سب کو عمران خان کے نظریے اور ویژن کے مطابق کام کرنا پڑے گا۔ اگر آپ کام نہیں کرنا چاہتے تو ہمیں کام کروانا آتا ہے، اور جو کام نہیں کرتا، اس سے کام نکلوانا بھی ہمیں آتا ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی

انصاف ڈاکٹرز فورم نے جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر کے دکھا دیا۔ تمام کمیونٹی کو بہت بہت مبارک ہو!پروپیگینڈے نہیں عملی کام!...
09/09/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم نے جو وعدہ کیا تھا، وہ پورا کر کے دکھا دیا۔ تمام کمیونٹی کو بہت بہت مبارک ہو!
پروپیگینڈے نہیں عملی کام!
15% اضافہ جبکہ ہر سال 5% فیصد اضافہ-

نعرے نہیں، نتائج — الحمدللّٰہ صوبائی کابینہ سے منظوریپشاور: الحمدللّٰہ! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد، ...
21/08/2026

نعرے نہیں، نتائج — الحمدللّٰہ صوبائی کابینہ سے منظوری

پشاور: الحمدللّٰہ! انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد، مؤثر ادارہ جاتی رابطوں، بات چیت اور بھرپور فالو اَپ کے نتیجے میں ہاؤس آفیسرز (HOs) اور ٹرینی میڈیکل آفیسرز (TMOs) کے وظائف میں 15 فیصد اضافہ اور اس کے ساتھ ہر سال 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ کی باقاعدہ منظوری صوبائی کابینہ نے دے دی ہے۔

▪️12 اگست 2026ء کو منعقدہ خیبرپختونخوا کابینہ کے 56ویں اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈا پر فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ نے HOs اور TMOs کے موجودہ وظائف میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی، جبکہ مستقبل میں وظائف میں 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ بھی منظور کیا گیا۔ اس فیصلے کے مالی اثرات 1 ارب 24 کروڑ 29 لاکھ روپے ہیں۔

▪️ 114 پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کی منظوری

اسی کابینہ اجلاس میں 114 نئے پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کی بھی منظوری دی گئی، جن کے مجموعی مالی اخراجات 10 کروڑ 34 لاکھ 21 ہزار روپے ہیں۔

منٹس کے مطابق ان 114 سلاٹس میں:

▪️ 30 MBBS ہاؤس جاب سلاٹس — KMU، انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، کوہاٹ
▪️ 60 BDS ہاؤس جاب سلاٹس — سیدو کالج آف ڈینٹسٹری، سوات
▪️ 24 MBBS ہاؤس جاب سلاٹس — سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال، سوات

شامل ہیں۔

کابینہ نے مزید فیصلہ کیا کہ فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے بھی ہاؤس جاب سلاٹس پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اس فیصلے کو فارن میڈیکل گریجویٹس کے لیے بھی ایک اہم اور مثبت پیش رفت قرار دیتا ہے۔

منٹس کے مطابق محکمہ خزانہ نے 114 پیڈ ہاؤس جاب سلاٹس کے قیام سے بھی اتفاق کیا تھا، جبکہ فنڈز ان سلاٹس پر عملی طور پر جوائن کرنے والے ہاؤس آفیسرز کی تعداد کے مطابق جاری کیے جائیں گے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے مطابق یہ پیش رفت اس امر کا عملی ثبوت ہے کہ مسائل کو محض نعروں اور بیانات تک محدود رکھنے کے بجائے مسلسل جدوجہد، ادارہ جاتی رابطوں، مؤثر مذاکرات اور مستقل فالو اَپ کے ذریعے حقیقی اور قابلِ عمل نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا تمام ہاؤس آفیسرز، ٹرینی میڈیکل آفیسرز، KIMS کوہاٹ، سیدو کالج آف ڈینٹسٹری اور سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال سے وابستہ ڈاکٹرز کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

نعرے نہیں، نتائج۔
الفاظ نہیں، عملی اقدامات۔
وعدے نہیں، فیصلے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ہاؤس افیسرز اور ٹرینی میڈیکل افیسرز کے وظیفے سے متعلق پھیلائی جانے والی کنفیوژن پر وضا...
25/07/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ہاؤس افیسرز اور ٹرینی میڈیکل افیسرز کے وظیفے سے متعلق پھیلائی جانے والی کنفیوژن پر وضاحتی بیان

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہاؤس افیسرز اور ٹرینی میڈیکل افیسرز کے وظیفے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی بے بنیاد کنفیوژن کی وضاحت ضروری سمجھتا ہے۔

