10/06/2026
مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیۃ علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کا مہنگائی بدامنی اور خلاف شریعت قانون سازی کیخلاف 22 مئی بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کے حوالے سے پیغام
آج ۲۲ مئی کو قائد جمعیۃ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کہ جمعیۃ علماء اسلام کے کارکنان اور پورے پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ مہنگائی ، بد امنی اورخلاف شریعت قانون سازی کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت پر واضح کریں کہ آئے روز تیل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملے کے مترادف ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
تیل کی قیمتوں سے تمام اشیاء خردونوش بسوں ٹرینوں اور ٹیکسی کرایوں میں اضافہ سے خاص طور پر غریب طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رہ گیا ہے، مولانا عبدالغفور حیدری
غربت زدہ عوام نہ اپنے بیمار بچوں کو علاج کرا سکتے ہیں اور نہ انہیں تعلیم دلا سکتے ہیں وہ روز مرہ کے کھانے پینے سے بھی محروم ہوتے جا رہے ہیں اور اس خد ساختہ تیل کے مہنگائی کے خلاف جسے تمام اشیأ استعمال کی جیزوں کی قیمتوں میں اضافہ پوری قوم آج سڑکوں پر آکر نا اہل حکمرانوں کے خلاف شدید رد عمل دے، مولانا عبدالغفور حیدری