04/08/2026
خادم پاکپتن چوہدری جاوید احمد ایم پی اے پی پی 194، چوہدری ذوالقرنین اکرم آرائیں اور چوہدری معین اختر آرائیں نے شرافت بشیر سابق کونسلر کے بھائی، معروف تاجر غلہ منڈی پاکپتن نزاکت بشیر کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی عیادت کی۔
اس موقع پر انہوں نے نزاکت بشیر کی خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی، کامل شفائے عاجلہ اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعا کی، اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی و نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس موقع پر شرافت بشیر سابق کونسلر، سید علی شاہ بخاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ (اسسٹنٹ ٹو ایم پی اے) اور صداقت بشیر بھی موجود تھے۔
اللہ تعالیٰ نزاکت بشیر صاحب کو کامل صحت و تندرستی عطا فرمائے۔ آمین۔