31/01/2026
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بروز جمعہ بتاریخ 30ـ01ـ2026 جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل شیدو کا ماہانہ اجلاس قاری حسن جان (جنرل سیکرٹری جمعیت طلباء اسلام یونین کونسل شیدو) کے رھائش گاہ پر منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا محمد رحمن صاحب نے فرمائی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز قاری ابراھیم نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا۔
اس موقع پر جمعیت علماء اسلام یونین کونسل شیدو کے امیر مولانا احسان الرحمن صاحب اور جناب غلام فاروق صاحب نے بھی شرکت فرمائی۔
اجلاس میں طلباء کرام نے جماعت کی فعالیت کیلئے مفید مشورے دیے اور جمعیت طلباء اسلام کے بنیادی لٹریچر کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
ان شاء اللہ آئندہ اجلاس عید کے بعد منعقد ہوگا۔