Voice Of illaqa khwara nizampur

Voice Of illaqa khwara nizampur Local Issues highlights

نوشہرہ سے راولپنڈی اور لاہور ٹرین ٹائم اور کرایہ
22/04/2026

نوشہرہ سے راولپنڈی اور لاہور ٹرین ٹائم اور کرایہ

افسوس ناک خبر نظام پور دروازگئ کے قریب موٹر کار پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہسپتال منتقل عوام نے نظام پور روڈ ہر قسم ٹر...
22/04/2026

افسوس ناک خبر
نظام پور دروازگئ کے قریب موٹر کار پر فائرنگ سے ایک شخص جان بحق ہسپتال منتقل عوام نے نظام پور
روڈ ہر قسم ٹریفک کیلے بند کردیا واقع کی معلومات جاری ہے

AC Sleeper Coach of  پشاور، کوئٹہ ( جعفر ایکسپریس )   18250/Rsلاہور، کراچی (کراچی ایکسپریس ) 14850/Raراولپنڈی، کراچی (تی...
07/04/2026

AC Sleeper Coach of
پشاور، کوئٹہ ( جعفر ایکسپریس ) 18250/Rs
لاہور، کراچی (کراچی ایکسپریس ) 14850/Ra
راولپنڈی، کراچی (تیزگام ایکسپریس) 17450/Rs
پشاور، کراچی ( خیبرمیل) 18250/Ra

اے سی سلیپر کوچ صرف چند ٹرینز ہی دستیاب ہے جن میں پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس، پشاور سے کراچی چلنے والی خیبرمیل، راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیزگام اور لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس شامل ہیں جبکہ ان کے علاوہ یہ جیکب آباد سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس میں بھی موجود ہے۔
اس کوچ میں دو دو اور چار چار لوگوں کے کیبن ہوتے ہیں جس کے ساتھ اٹیچ واش روم ہوتا ہے۔ بہت سارے لوگ اپنی پرائویسی کی وجہ سے اس کوچ میں سفر کرنا پسند کرتے ہیں اگرچہ اسکا ٹکٹ تمام کلاسز سے مہنگا ہوتا ہے۔

دوسرا اس کوچ میں جگہ نہ ملنے کی اکثر شکایت رہتی ہے اوراسکا جواب انتہائ سادہ ہے۔ ایک تو پورے ملک میں یہ چار یا پانچ ریل گاڑیوں میں ہے وہ بھی صرف ایک کوچ اور ایک کوچ میں صرف سولہ لوگ ہی بک کر سکتے ہیں تو پچیس کروڑ سے زیادہ آبادی والے ملک میں یہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر ہے۔ انتظامیہ ان کوچز کی تعداد بڑھا کر اچھا خاصا ریونیو جمع کرسکتا ہے لیکن اسکا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ ادارے کے سرکاری افسران اور دیگر اداروں کے آفیسرز اس میں سفارش یا مفت ووچر پر سفر کرتے ہیں اور انکی یہ کوشش ہوتی ہے اگر چار لوگوں والے کیبن میں جگہ خالی ہے تو اس میں بھی صرف دو لوگ ہی سفر کریں اور اگر وہ اکیلا ہے تو دوسرا کوئ اس کیبن میں نہ ہو۔
شاید بہت سارے لوگ آخری دو لائنوں سے متفق نہ ہوں لیکن جو روزانہ سفر کرتے ہیں انکو اس چیز کا بخوبی علم ہے۔

بہرحال سفر کرنے کے لیے یہ ایک بہترین لگژری قسم کی سہولت ہے جس سے استفادہ کیا جاسکتا ہے جو اسکی حیثیت رکھتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پاکستان ریلوے کے فون نمبرز پر کال کریں۔
پشاور کینٹ 9210681-091

نوشہرہ -9220028-0923

جہانگیرہ 9501817-0319
اٹک سٹی 610641-0572

راولپنڈی 9270834-051

لاہور 36360790-042
٭٭٭٭٭٭٭٭

27/03/2026

تمام طالبات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جماعت نہم اور دہم کی تمام فیمیل اسٹوڈنٹس کل لازمی طور پر گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نظامپور حاضر ہوں اور اپنی رول نمبر سلپس وصول کریں۔

براہِ کرم وقت کی پابندی کریں اور اپنی رول نمبر سلپ بروقت حاصل کر لیں تاکہ امتحانات کے دوران کسی بھی قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ

23/02/2026

*نبی کریم ﷺ نے فرمایا:*
*“جو شخص اللہ کے لیے مسجد بنائے گا، اللہ اس کے *لیے جنت میں گھر بنائے گا۔” (بخاری و مسلم)*

