Additional Assistant Commissioner II Nowshera

Additional Assistant Commissioner II Nowshera "Serving with integrity! Committed to public service, transparency, and accountability.

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  فاطمہ خالق نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹیم کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ ماسٹر فیکٹری کا معائنہ کیا ماسٹر فیک...
07/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فاطمہ خالق نے انوائرمنٹل پروٹیکشن ٹیم کے ہمراہ انڈسٹریل اسٹیٹ ماسٹر فیکٹری کا معائنہ کیا ماسٹر فیکٹری کو آپریشنل این او سی اور اینوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نوشہرہ فاطمہ خالق نے اضاخیل میں پٹرول پمپس پر لائسنس اور گیج چیکنگ کی۔گیج میں کمی اور لائسنس کی عد...
07/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے اضاخیل میں پٹرول پمپس پر لائسنس اور گیج چیکنگ کی۔
گیج میں کمی اور لائسنس کی عدم فراہمی پر منیجر کو طلب کرلیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے جی ٹی روڈ کے قریب دریائے کابل کے کنارے کا معائنہ کیا تاکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ ...
05/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ نے جی ٹی روڈ کے قریب دریائے کابل کے کنارے کا معائنہ کیا تاکہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کردہ دفعہ 144 پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیشگی اجازت اور ضروری حفاظتی سامان کے بغیر دریائے کابل میں تیراکی اور کشتی رانی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

عوام سے گزارش ہے کہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے حکومتی احکامات پر مکمل عمل کریں۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے آج پہاڑی کٹی خیل پٹوار خانہ کا معائنہ کیا۔  معائنہ کے دوران پٹوارخانہ  کا ریکا...
03/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے آج پہاڑی کٹی خیل پٹوار خانہ کا معائنہ کیا۔
معائنہ کے دوران پٹوارخانہ کا ریکارڈ چیک کیا گیا بندوبستی کام جاری ہے۔ روزنامچہ واقعاتی، کارگزاری اور بندوبستی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔
سیٹلمنٹ نائب تحصیلدار اور پٹواری حلقہ موقع پر موجود تھے۔ متعلقہ پٹواری کو ہدایات جاری کی گئی کہ سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائے۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نوشہرہ فاطمہ خالق نے خیشگی پایان اور بالا پٹرول پمپس پر لائسنس اور گیج چیکنگ کی۔ اور سبزی و فروٹ د...
01/07/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے خیشگی پایان اور بالا پٹرول پمپس پر لائسنس اور گیج چیکنگ کی۔ اور سبزی و فروٹ دکانوں پر نرخ نامہ اور قیمتوں کا معائنہ کیا۔
پٹرول پمپس پر لائسنس کی عدم موجودگی، اوگرا قوانین کی خلاف ورزی اور گیج میں کمی کرنے والوں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے طلب کرلیاگیا۔
نرخ نامہ کی عدم موجودگی اور گرانفروشی پر دکانداروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے طلب کر لیا گیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نوشہرہ فاطمہ خالق نے سوشل سیکورٹی میڈی کیئر سینٹر امانگڑھ کا معائنہ کیا۔ہسپتال میں ادویات سٹاک، حا...
29/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے سوشل سیکورٹی میڈی کیئر سینٹر امانگڑھ کا معائنہ کیا۔
ہسپتال میں ادویات سٹاک، حاضری رجسٹر اور ای پی آئی سٹاف کا معائنہ کیا گیا۔
پینے کا ٹھنڈا پانی کی ضرورت کو نوٹ کیا گیا۔
سٹاف کو ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نوشہرہ فاطمہ خالق نے نوشہرہ کلاں میں ہول سیل ڈیلرز ایل پی جی سلنڈرز ریٹ کا معائنہ کیا۔ گرانفروشی پ...
29/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے نوشہرہ کلاں میں ہول سیل ڈیلرز ایل پی جی سلنڈرز ریٹ کا معائنہ کیا۔ گرانفروشی پر متعدد دکانوں کو سیل کردیا گیا۔ جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نوشہرہ فاطمہ خالق نے رسالپور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ اسکے علاوہ کنٹونمنٹ بورڈ ...
24/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے رسالپور میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا معائنہ کیا۔ اسکے علاوہ کنٹونمنٹ بورڈ ڈسپنسری رسالپور کا معائنہ کیا۔
سبزی ، فروٹ، نان بائی، پولٹری اور دودھ فروش دکانوں میں سرکاری نرخ نامہ ، قیمتوں اور صفائی ستھرائی کا معائنہ کیا۔
گرانفروشی کرنے والے متعدد دکانداروں کو عدالت طلب کیا گیا جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کنٹونمنٹ بورڈ ڈسپنسری میں سٹاف حاضری، ادویات ، ویکسین وغیرہ کا معائنہ کیا گیا۔
بنیادی ادویات کی کمی اور صاف پانی کی عدم دستیابی کو نوٹ کرکے افسران بالا کو آگاہ کیا گیا۔سٹاف کو بروقت حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے اضاخیل بالا  پٹوار خانہ تحصیل نوشہرہ  کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پٹ...
22/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے اضاخیل بالا پٹوار خانہ تحصیل نوشہرہ کا معائنہ کیا۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے پٹوار خانے میں موٹیشن رجسٹر، جمعبندی، فیلڈ بک، روزنامچہ واقعاتی اور دیگر ریونیو ریکارڈ کا جائزہ لیا۔
پٹوار خانہ میں موجود سائلان سے ان کے مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور پٹواری حضرات کو انکے مسائل جلد حل کرنے کی تاکید کی۔

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  نوشہرہ فاطمہ خالق نے بنیادی مرکز صحت پیرییائ  کا اچانک معاٸنہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی...
19/06/2026

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ فاطمہ خالق نے بنیادی مرکز صحت پیرییائ کا اچانک معاٸنہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی صحت سہولیات کا جاٸزہ لیا۔

اس موقع پر انہیں ہسپتال کی مختلف شعبہ جات,ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس سٹاف کی حاضری کے بارے میں بریفننگ دی گئی.
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی ستھرائی ، عملہ حاضری یقینی بنانے کے حوالے سے ہدایات دی۔
اسکے علاوہ بنظئر انکم سپورٹ کارنر کا بہی معاہنہ کیا۔

Address

District Courts Nowshera
Nowshera
24170

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Additional Assistant Commissioner II Nowshera posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share