Tehreek-e-Insaf News

Tehreek-e-Insaf News Tehreek-e-Insaf news

03/09/2023

" کی نظم ؛
جیسے کل لکھی گئی ہو ، آج کے دور کی بہترین عکاسی ہے"

جس دیس میں آٹے چینی کا
بحران فلک تک جا پُہنچے

جس دیس میں بجلی پانی کا
فقدان حَلق تک جا پُہنچے

جس دیس سے ماؤں بہنوں کو
اغیار اٹھا کر لے جائیں

جس دیس سے قاتل غنڈوں کو
اشراف چُـھڑا کر لے جائیں

جس دیس کی کورٹ کچہری میں
انصاف ٹکوں پر بکتا ہو

جس دیس کا منشی قاضی بھی
مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو

جس دیس کے چپے چپے پر
پولیس کے ناکے ہوتے ہوں

جس دیس میں جان کے رکھوالے
خود جانیں لیں معصوموں کی

جس دیس میں حاکم ظالم ہوں
سسکی نہ سنیں مجبوروں کی

جس دیس کے عادل بہرے ہوں
آہیں نہ سنیں معصوموں کی

جس دیس کی گلیوں کوچوں میں
ہر سمت فحاشی پھیلی ہو

جس دیس میں بنت حوا کی
چادر بھی داغ سے میلی ہو

جس دیس کے ہر چوراہے پر
دو چار بھکاری پھرتے ہوں

جس دیس میں روز جہازوں سے
امدادی تھیلے گرتے ہوں

جس دیس میں غربت ماؤں سے
بچے نیلام کراتی ہو

جس دیس میں دولت شرفاء سے
ناجائز کام کراتی ہو

جس دیس کے عہدیداروں سے
عہدے نہ سنبھالے جاتے ہوں

جس دیس کے سادہ لوح انساں
وعدوں پہ ہی ٹالے جاتے ہوں

اس دیس کے ہر اک لیڈر پر
سوال اٹھانا واجب ہے

اس دیس کے ہر اک حاکم کو
سولی پہ چڑھانا واجب ہے

01/09/2023

‏7 ستمبر سے وکلاء تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔
آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے یہ تحریک بہت پہلے سے شروع ہو جانی چاہیے تھی۔

01/09/2023

*🚨💥ماشاءاللہ چوہدری پرویز الٰہی اپنے گھر صحیح سلامت پہنچ گئے ہیں اللہ تعالیٰ تیرا شکر ہے⁦❣️⁩⁦✌️⁩*

01/09/2023

Tehreek-e-Insaf news

Address

KPK
Panjpir
23063

Telephone

+923101995781

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek-e-Insaf News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tehreek-e-Insaf News:

Share