Awami worker part kasur

Awami worker part kasur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Awami worker part kasur, Political organisation, Pattoki.

عوامی ورکرز پارٹی - ضلع قصور
جاگیرداری، سرمایہ داری، اور استحصالی نظام کے خلاف عوام کی آواز۔ مساوات، انصاف، اور عوامی اختیار پر مبنی سوشلسٹ نظام کے لیے جدوجہد۔ مزدوروں، کسانوں، اور طلباء کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ انقلاب کے لیے شامل ہوں!

04/04/2025
عوامی ورکرز پارٹی یونٹ باقر نظامانی، شہدادپور (ضلع سانگھڑ) میں کامریڈ عطا محمد نظامانی کی یاد میں پروگرام جاری۔عوامی ورک...
02/04/2025

عوامی ورکرز پارٹی یونٹ باقر نظامانی، شہدادپور (ضلع سانگھڑ) میں کامریڈ عطا محمد نظامانی کی یاد میں پروگرام جاری۔

عوامی ورکرز پارٹی سندھ کی قیادت، بشمول پروفیسر میر حسن سریوال، کامریڈ اثر امام، اور کامریڈ قاضی علی نواز نظامانی پروگرام میں شریک۔

30/03/2025

عید کا یہ مقدس موقع ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ ہم اپنے معاشرے میں انصاف، برابری اور یکجہتی کی اقدار کو فروغ دیں۔ سوشلزم کی جدوجہد درحقیقت انہی اصولوں پر استوار ہے، جہاں ہر فرد کو عزت، مساوات اور بنیادی حقوق میسر ہوں۔ عید کی خوشیوں کے درمیان، ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو معاشی اور سماجی ناانصافی کا شکار ہیں۔
1. عید کی طرح سوشلزم بھی مشترکہ خوشی اور اجتماعی بہبود پر زور دیتا ہے۔ ہمسائیگی اور تعاون کے جذبے کو معاشرتی تبدیلی کا ذریعہ بنائیں۔
2. عید کی رُوح کو زندہ رکھتے ہوئے معاشی استحصال، طبقاتی تفاوت، اور عدم مساوات کے خلاف آواز بلند کریں۔
3. عید نئے عہد کی علامت ہے۔ یہ پیغام دیں کہ جدوجہد جاری رہے گی—چاہے راستہ کتنا ہی دشوار کیوں نہ ہو۔
4- غریبوں اور محروموں کی مدد کو عید کی روایت کا حصہ بنائیں۔
5- سماجی انصاف کے لیے شعور بیدار کریں اور مقامی سطح پر تنظیم سازی کریں۔
6- نوجوان نسل کو تعلیم اور عمل پر آمادہ کریں تاکہ وہ نظامِ کی تبدیلی کا حصہ بن سکیں۔

"یاد رکھیں"
------+-------------------------------
"عید صرف لباس اور میٹھائیوں کا نام نہیں، بلکہ اس کا اصل مقصد انسان دوستی اور انقلابی تبدیلی کا عہد ہے۔ سوشلزم کی جدوجہد اسی عہد کو پورا کرنے کا راستہ ہے۔"

✊🌙 "عید مبارک اور جدوجہد زندہ باد!"
نیاز مند
پروفیسر امیر حمزہ ورک
صدر ۔عوامی ورکرز پارٹی
پنجاب

24/03/2025

ڈاکٹرماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچستان میں قید تمام سیاسی قیدیوں اور مسنگ پرسنز کو رہا کیا جائے۔۔۔۔۔عوامی ورکرز پارٹی پنجاب
----------------------------------------
عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے صدر پروفیسر امیر حمزہ ورک۔۔سینئر نائب صدر پروفیسر صلاح الدین ۔نائب صدر سید احتشام اکبر۔۔جنرل سیکریٹری محمد اعظم ملک اور ڈپٹی سیکریٹری محمد اسرائیل ایڈووکیٹ نے ایک مشترکہ بیان میں بلوچستان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران نا اہل اور سیاسی سوجھ بوجھ سے عاری ہیں اور مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنے کی بجائے بندوق سے حل کرنے کی پالیسی کب کی ناکام ہو چکی ہے۔۔۔انھوں نے ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کی بھی شدید مزمت کی اور مطالبہ کیا کہ ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری جلتی ہر تیل ڈالنے کے مترادف ہے عوامی ورکرز پارٹی پنجاب ماہ رنگ اور بلوچستانی قید دیگر سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی یے۔۔۔عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے عہدیداران نے مزید کہا کہ
بلوچستان کے مسئلے کو پنجابیوں کے مقابلے میں بلوچوں کی جدوجہد کے طور پر پیش کرنا بالکل غلط ہے جو عناصر بھی بلوچستان کے عوام کے مطالبات کو پنجابیوں اور بلوچوں کی لڑائی بنا کر پیش کر رہے عوامی ورکرز پارٹی اس کی شدید مزمت کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ایسے عناصر پاکستان کے خیر خواہ نہی ہیں۔۔یہ ایک پیچیدہ تاریخی مسلہ ہے جسے سیاسی تناظر میں سمجھنا اور دیکھنا ضروری ہے۔ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جہاں کے عوام کو سیاسی، معاشی، اور سماجی سطح پر کئی دہائیوں سے محرومیوں کا سامنا ہے۔ یہ مسئلہ بنیادی طور پر مرکز اور صوبے کے درمیان وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، سیاسی خودمختاری کی خواہش، اور مقامی آبادی کو ان کے حقوق سے محروم رکھنے کے احساس کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔
کچھ حلقوں میں اس مسئلے کو "بلوچ بمقابلہ پنجابی" کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جو ایک تنگ نظریاتی فریم ورک ہے۔ عوامی ورکرز پارٹی پنجاب سمجھتی ہے کہ پنجابی پاکستان کی اکثریتی آبادی ہونے کے ناطے مرکزی حکومت اور اداروں میں نمایاں نمائندگی رکھتے ہیں، جبکہ بلوچستان کے لوگ اکثر اپنے وسائل (جیسے گیس، معدنیات) کے استعمال اور ترقیاتی منصوبوں میں شامل فیصلہ سازی سے خود کو الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔ تاہم، یہ تصویر مکمل نہیں ہے، کیونکہ پنجابیوں سمیت دیگر صوبوں کے عوام بھی مرکزی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے نزدیک

بلوچ قوم پرست تحریکوں کا بنیادی مطالبہ صوبائی خودمختاری، وسائل پر کنٹرول، اور ریاستی جبر کے خاتمے کا ہے، نہ کہ پنجابیوں کے خلاف نفرت۔ دوسری طرف، پاکستانی ریاست اکثر ان مطالبوں کو قومی سلامتی کے خطرے کے طور پر دیکھتی ہے، جس کے نتیجے میں عسکریت پسندی اور تشدد کا چکر بڑھتا ہے۔ اس مسئلے کو محض نسلی تنازعے کے طور پر دیکھنا اس کی پیچیدگیوں کو اور بڑھا دیتا ہے۔۔۔عوامی ورکرز پارٹی پنجاب ایک ترقی ہسند۔محنت کار عوام اور بائیں بازو کی پارٹی ہونے کے ناطے سمجھتی ہے کہ بلوچستان میں جاری شورش کا اصل حل معاشی انصاف، سیاسی مکالمہ، اور بلوچ عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنا۔ مسنگ پرسن کی ان کے گھروں کو واپسی اور ماہ رنگ بلوچ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی سے جڑا ہوا یے ۔

اس تناظر میں یہ کہنا درست ہوگا کہ بلوچستان کا مسئلہ "نسلی" نہیں بلکہ "سیاسی اور معاشی حقوق" کا مسئلہ ہے، جسے بعض اوقات مقاصد کے لیے نسلی لہجے میں پیش کیا جاتا ہے۔ پائیدار امن کے لیے ضروری ہے کہ ریاست بلوچ عوام کے جائز مطالبات کو سنجیدگی سے سنے، انصاف پسند ترقی کو یقینی بنائے، اور تشدد کے بجائے مفاہمت کی راہ اپنائے۔تاہم عوامی ورکرز پارٹی پنجاب یہ بھی سمجھتی ہے کہ بلوچستان میں دیگر قومیتوں کے محنت کار مزدوروں کو قتل کرنا کسی صورت قومی حقوق کی جدوجہد نہی ہے بلکہ ایسے گھناؤنے اقدامات سے بلوچستان کے عوام کے جائز قومی حقوق کو نقصان پہنچ رہا ہے اور عوامی ورکرز پارٹی پنجاب اس کی بھی شدید مزمت کرتی ہے اور ہر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ماہ رنگ بلوچ کو فی الفور رہا کیا جائے اور اس کے خلاف بے بنیاد مقدمات کو خارج کیا جائے

عوامی ورکرز پارٹی خیبر پختون خواہ کا اجلاس آج بمورخہ 23 مارچ کو ملکا خان کے ہجرے میں منعقد ہوا جسمیں صوبے بھر سے رہنماؤں...
23/03/2025

