GMPS Banil Qala Pattan Kohistan Lower

GMPS Banil Qala Pattan Kohistan Lower GMPS Banil Qala

اظہارِ تشکرالحمدللہ! آج ہمارے سکول کو طلبہ کے لیے درکار فرنیچر موصول ہو گیا ہے، جس کے بعد ہمارے سکول میں ہر بچے کے لیے م...
17/07/2026

اظہارِ تشکر

الحمدللہ! آج ہمارے سکول کو طلبہ کے لیے درکار فرنیچر موصول ہو گیا ہے، جس کے بعد ہمارے سکول میں ہر بچے کے لیے مناسب نشست کی سہولت فراہم ہو گئی ہے۔ یہ ہمارے تعلیمی ادارے کے لیے ایک اہم اور خوش آئند پیش رفت ہے، جس سے تعلیمی ماحول مزید بہتر، منظم اور مؤثر ہوگا۔

اس اہم سہولت کی فراہمی پر ہم حکومتِ خیبر پختونخوا، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا، محکمہ تعلیم ضلع لوئر کوہستان اور تمام متعلقہ حکام کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں، جن کی خصوصی توجہ اور تعاون سے ہمارے سکول کی یہ دیرینہ ضرورت پوری ہوئی۔

ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ اس سرکاری امانت کی بہترین حفاظت کو یقینی بنائیں گے اور طلبہ کو معیاری، پُرسکون اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرتے رہیں گے۔

انتظامیہ گورنمنٹ مڈل پرائمری اسکول بنیل قلعہ
Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
DEO Male Kohistan Lower
Ejaz Ul Haq
Muhammad Ayub Hasanzai

اپنے معزز ساتھی اساتذہ کے ساتھ سمر کیمپ ڈیوٹی کے دوران ایک یادگار لمحہ۔ تعلیم صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہ...
23/06/2026

اپنے معزز ساتھی اساتذہ کے ساتھ سمر کیمپ ڈیوٹی کے دوران ایک یادگار لمحہ۔ تعلیم صرف ایک پیشہ نہیں بلکہ ایک مقدس ذمہ داری ہے، اور جب مخلص ساتھی ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہوں تو کام بھی آسان لگتا ہے اور ماحول بھی خوشگوار ہو جاتا ہے۔
23جون 2026 بروز منگل
Jahangir Khan
Muhammad Ayub Hasanzai

 & پرائمری_سکول_بنیل قلعہ_کوہستان_لوئر اطلاعِ عام داخلہ مہم 2026ء / 2027ءیکم جون 2026ء سے سکول ہذا میں جماعت ششم تا دہم ...
31/05/2026

& پرائمری_سکول_بنیل قلعہ_کوہستان_لوئر

اطلاعِ عام

داخلہ مہم 2026ء / 2027ء

یکم جون 2026ء سے سکول ہذا میں جماعت ششم تا دہم داخلے جاری ہیں۔

شرائطِ داخلہ

* بچے کے سرپرست کا داخلے کے لیے خود سکول آنا لازمی ہے۔
* پچھلی جماعت کا پاس سرٹیفکیٹ۔
* سرپرست کا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر۔

خصوصیات اور سہولیات

* اعلیٰ تعلیم یافتہ عملہ۔
* سولر سسٹم کی چوبیس گھنٹے بجلی۔

Deputy Commissioner Kohistan Lower
DEO Male Kohistan Lower
Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
GMPS Banil Qala Pattan Kohistan Lower
Mir Samad Khan
Muhammad Ayub Hasanzai
Said Ahmad
Pirzada Zada

الحمدللہ 🌸آج گورنمنٹ میڈل پرائمری سکول بنیل قلعہ میں سالانہ امتحانات کے دوسرے سمسٹر کے نتائج کے سلسلے میں ایک نہایت پروق...
25/05/2026

الحمدللہ 🌸

آج گورنمنٹ میڈل پرائمری سکول بنیل قلعہ میں سالانہ امتحانات کے دوسرے سمسٹر کے نتائج کے سلسلے میں ایک نہایت پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد طلبہ و طالبات کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہونہار طلبہ و طالبات میں میڈلز، انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں تاکہ بچوں کی حوصلہ افزائی ہو اور ان میں مزید محنت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا ہو۔

تقریب میں اساتذہ کرام، والدین اور معزز مہمانوں نے شرکت کی اور بچوں کی کامیابیوں کو سراہا۔ مقررین نے تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہی بچے قوم کا روشن مستقبل ہیں، اور ان کی بہترین تربیت و تعلیم ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

ہم تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین 🤲

اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر سکول انتظامیہ اور تمام اساتذہ کرام خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جن کی محنت اور لگن سے یہ خوبصورت تقریب کامیابی سے مکمل ہوئی۔

✨ تعلیم روشن مستقبل کی ضمانت ہے ✨
DEO Male Kohistan Lower
Deputy Commissioner Kohistan Lower
Assistant Commissioner Pattan, Kohistan Lower
Pirzada Zada
Mir Samad Khan
Muhammad Ayub Hasanzai

آج گورنمنٹ پرائمری۔مڈل سکول بنیل قلعہ میں دوسرے سمسٹر امتحانات 2026ء کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس کے تحت آج پہلا پرچہ نہایت...
11/05/2026

آج گورنمنٹ پرائمری۔مڈل سکول بنیل قلعہ میں دوسرے سمسٹر امتحانات 2026ء کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، جس کے تحت آج پہلا پرچہ نہایت نظم و ضبط اور پُرامن ماحول میں منعقد کیا گیا۔

امتحان کے آغاز سے قبل سکول انتظامیہ کی جانب سے تمام ضروری انتظامات مکمل کیے گئے تھے۔اساتذہ کرام کی نگرانی میں امتحانی عمل شفاف اور منظم انداز میں جاری رہا جبکہ طلباء و طالبات نے بھرپور تیاری اور دلچسپی کے ساتھ امتحان میں شرکت کی۔

اساتذہ کرام نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیں جبکہ طلباء نے بھی بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

سکول انتظامیہ کے مطابق دوسرے سمسٹر کے باقی امتحانات بھی مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے اور شفافیت، میرٹ اور نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آخر میں تمام طلباء و طالبات کی کامیابی، بہترین کارکردگی اور روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

جاری کردہ:
گورنمنٹ مڈل پرائمری سکول بنیل قلعہ
تاریخ: 11 مئی 2026ء

23/04/2026
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے یکم اپریل 2026 سے سکول اوقاتِ کار میں اضافے کے ساتھ تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، جس کا باقاعدہ نو...
01/04/2026

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے یکم اپریل 2026 سے سکول اوقاتِ کار میں اضافے کے ساتھ تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

Address

GMPS BANIL QALA
Pattan
20200

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GMPS Banil Qala Pattan Kohistan Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share