Nushki Levies Force

Nushki Levies Force Govt

*نوشکی ۔۔لیویز فورس کی کامیاب کارواہیوں کا سلسلہ جاری ایک اور اہم کارواہی میں چوری شدہ زمباد گاڈی برامد ملزمان گرفتار**ت...
04/06/2024

*نوشکی ۔۔لیویز فورس کی کامیاب کارواہیوں کا سلسلہ جاری ایک اور اہم کارواہی میں چوری شدہ زمباد گاڈی برامد ملزمان گرفتار*
*تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں نوکنڈی سے زمباد گاڈی چوری ہوگیا تھا ڈی سی نوشکی امجد حسین سومرو اور اے سی نوشکی عطاءالمنیم بلوچ کی ہدایت پر رسالدار میجر محمد خان مینگل ایس ایچ او لیویز تھانہ ریحان خان بادینی انچارج کچکی لیویز چیک پوسٹ عبدالمنان جمالدینی نے لیویز فورس کے ہمراہ کامیاب کارواہی کرکے نوکنڈی سے چوری شدہ زمباد گاڈی کو برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی*۔۔

نوشکی لیویز فورس کی کاروائی ،کلی مینگل مل کے شمسی پلیٹ اور انویٹر چوری کرنے والے دو چور گرفتار، مسروقہ سامان برآمداطلاعا...
03/06/2024

نوشکی لیویز فورس کی کاروائی ،کلی مینگل مل کے شمسی پلیٹ اور انویٹر چوری کرنے والے دو چور گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کلی مینگل مل کے آبنوشی ٹیوب ویل کے شمسی پلیٹس و انویٹر کو چوروں نے چوری کیا تھا،چوری کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر امجد حسین سومرو اور اسسٹنٹ کمشنر عطاء المنیم کی احکامات پر لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ،رسالدار میجر محمد خان مینگل اور ایس ایچ او میر ریحان خان بادینی نے قومی شاہراہ پر ایک کاروائی میں مشتبہ گاڑی سے شمسی پلیٹس اور انویٹر برآمد کرکے دو ملزمان محمد بلال ولد محمد رضاء سکنہ کلی حضور چاغی اور عزیز احمد ولد خان محمد مینگل سکنہ رحمانزئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج اور تفتیش شروع کردی ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔علاقہ کے عوام نے لیویز فورس کے بروقت کاروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ لیویز فورس نوشکی علاقہ سے جرائم کا خاتمہ اور علاقہ میں امن و امان کے قیام کے لئے کردار ادا کرے گی۔

_*نوشکی لیویز فورس کی بروقت کامیاب کارواہی قتل کا ملزم گرفتار گزشتہ دنوں مقتول نوجوان فٹ بالر محمد فہیم بادینی ولد کمال ...
25/05/2024

_*نوشکی لیویز فورس کی بروقت کامیاب کارواہی قتل کا ملزم گرفتار
گزشتہ دنوں مقتول نوجوان فٹ بالر محمد فہیم بادینی ولد کمال خان بادینی کے قتل میں ملوث ملزم محمد عارف ولد ضیاء الحق سکنہ کلی شریف خان بادینی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سمرو کی حکم پر اسسٹنٹ کمشنر نوشکی عطاءالمنیم بلوچ  کی ہدایت پر رسالدار میجر لیویز محمد خان می...
20/05/2024

ڈپٹی کمشنر نوشکی امجد حسین سمرو کی حکم پر اسسٹنٹ کمشنر نوشکی عطاءالمنیم بلوچ کی ہدایت پر رسالدار میجر لیویز محمد خان مینگل اور ایس ایچ او لیویز ریحان خان بادینی نےبر وقت کاروائی کرتے ہوئے چوری شدہ ٹریکٹر 3 گھنٹے کے اندر اندر بر آ مد کر دیا۔

ڈپٹی کمیشنر نوشکی جناب حبیب اللہ خان موسی خیل  اور اسسٹنٹ کمشنر  شہزاد علی زہری  کے ہدایت پر لیویز چیک پوسٹ خرینہ کے زیر...
26/04/2024

