Civil Defence KPK

Civil Defence KPK Helping needy people

مورخہ: 19 جنوری 2026 تحصیل ٹوپی میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب ڈاکٹر عثمان صاحب کی تبادلہ کے موقع پر ایک باوقار مل...
19/01/2026

مورخہ: 19 جنوری 2026
تحصیل ٹوپی میں تعینات ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جناب ڈاکٹر عثمان صاحب کی تبادلہ کے موقع پر ایک باوقار ملاقات منعقد ہوئی۔ جناب ڈاکٹر عثمان صاحب نے اپنے دورِ تعیناتی کے دوران تحصیل ٹوپی میں نہایت خوش اسلوبی، دیانت داری اور فرض شناسی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ ان کا دورِ خدمت تحصیل ٹوپی کے لیے ایک مثبت اور یادگار دور رہا، جس میں انہوں نے عوامی مسائل کے حل اور انتظامی امور میں نمایاں کردار ادا کیا۔
اس موقع پر سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی جانب سے

ڈپٹی چیف وارڈن جناب پرویز خان،
گروپ وارڈن جناب خیال محمد صاحب
اور پوسٹ وارڈن جناب اسرار خان
نے جناب ڈاکٹر عثمان صاحب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران جناب ڈاکٹر عثمان صاحب نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہا اور تحصیل ٹوپی میں سول ڈیفنس کے والنٹیر کی کارکردگی کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ انہوں نے سول ڈیفنس آرگنائزیشن تحصیل ٹوپی کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں تعریفی سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔
اس کے جواب میں سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی جانب سے جناب ڈاکٹر عثمان صاحب کو روایتی تلوار پیش کی گئی، جو ان کی خدمات کے اعتراف اور نیک تمناؤں کی علامت ہے۔
سول ڈیفنس آرگنائزیشن تحصیل ٹوپی، جناب ڈاکٹر عثمان صاحب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے اور دعا گو ہے کہ وہ آئندہ بھی جہاں تعینات ہوں، اسی خلوص، محنت اور ایمانداری سے عوامی خدمت جاری رکھیں۔

Address

Swabi
Panjpir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Civil Defence KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share