عوامی ورکرز پارٹی خیبر پختون خواہ کا اجلاس آج بمورخہ 23 مارچ کو ملکا خان کے ہجرے میں منعقد ہوا جسمیں صوبے بھر سے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آنے والے صوبائی کانگریس کے حوالے سے تفصیل بات چیت ہوئی اور ایک آرگنائزنگ کمیٹی بنائی گئی جسمیں مشترکہ فیصلہ ہوا کہ عید کے پورا بعد ضلع صوابی کے مقام پر آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوگا جسمیں کانگریس کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے جائیں گے۔اور آئندہ کیلئے کابینہ بھی تشکیل دیا جائے گا۔
صوبائی کانگریس سوات میں 20 اپریل کو ہوگا۔جسمیں ہر ضلع سے ڈیلیگیٹس شامل ہونگے۔
اس میٹنگ میں سوات،شانگلہ،صوابی،مردان،نوشہرہ اور بونیر سے کارکنان نے بھرپور انداز میں شرکت کی اور پارٹی لیڈر شپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
تمام آنے والے ساتھیوں کا بہت بہت شکریہ ادا کرتے ہیں۔
عثمان فانوس گوجر سابق امیدوار این اے 10 بونیر

عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے ساتھیوں نے آج میرپورخاص میں سیاسی اور سماجی ساتھیوں سے ملاقات کی، جہاں پارٹی کا پیغام پہنچایا ...
23/03/2025

عوامی ورکرز پارٹی سندھ کے ساتھیوں نے آج میرپورخاص میں سیاسی اور سماجی ساتھیوں سے ملاقات کی، جہاں پارٹی کا پیغام پہنچایا گیا۔

کامریڈ قاضی علی نواز نظاماڻي نے ملک کی سیاست اور اس میں بائیں بازو کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروفیسر میر حسن سریوال اور میر حسن مری نے بھی بحث میں حصہ لیا۔

یہ دورہ سیاسی لحاظ سے انتہائی اہم رہا۔ دوستوں کو پارٹی کا پروگرام بھی دیا گیا۔

22/03/2025

ریاستی جبر اور لاپتہ افراد: عوامی احتجاج پر تشدد کی مذمت

عوامی ورکرز پارٹی قصور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے پرامن احتجاج پر ریاستی جبر، فائرنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی جمہوری حق ہے، اور اس پر تشدد غیر انسانی اور قابلِ مذمت عمل ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد دی جائے، گرفتار افراد کو رہا کیا جائے، اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ریاستی جبر کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی!

پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن لاہور کی طرف سے عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے صدر امیر حمزہ ورگ  اور عابدہ چوہدری کے اعزاز میں ا...
22/03/2025

پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن لاہور کی طرف سے عوامی ورکرز پارٹی پنجاب کے صدر امیر حمزہ ورگ اور عابدہ چوہدری کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا نصرت بشیرظفر نے صدرات کی.

پنجاب دی شان، انقلابی پہچان – بھگت سنگھ، راج گرو تے سکھ دیو
22/03/2025

پنجاب دی شان، انقلابی پہچان – بھگت سنگھ، راج گرو تے سکھ دیو

بھگت سنگھ: برصغیر کی آزادی کا عظیم انقلابیبھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو لائلپور (موجودہ فیصل آباد، پاکستان) میں پیدا ہوا۔ ا...
20/03/2025

بھگت سنگھ: برصغیر کی آزادی کا عظیم انقلابی

بھگت سنگھ 28 ستمبر 1907 کو لائلپور (موجودہ فیصل آباد، پاکستان) میں پیدا ہوا۔ اس کا خاندان آزادی کی تحریکوں میں سرگرم تھا، جس کی وجہ سے وہ بچپن ہی سے برطانوی راج کے خلاف جدوجہد میں دلچسپی لینے لگا۔ 1919 میں جلیانوالہ باغ قتل عام نے اس کی سوچ پر گہرا اثر چھوڑا اور اسے مکمل طور پر آزادی کی تحریک میں شامل کر دیا۔

جلیانوالہ باغ قتل عام

جلیانوالہ باغ امرتسر، پنجاب (موجودہ بھارت) میں واقع ایک تاریخی مقام ہے، جہاں 13 اپریل 1919 کو برطانوی فوج نے بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہزاروں لوگ روولٹ ایکٹ کے خلاف پرامن احتجاج کے لیے جمع تھے۔ برطانوی جنرل ڈائر نے بغیر کسی وارننگ کے فوجیوں کو اندھا دھند فائرنگ کا حکم دیا، جس میں سرکاری ریکارڈ کے مطابق تقریباً 400 لوگ مارے گئے، لیکن غیر سرکاری اندازوں کے مطابق یہ تعداد ہزاروں میں تھی۔ اس واقعے نے پورے برصغیر میں غم و غصے کو ہوا دی، اور بھگت سنگھ جیسے نوجوانوں کو برطانوی سامراج کے خلاف مزید متحرک کر دیا۔

