02/08/2026
آزاد جموں و کشمیر میں چوہدری لطیف اکبر کے انتخابی حلقہ ایل اے 31 کھاوڑہ میں ایک اور افسوس ناک واقعہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین جنجوعہ پر حملہ ہوا ہے، جس کی میں مذمت کرتا ہوں اور مطالبہ کرتا ہوں کہ ذمہ داروں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ مصطفیٰ آباد کے پولنگ اسٹیشن پر قابض مسلم لیگ ن کے شرپسند عناصر بار بار نکل کر ہمارے کارکنوں پر براہِ راست گولیاں چلا رہے ہیں، وہ پولیس سے مدد مانگنے پر بھی مگر کوئی بچانے نہیں آیا۔ یہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، چونکہ مسلم لیگ ن میرٹ پر انتخابات نہیں جیت سکتی لہٰذا وہ مذموم ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے.