22/08/2026
پریس ریلیز
مورخہ: 20 اگست 2026ء تعلقہ پنوعاقل کے گاؤں شہید فقیر محمد مٹھل منگریو (نزد باتی چوک) میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ پنوعاقل کا اہم اجلاس تعلقہ صدر فقیر محمد حیات منگریو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی کارروائی فنکشنل لیگ تعلقہ پنوعاقل کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری فقیر نصیر احمد مہر نے چلائی۔اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل ضلع سکھر کے صدر فقیر عنایت اللہ برڑو، فنکشنل لیگ ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری میر اعجاز حسین ٹالپر اور حر جماعت کی معزز شخصیت فقیر کمال الدین پنہیار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس کے دوران یکم ستمبر تک یونین کونسل (یو سی) اور وارڈ سطح تک تنظیم سازی مکمل کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور مختلف تنظیمی امور پر غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر فقیر عنایت اللہ برڑو نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی ہدایات کے مطابق جلد سے جلد یو سی اور وارڈ سطح تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے، تاکہ پارٹی کو بنیادی سطح تک مزید منظم اور مضبوط بنایا جا سکے۔جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری میر اعجاز حسین ٹالپر اور فقیر کمال الدین پنہیار نے کہا کہ پارٹی کے تمام عہدیدار اور کارکنان تنظیم سازی کے عمل کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے لیے بھرپور محنت، جدوجہد اور اپنا مثبت کردار ادا کریں۔اجلاس میں ضلعی جوائنٹ سیکریٹری محمد یاسین جونیجو، تعلقہ پنوعاقل کے عہدیداروں؛ قمر الدین کلہوڑو، محمد صابل کورائی، انور الدین خالدی، مشتاق احمد کلہوڑو، انور الدین جتوئی، سعد اللہ کلہوڑو سمیت تمام یو سیز سے آئے ہوئے نصر احمد مہر، حاجی چنڈ مہر، اظہر مہر، تاج محمد لغاری، شمن علی انڈھر، نظیر احمد انڈھر، شفیق احمد واگھو، وڈیرو مجیب الرحمن جھلن، میر ہزار خان جتوئی، محمد عالم جتوئی اور خمیسو فقیر مہر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ضلعی و تعلقہ عہدیداروں، ایم ایس ایف (فنکشنل) پنوعاقل کے صدر غلام سرور انڈھر، ان کی کابینہ اور حر جماعت کے ورکرز اور کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