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے نظام پور، گجوخیل تا نوشہرہ روڈ پر مسجد کی تعمیر کا کام تقریباً %70 مکمل ہو چکا ہے، صرف آخری فنشنگ باقی ہے۔

ابھی ہمیں درج ذیل کاموں کے لیے آپ لوگوں کی مدد کی ضرورت
ہے:
*• سولر سسٹم کی تنصیب*
*• پانی کے بور*
*• رگڑائی اور رنگ و روغن*
*• قالین (نماز کے لیے کارپٹ*

ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس نیک اور صدقۂ جاریہ کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ آپ کی چھوٹی سی مدد بھی آپ کے لیے دنیا اور آخرت میں بڑا اجر بن سکتا ہے۔

Bank Transfer:
• Askari Bank
• Acc # : 00263230014017
• Title: Shamal Khattak

Easy paisy/Jaaz cash
0343-0558150
Shamal Khattak

افسوسناک خبر:قاضی محمد ممتاز صاحب انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم انتہائی مخلص، خوش طبیعت انسان کے ساتھ ساتھ ایک اچھی شخصیت کا ...
11/02/2026

افسوسناک خبر:
قاضی محمد ممتاز صاحب انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم انتہائی مخلص، خوش طبیعت انسان کے ساتھ ساتھ ایک اچھی شخصیت کا مالک تھا۔
نمازِ جنازہ صبح 10 بجے قاضی آباد نمل پایان میں ادا کی جائے گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، آمین۔

08/02/2026

آپ کے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کیا صورتحال ہے؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

نوشہرہ سے پنڈی تک ٹرین کا کرایہ
26/01/2026

نوشہرہ سے پنڈی تک ٹرین کا کرایہ

جہانگیرہ میں ٹی ایم اے کی مبینہ بدعنوانیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک سمیم کئی سالوں تک نظام پور فلائنگ کوچ...
20/01/2026

جہانگیرہ میں ٹی ایم اے کی مبینہ بدعنوانیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملک سمیم کئی سالوں تک نظام پور فلائنگ کوچ اور صوابی رکشوں سے ٹیکس وصول کرتا رہا — بتایا جاتا ہے کہ ملک فیملی نے اس ٹیکس کے لیے اپنی ذاتی جگہ فراہم کی تھی۔
اس دوران رکشوں سے 10 روپے اور فلائنگ کوچ سے 50 روپے فی ٹرپ وصول کیے جاتے تھے۔
تاہم اب یہ ٹیکس براہِ راست میئر جہانگیرہ کامران خٹک، ٹی ایم او شہانہ سکندر، اور تیمور خان کے ذاتی مفادات میں استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق اب رکشوں سے 10 کی بجائے 100 روپے فی ٹرپ اور فلائنگ کوچوں سے 50 کی بجائے 150 روپے وصول کیے جا رہے ہیں — جس سے روزانہ کی بنیاد پر 35 سے 40 ہزار روپے اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔
اہم سوال یہ ہے کہ یہ رقم آخر کس کھاتے میں جمع کی جا رہی ہے اور اس کا آڈٹ کون کر رہا ہے؟
عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری، اور اینٹی کرپشن حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے جہانگیرہ میں جاری اس مبینہ کرپشن کی فوری تحقیقات
کی جائیں تاکہ عوام کے حقوق کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے۔
Source: Nowshera kpk News

04/01/2026

اعلان گمشدگی
خالد محمود ولد تاج الدین گاؤں کاہی محلہ میاز خیل سے نوشہرہ سے لیکر کاہی تک کہیں پہ بٹوہ گم ہوا ہے ۔
جس میں A.T.M کارڈز
( Allied , MCB ,HBL )
LTV لائیسنس
اور شناختی کارڈ موجود ہے ۔
جس کسی کو بھی ملے تو ان نمبرز پر رابطہ کریں ۔
03045478034 خالد محمود

‏یہ آرٹیکل آج ایکسپریس ٹریبیون سے ڈیلیٹ کروا دیا گیا آرٹیکل کا اردو ترجمہ!طاقتور بوڑھے مرد اور عورتیں جو اقتدار میں ہیں،...
01/01/2026

‏یہ آرٹیکل آج ایکسپریس ٹریبیون سے ڈیلیٹ کروا دیا گیا آرٹیکل کا اردو ترجمہ!