ہم نے تقریباً چھ ماہ قبل ہی واضح طور پر آگاہ کر دیا تھا کہ وظیفے میں اضافے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ چونکہ جولائی کا وظیفہ معمول کے مطابق یکم اگست یا اگست کے پہلے ہفتے میں ادا کیا جاتا ہے، اس لیے منظور شدہ اضافہ بھی اسی ادائیگی کے ساتھ ظاہر ہوگا۔ یہ ایک معمول کا انتظامی اور مالیاتی طریقۂ کار ہے۔

بدقسمتی سے اس واضح معاملے کو بھی غیر ضروری طور پر متنازع بنا کر ہیلتھ کمیونٹی میں بے چینی اور ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کی کوئی حقیقت نہیں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی مسلسل جدوجہد، مؤثر نمائندگی اور اصولی مؤقف کے نتیجے میں 15 فیصد فوری اضافہ اور 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ منظور ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ 15 فیصد فوری اضافے اور 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ کے لیے درکار فنڈز موجودہ بجٹ بک کا حصہ بن چکے ہیں، جو اس اضافے کی حتمی اور سرکاری تصدیق ہے۔ اب اس کا عملی اظہار جولائی کے وظیفے کی ادائیگی کے ساتھ سامنے آ جائے گا۔

جہاں تک 5 فیصد سالانہ انکریمنٹ کا تعلق ہے، انصاف ڈاکٹرز فورم کا مطالبہ ابتدا سے 20 فیصد سالانہ انکریمنٹ کا رہا ہے اور آج بھی ہمارا یہی مؤقف ہے۔ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ ابھی تک اتفاقِ رائے نہیں ہو سکا۔

حالیہ دنوں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد نے ہاؤس افیسرز اور ٹرینی میڈیکل افیسرز کے وظیفے کے مسئلے پر فالو اپ کرتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ فیاض علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں موجودہ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد، سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ڈاکٹر لیاقت وزیر اور سیکرٹری لیگل افیئرز ڈاکٹر تواب یوسفزئی شامل تھے۔ ملاقات میں ہاؤس افیسرز اور ٹرینی میڈیکل افیسرز کے اسٹائپنڈ سے متعلق تمام زیر التواء امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

جو لوگ 15 فیصد فوری اضافے کو ناکافی سمجھتے ہیں، انصاف ڈاکٹرز فورم ان کے جذبات کا احترام کرتا ہے۔ ہم انہیں دعوت دیتے ہیں کہ وہ 5 فیصد کے بجائے 20 فیصد یا اس سے زیادہ سالانہ انکریمنٹ کے لیے کوشش کریں۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ایک مرتبہ پھر واضح کرتا ہے کہ ڈاکٹر برادری کے حقوق، عزتِ نفس اور فلاح و بہبود پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور یہ جدوجہد پیٹرن انچیف عمران خان کے ویژن کے مطابق پوری سنجیدگی، ذمہ داری اور استقامت کے ساتھ جاری رہے گی۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔ڈاکٹر نبی جان آفر...
24/07/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم مرکزی کونسل کے منظوری کے بعد انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کونسل کا اعلان کردیا گیا۔

ڈاکٹر نبی جان آفریدی صدر جبکہ ڈاکٹر سردار محمد سعد سیکرٹری جنرل مقرر۔ نوٹیفیکیشن جاری!

07/07/2026
پریس ریلیز:23 جون 2026قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ  کے جنرل سرجری اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ میں ہائی ڈی...
24/06/2026

پریس ریلیز:23 جون 2026

قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ کے جنرل سرجری اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ میں ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کا افتتاح کیا گیا ۔
قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں جنرل سرجری اور آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ (HDU) کا افتتاح چیئرمین بورڈ آف گورنرز جناب محمد اشفاق خٹک کے ہاتھوں کیا گیا۔

تقریب میں بورڈ آف گورنرز کے اراکین سمیت پروفیسر ڈاکٹر حمزہ اللہ خان (ہسپتال ڈائریکٹر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس) اور پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر (میڈیکل ڈائریکٹر قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس) موجود تھے۔

نئے ہائی ڈیپینڈنسی یونٹ کے قیام کا مقصد مریضوں کو جدید اور بہتر طبی سہولیات فراہم کرنا اور سرجیکل کیئر کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت...
10/06/2026

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام متعلقہ اراکین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ نئی صوبائی کونسل کی تشکیل کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے۔

یہ اجلاس بروز جمعہ، 12 جون 2026، دوپہر 2:00 بجے بمقام آرتھوپیڈک شعبہ، تیسری منزل، ایمرجنسی بلاک، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، پشاور میں منعقد ہوگا۔

انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تمام اراکین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بروقت شرکت یقینی بنائیں۔

ڈاکٹر مُدیر خان وزیر
مرکزی صدر
انصاف ڈاکٹرز فورم

Address

Qazi Hussain Ahmad Medical Complex Nowshera
Nowshera
24000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Insaf Doctors Forum Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share