ہمارا پسِ منظر
میرا شہر پاکپتن شریف پاکستان کے صوبہ پنجاب کے جنوب میں واقع ہے ۔ جس کی اپنی ایک تاریخی اہمیت ہے ۔ میرا شہر پاکپتن جو کہ دنیا بھر میں پاکپتن شریف کی شناخت ایک عظیم ہستی حضرت بابا فرید الدین ؒ گنجشکر کی وجہ سے ہے ۔ جس عظیم ہستی نے پاکپتن میں ہزاروں غیر مسلموں کو مسلمان کیا اور مختلف اور غیر مسلم ناموں کو تبدیل کر کے اس شہر کا نام پاکپتن شریف رکھا اس عظیم ہستی کا ہر سال یکم محرم سے دس
محرم تک عرس ہوتا ہے ۔ جس میں پوری دنیا سے عقیدت مند لوگ حاضری دیتے ہیں ۔ میں بھی حضرت بابا فرید الدین گنج شکر ؒ کا عقیدت مند ہوں ۔ پاکپتن شریف شہر کے وسط میں چوک رازق داد شہید جو کہ سن 1947ء وجود پاکستان سے پہلے اس کا نام چوک کھوئی بابا رام والی تھا ۔ یہاں پر ہمارے بزرگوں نے محکمہ بحالیات سے ایک دکان الاٹ کروائی ۔ اس دکان میں ہمارے بزرگ ارشاد علی عرف انشاء اللہ نے انشاء اللہ کریانہ سٹور بنایا جو کہ 1947ء سے آج تک ہمارے والد محترم کے نام سے چلی آرہی ہے ۔ 1994ء میں اللہ کے فضل و کرم سے جنید انٹر پرائزز کی بنیاد میں نے یعنی نیک محمد عامر ولد ارشاد علی عرف انشاء اللہ نے رکھی ۔ جنید انٹر پرائزز کے پلیٹ فارم سے پی سی او کالنگ کارڈ ، یو فون کارڈ جس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی منظور شدہ کمپنیز G.Tگلوبل ٹیلی کام ، پی ٹی سی ایل کالنگ کارڈ ، کال پوائنٹ ، پے فون کالنگ کارڈ ، ورلڈ کال ، ییلو کارڈ ، سپر ٹیل ، پے فون کارڈز کی ڈسٹری بیوشن حاصل کر کے عوام الناس کو بہترین سروسز دیں ۔ سپر ٹیل پے فون کسٹمر سنٹرز کا کمپیوٹرائزڈ نظام متعارف کروا کر عوام الناس کو بہترین سروسز مہیا کی ۔ بعد ازاں پاکٹل موبائل کمپنی کے موبائل فون کنکشن بمعہ کارڈ ز کی سروسز فراہم کی ۔ اسی اثناء میں موبی لنک جی ایس ایم کے کارڈز پاکستان ملکی ڈسٹری بیوشن کمپنی ۔ آئی جی ایل کی سب ڈسٹری بیوشن کے ذریعے عوامی خدمات میں الحمد اللہ نام حاصل کیا ۔ اسی دوران آئی بی ایل کے پلیٹ سے موبی لنک جاز سم کی فراہمی پرچون تھوک میں فراہم کی ہے۔
بعد ازاں پی ٹی سی ایل کی طرف وی وائرلیس کی ڈسٹری بیوشن سے عوام الناس کی خدمت کا شرف حاصل کیا اور 2009ء میں پاکستان کی سب سے بڑی موبائل کمپنی ، یو فون کی جانب سے یوفون منی فرنچائز حاصل کی جس سے یوفون کے متعلقہ بہت سی سروسز فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ جنید انٹر پرائز نے موٹر سائکیل لکی کمیٹی کا آغاز کیا ۔ اس لکی کمیٹی کی کامیابی کے بعد حال ہی میں دوسری جنید کلی ایونٹ کے نام سے لکی کمئیٹی کا آغاز کر چکا ہے۔ اس کے علاوہ تمام سمز کنکشن ، اسکریچ کارڈز ، تمام ایزی لوڈ ، یوفون فرنچائز ، ٹیلی نار ایزی پیسہ ، موبائل فون سیٹ ، اسیسریز ، موبائل رپےئرنگ اور دیگر کمیونیکیشن کی تمام سروسز مہیا کی جاتی ہے۔ عنقریب برانچ لیس بکنگ کی سروسز کی فراہمی میں ہماری خدمات پیش پیش ہوں گی ۔ ہماری خواہش ہے کہ کاروبار کے
ساتھ ساتھ عوام الناس کو بہتر معلومات اور بہتر رہنمائی فراہم کرنا ہے