ڈپٹی کمیشنر نوشکی جناب حبیب اللہ خان موسی خیل اور اسسٹنٹ کمشنر شہزاد علی زہری کے ہدایت پر لیویز چیک پوسٹ خرینہ کے زیر نگرانی زنگی ناوڑ جھیل کے حفاظتی بند کا کام جاری ہیں جس میں کل رات کو شگاف ہو گیا تھا علاقے کے لوگوں کے کہنے کے مطابق جس سے زنگی ناوڑ کا پانی ضائع اور کلی کو نقصان کا خدشہ تھا
علاقے کے عوام کا ڈپٹی کمیشنر نوشکی اسسٹنٹ کمیشنر نوشکی اور لیویز پوسٹ خرینہ کے بروقت ایکشن اور مشنری میسر کرنے کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور تعلیم ہربچے کا بنیادی حق ہے  نظام تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں بلاوجہ ڈیوٹی...
01/03/2024

بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور تعلیم ہربچے کا بنیادی حق ہے نظام تعلیم کی بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں بلاوجہ ڈیوٹیوں سے غیرحاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ڈپٹی کمشنر نوشکی / حبیب اللہ موسی خیل

ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب الله خان موسیٰ خِیل کے سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا میٹنگ ڈی سی آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر احکام الدین ساتکزئی ڈپٹی ڈی او میل اعظم جان مینگل ڈپٹی ڈی او فیمیل میڈم کوثر پروین ۔حاجی حمید الله خان جمالدینی آر ٹی ایس ایم کے محمد نور بادینی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر بیبرگ بلوچ اور دیگر نے شرکت کی میٹنگ میں ضلع نوشکی کے مختلف سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی اساتذہ کی کمی کے باعث بند سکولوں کو کھولنے اور بلاوجہ ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کے حوالے قانونی کاروائی کا جائزہ لیا گیا ۔میٹنگ میں عرصہ دراز سے مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی تنخواہوں سے کٹوتی اور ان جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا
اسموقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بچے ہماری سرمایہ ہیں ان کی روشن مستقبل کے لیے تعلیمی اداروں کو آباد کرنا ہوگا جو بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں والدین اور معاشرے کے ہرفرد کی کوشش ہونی چاہیے کہ سکولوں میں داخلہ مہم کے شروع ہوتے ہی بچوں کو بروقت سکولوں میں داخل کرکے انھیں تعلیم یافتہ بنانے میں کردار ادا کریں ۔
انہوں نے کہاکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ قوموں کی ترقی کا راز صرف اور صرف تعلیم ہی پر منحصر ہیں تعلیم کے بغیر دنیا میں آگے جانے کی خواب پوری نہیں ہوسکتی انہوں نے کہاکہ دنیا نے آج جتنی ترقی کی ہے وہ تعلیم اور اساتذہ کی مرہون منت ہیں جو اساتذہ اپنی فرائض منصبی بخوبی سرانجام دیں رہے ہیں وہ قابل رشک ہیں جو اساتذہ بلاوجہ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں انھیں بچوں کی مستقبل سے کھیلنے نہیں دینگے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نوشکی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی تعاون سے اساتذہ کی کمی کے باعث بند ہونے والے سکولوں کو کھولنے کے لیے بھی اقدامات کررہی ہیں اور اب تک متعدد سکولوں کو فنگشنل کیے جاچکے ہیں اور اس حوالے سے مزید بھی اقدامات کررہے ہیں۔۔۔

29/02/2024
*نوشکی لیویز فورس کی کاروائی* *ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسئ خیل کے حکم اور اسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد زہری کی ہدایت پر ل...
03/02/2024

*نوشکی لیویز فورس کی کاروائی* *ڈپٹی کمشنر نوشکی حبیب اللہ موسئ خیل کے حکم اور اسٹنٹ کمشنر نوشکی شہزاد زہری کی ہدایت پر لیویز فورس نے تاڑیز ایریا میں کاروائی کرتے زیر نگرانی ایکٹنگ رسالدار میجر محمد خان مینگل ایس ایچ او لیویز فورس ریحان خان بادینی کی سربرائی میں چھاپہ لگا کر دو افراد کو مسروقہ تار اور اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گرفتار چوروں میں منظور احمد سربراہ ولد میر حاتم سرپرہ ، اور امیر محمد ولد رستم خان قوم مینگل شامل ہے لیویز فورس مزید تفتیش کر رہی ہے واضع رہے نوشکی و گرد ونواح میں زرعی بورنگوں کے الیکٹرانک سامان سمیت دیگر چیزوں کی چوری کاسلسلہ کافی عرصے سے جاری تھا لیویز فورس کی کاوشوں سے مزکورہ چور گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ منظور احمد سرپرہ پولیس میں مطلوب اور بھی اشتہاری ہے*

Address

Balochistan
Nushki

Telephone

+923448170400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nushki Levies Force posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share