طاقتور بوڑھے مرد اور عورتیں جو اقتدار میں ہیں، ان کے لیے یہ ختم ہو چکا ہے۔ نوجوان نسل کو آپ جو کچھ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ کچھ بھی نہیں خرید رہی۔ آپ سکولوں اور کالجوں میں جتنے بھی لیکچر اور سیمینارز کا اہتمام کر لیں، patriotism کو فروغ دینے کی کوشش کر لیں، یہ کام نہیں کر رہا۔ patriotism فطری طور پر آتا ہے جب برابر مواقع ہوں، مضبوط انفراسٹرکچر ہو اور موثر نظام موجود ہو۔ جب آپ اپنے لوگوں کو بنیادی ضروریات فراہم کریں اور ان کے حقوق یقینی بنائیں تو آپ کو سکولوں کالجوں میں جا کر طلبہ کو یہ نہیں بتانا پڑے گا کہ وہ اپنے ملک سے محبت کریں، وہ ویسے بھی کریں گے۔
نوجوان ذہن، جنریشن زیڈ، الفا، وہ بالکل جانتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور آپ کی مسلسل کوششوں کے باوجود کہ آپ انہیں اپنا patriotism کا نقطہ نظر بیچیں، وہ اسے دیکھ رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی بدولت، جو تھوڑی بہت تعلیم ہمارے پاس باقی ہے اس کی بدولت، آپ کی بہترین کوششوں کے باوجود کہ عوام کو جتنا ہو سکے ان پڑھ رکھا جائے، آپ ناکام ہو گئے۔ آپ ناکام ہو گئے کہ لوگوں کو بتائیں کہ وہ کیا سوچیں، وہ خود سوچ رہے ہیں۔ شاید وہ اپنے خیالات بلند آواز سے کہنے سے ڈرتے ہوں کیونکہ وہ سانس لینا پسند کرتے ہیں۔ لیکن وہ آپ کے خود ساختہ نیکی اور فضیلت کے نقاب کو دیکھ رہے ہیں۔ آپ طاقت سے اقتدار میں رہ سکتے ہیں لیکن لوگوں کو آپ کی کوئی پرواہ نہیں۔ آپ سیکیورٹی کے بغیر گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتے، اگر یہ آپ کی عوام میں مقبولیت کے بارے میں نہیں بتاتا تو آپ کو چیزوں کا جائزہ لینا چاہیے۔
نوجوانوں نے کافی ہو گیا ہے اور کیونکہ انہوں نے سیکھ لیا ہے کہ وہ طاقتوروں کو چیلنج نہیں کر سکتے، وہ ملک چھوڑ رہے ہیں۔ یہ بہت مثالی ہو گا اگر سوچیں کہ وہ کرپشن کے خلاف تحریک چلائیں گے۔ وہ خاموشی سے نکل جائیں گے اور مڑ کر نہیں دیکھیں گے کیونکہ ان کے دوست جو بولے تھے، خاموش کر دیے گئے۔
لیکن بومرز کے لیے یہ ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کوئی مستقبل نہیں۔ نوجوان آبادی اور موجودہ حکومت کے درمیان بہت بڑا خلیج ہے۔ کوئی مشترکہ بنیاد نہیں۔ جنریشن زیڈ تیز انٹرنیٹ چاہتی ہے، اقتدار والے مضبوط فائر وال چاہتے ہیں۔ جنریشن زیڈ سستے سمارٹ فونز چاہتی ہے، بومرز ان پر ٹیکس لگانا چاہتے ہیں۔ جنریشن زیڈ فری لانسنگ پر پابندیاں نرم چاہتی ہے، بومرز ریگولیشن بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کے درمیان کوئی مشترکہ نکتہ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بومرز ہار گئے ہیں۔
آپ جتنی جنگیں چاہیں کروا لیں، جنریشن زیڈ ان پر میمز بنا لے گی۔ مین سٹریم میڈیا کو سینسر کر لیں، جنریشن زیڈ Rumble، YouTube اور Discord جیسے پلیٹ فارمز پر چھلانگ لگا کر اپنی رائے دے گی۔ بومرز، اب آپ خیالات کو سینسر نہیں کر سکتے۔ وہ دن گئے جب آپ لوگوں کو بے وقوف بنا سکتے تھے۔ اب کوئی بے وقوف نہیں بن رہا۔ ہاں، ہمارے پاس لائبریریاں نہیں۔ ہاں، اپارٹمنٹ کرائے پر لینا افورڈ نہیں کر سکتے۔ ہاں، کار خریدنا افورڈ نہیں کر سکتے۔ آپ کی محنتوں کی بدولت، جو معیشت ہمیں سونپی گئی ہے وہ آپ کے اخلاق سے بھی بدتر ہے۔
لیکن اس سب کے باوجود ہم چلتے رہتے ہیں، کتابوں، سوشل میڈیا، کافی شاپس (جتنا میں ان سے نفرت کرتا ہوں) اور ڈبل پیٹی بیف برگرز میں تسلی ڈھونڈتے ہوئے۔ ہم گندے پانیوں میں تیرتے رہتے ہیں۔ ہم آپ کی ٹی وی پر تقریریں نہیں دیکھتے کیونکہ اکثر جو آپ کہتے ہیں وہ ہنسی کا سامان ہوتا ہے۔ اس کے لیے ہمارے پاس سٹینڈ اپ کامیڈی ہے، مین سٹریم میڈیا کیوں دیکھیں؟
وقت بدل رہا ہے اور جتنی جلدی آپ سمجھیں اتنا بہتر۔ لیکن آپ کو پرواہ بھی نہیں۔ آپ کے بچے باہر ہیں، آپ روزانہ لاکھوں کما رہے ہیں، آپ کے پاس لامحدود طاقت ہے، آپ بہترین کھانے کھاتے اور صاف پانی پیتے ہیں، آپ کو پرواہ کیوں ہو گی؟
تب ہو گی جب آپ کو پتہ چلے گا کہ کوئی آپ کی سن نہیں رہا۔
جانتے ہیں کیوں؟
جنریشن زیڈ نے ہیڈ فون لگا رکھے ہیں اور Spotify پیڈ ہے، اگر صورتحال ناقابل برداشت ہو گئی تو آدھے کے پاس جانے کے وسائل ہوں گے، باقی آدھے آپ کو اپنا میوزک سنوائیں گے اور اچھے انداز میں نہیں۔
بومرز، ہم تنگ آ چکے ہیں ہم آپ کا بیانیہ اب نہیں خرید رہے یہ پرانا ہو چکا ہے۔

