25/05/2026
برطانوی ہائی کمیشن کراچی کے وفد کی سومرو ہاؤس کراچی آمد
جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل قائد سندھ حضرت علامہ راشد خالد محمود سومرو سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی کے وفد سے ملاقات
برطانوی وفد کی قیادت مسٹر سیموئیل پلیس، سیکنڈ سیکریٹری پولیٹیکل، اکانومی، برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی نے کی
برطانوی وفد میں مس ہدا اکرام، سینئر پولیٹیکل ایڈوائزر سندھ/بلوچستان، برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی بھی شامل تھیں
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
جے یو آئی وفد میں قاری محمد عثمان، مولانا محمد غیاث اور مولانا سمیع الحق سواتی سمیت دیگر رہنما شریک
جے یو آئی نے آئین، جمہوریت اور پارلیمانی بالادستی سے متعلق اپنے مؤقف سے برطانوی وفد کو آگاہ کیا
مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی قومی خودمختاری، آئینی بالادستی اور عوامی حقوق کی جدو جہد کررہی ہے ۔