District Jail Swabi

District Jail Swabi This jail is committed to rehabilitation, discipline, and welfare of inmates under the Prisons Dpt KP

13/08/2026
معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان کا آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کے ہمراہ صوابی میں زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ ...
21/07/2026

معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات افتخار اللہ جان کا آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کے ہمراہ صوابی میں زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ جیل اور سب جیل کا دورہ
معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات خیبرپختونخوا افتخار اللہ جان نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کے ہمراہ ضلع صوابی میں زیرِ تعمیر ڈسٹرکٹ جیل اور سب جیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر محکمہ جیل خانہ جات کے اعلیٰ حکام، متعلقہ افسران، انجینئرز اور تعمیراتی اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران معاون خصوصی نے زیرِ تعمیر منصوبوں پر جاری پیش رفت، تعمیراتی معیار، حفاظتی انتظامات، بنیادی سہولیات، قیدیوں کے لیے رہائشی بیرکس، طبی سہولیات، سکیورٹی نظام، پانی، بجلی اور دیگر ضروری انفراسٹرکچر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے منصوبوں کی بروقت تکمیل، اعلیٰ معیار کی تعمیر اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
افتخار اللہ جان نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت جیلوں کو جدید اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے وژن پر عمل پیرا ہے، جہاں قیدیوں کو محفوظ ماحول کے ساتھ تعلیم، فنی تربیت، صحت اور بحالی کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس نئے جیل کی تعمیر سے نہ صرف موجودہ جیلوں پر بوجھ کم ہوگا بلکہ قیدیوں کو بہتر سہولیات اور اصلاح و تربیت کے مزید مواقع بھی میسر آئیں گے۔
آئی جی جیل خانہ جات ریحان گل خٹک نے معاون خصوصی کو منصوبوں کی پیش رفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار اور حکومتی ہدایات کے مطابق جاری ہے اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل افریدی کی قیادت میں محکمہ جیل خانہ جات میں اصلاحات کا عمل مزید تیز کیا جائے گا تاکہ صوبے کا جیل نظام جدید، محفوظ، شفاف اور اصلاحی تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

21/07/2026
بمورخہ 04-06-2026 کو محترم جناب قمر زمان صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) صوابی نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا دورہ کیا۔ جیل کی ...
02/07/2026

بمورخہ 04-06-2026 کو محترم جناب قمر زمان صاحب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) صوابی نے ڈسٹرکٹ جیل صوابی کا دورہ کیا۔ جیل کی صفائی، بہترین نظم و ضبط اور عملے کی پیشہ ورانہ کارکردگی سے متاثر ہو کر انہوں نے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو Appreciation Certificates دینے کا اعلان کیا۔
اس اعلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے آج، بمورخہ 01-07-2026 کو محترم جناب طارق اللہ صاحب، ڈپٹی کمشنر صوابی نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل صوابی جناب احسان الدین صاحب، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جناب شیدا محمد صاحب، لائن محرر ہیڈ وارڈر سید الیاس، چکر انچارج ہیڈ وارڈر محمد طاہر، لنگر انچارج ظہور حسین، چکر منشی ثاقب شاہ، حوالات برانچ کے جہانگیر احمد اور اعزاز علی کو ان کی بہترین خدمات اور مثالی کارکردگی کے اعتراف میں Appreciation Certificates سے نوازا۔

اس اعزاز پر تمام افسران و اہلکاروں کو دلی مبارکباد۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق دے۔ آمین۔

Address

Near Police Line Shahmansoor
Panjpir
23430

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Jail Swabi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share