Title: It is over
Author: ZORAIN NIZAMANI

پشاور سے لاہور ٹرین ٹائم ٹیبل 🇵🇰مسافروں کے لیے مکمل اور مستند معلوماتپشاور سے لاہور سفر کرنے والے مسافروں کے لیے پاکستان...
01/01/2026

پشاور سے لاہور ٹرین ٹائم ٹیبل 🇵🇰
مسافروں کے لیے مکمل اور مستند معلومات

پشاور سے لاہور سفر کرنے والے مسافروں کے لیے پاکستان ریلویز کی اہم ٹرینوں کا مکمل شیڈول درج ذیل ہے
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
1۔ جعفر ایکسپریس (40 ڈاؤن)
روانگی. پشاور : 07:00 صبح
لاہور آمد: 4:10 شام
اسٹاپ: نوشہرہ جہانگیرہ۔ اٹک شہر راولپنڈی گوجر خان، جہلم، کھاریاں کینٹ، لالہ موسیٰ، گجرات، وزیرآباد، گوجرانوالہ
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
2۔ عوام ایکسپریس (14 ڈاؤن)
روانگی پشاور: 08:30 صبح
لاہور آمد: 6:30 شام
اسٹاپ: نوشہرہ جہانگیرہ۔ اٹک شہر حسن ابدال ٹیکسلا گلو شریف راولپنڈی گوجر خان، دینہ، جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات، وزیرآباد، گوجرانوالہ

━━━━━━━━━━━━━━━━━━
3۔ خیبر میل. ایکسپریس (2 ڈاؤن)
روانگی پشاور : 10:00 رات
لاہور آمد: 7:00 صبح
اسٹاپ:نوشہرہ جہانگیرہ۔ اٹک شہر راولپنڈی جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات، وزیرآباد، گوجرانوالہ
━━━━━━━━━━━━━━━━━━
بچوں کا کرایہ:
3 سے 10 سال تک کے بچوں کا آدھا ٹکٹ وصول کیا جاتا ہے۔

📱 آن لائن بکنگ:
ٹکٹ بک کرنے کے لیے RABTA ایپ استعمال کریں۔

پاکستان ریلویز — آپ کا محفوظ اور آرام دہ سفر
ہر قسم معلومات کے لیے پاکستان ریلوے کے فون نمبرز پر کال کریں۔
پشاور کینٹ 9210681-091
نوشہرہ -9220028-0923
جہانگیرہ 510642-0923
0923-510643.
اٹک سٹی 610641-0572

Pakistan Railway Media Cell Peshawar

Address

Nowshera
24010

Telephone

+923449385724

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of illaqa khwara nizampur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Voice Of illaqa khwara nizampur:

Share