لالہ لاجپت رائے اور ان پر تشدد

لالہ لاجپت رائے برصغیر کے ایک مشہور آزادی پسند رہنما تھے، جو "لعل، بال، پال" (لالہ لاجپت رائے، بال گنگا دھر تلک، اور بنگالی رہنما بپن چندر پال) کی تکون کا حصہ تھے۔ انہوں نے برطانوی حکومت کے خلاف کئی تحریکوں کی قیادت کی۔ 1928 میں جب برٹش حکومت سائمن کمیشن کو ہندوستان بھیج رہی تھی، تو لالہ لاجپت رائے نے اس کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ اس موقع پر برطانوی پولیس نے لاٹھی چارج کیا، جس کی قیادت سپرنٹنڈنٹ جیمز اے سکاٹ کر رہا تھا۔ اس شدید لاٹھی چارج میں لالہ لاجپت رائے بری طرح زخمی ہو گئے اور چند دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

جے پی سونڈرز کا قتل

لالہ لاجپت رائے کی موت کا بدلہ لینے کے لیے بھگت سنگھ، راجگرو، اور سکھ دیو نے ایک منصوبہ بنایا۔ ان کا اصل ہدف جیمز اے سکاٹ تھا، لیکن غلطی سے جے پی سونڈرز (برطانوی پولیس افسر) کو قتل کر دیا گیا۔ اس کارروائی کے بعد بھگت سنگھ روپوش ہو گیا اور اپنی انقلابی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

اسمبلی میں بم حملہ: احتجاج کی ایک نئی شکل

8 اپریل 1929 کو بھگت سنگھ اور بٹوکیشور دت نے دہلی کی سینٹرل لیجسلیٹو اسمبلی میں دو بم پھینکے۔ یہ بم صرف احتجاج کی علامت تھے، اور اس حملے میں کسی کو جانی نقصان نہیں پہنچا۔ اس کا مقصد برطانوی حکومت کو یہ بتانا تھا کہ ہندوستانی نوجوان اب ظلم و جبر کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ بم پھینکنے کے بعد، بھگت سنگھ اور دت نے جان بوجھ کر گرفتاری دی تاکہ اپنے نظریات کو عوام تک پہنچا سکیں۔

لاہور سازش کیس اور سزائے موت

بھگت سنگھ پر لاہور سازش کیس کے تحت مقدمہ چلایا گیا، جس میں اسے اور اس کے ساتھیوں کو سزائے موت سنائی گئی۔ جیل میں رہتے ہوئے بھی بھگت سنگھ نے جدوجہد جاری رکھی اور اپنے نظریات پر سختی سے قائم رہا۔ اس دوران قائداعظم محمد علی جناح نے اسمبلی میں بھگت سنگھ کے حق میں تقریر کرتے ہوئے برطانوی حکومت کے ظلم کی مذمت کی، لیکن حکومت نے رحم کی کوئی اپیل قبول نہیں کی۔

پھانسی اور تاریخی ورثہ

23 مارچ 1931 کو بھگت سنگھ، راجگرو اور سکھ دیو کو لاہور سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ ان کی شہادت نے برصغیر کے نوجوانوں میں آزادی کے جذبے کو مزید بھڑکا دیا۔

بھگت سنگھ کی قربانی آج بھی برصغیر کے انقلابی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ اس نے صرف برطانوی راج کے خلاف نہیں بلکہ سوشلسٹ نظریات کی بنیاد پر ایک استحصالی نظام کے خلاف بھی جدوجہد کی۔ اس کا مشن صرف آزادی نہیں بلکہ ایک ایسا نظام تھا جہاں سب کو برابری حاصل ہو۔ آج بھی بھگت سنگھ کو ایک انقلابی ہیرو کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

19/03/2025

*عوامی ورکرز پارٹی ضلع قصور کی آن لائن میٹنگ صدر امداد حسین ضلع قصور کی زیرِ صدارت 18 مارچ رات 9 بجے منعقد ہوئی، جس میں ضلعی قیادت نے شرکت کی۔ اجلاس میں درج ذیل نکات پر بات چیت کی گئی:*

📌 *1. اجلاسوں کا شیڈول:*
*2025 میں ہر ماہ مختلف یونٹس میں اجلاس منعقد ہوں گے:*
📆 اپریل – راجی والا (کامریڈ نواز صوفی)
📆 مئی و دسمبر – قصور (کامریڈ جویہ / کامریڈ احسن)
📆 جون – پتوکی (کامریڈ امیرحمزہ)
📆 جولائی – راجووال (کامریڈ عرفان)
📆 اگست – چونیاں (کامریڈ بابا صدیق)
📆 ستمبر –دوکے کلاں (کامریڈ امداد)
📆 اکتوبر – منڈی عثمان (کامریڈ حافظ / کامریڈ عبد الخالد)
📆 نومبر – کنگن پور (کامریڈ کریم) / الہ آباد (کامریڈ اعجاز)

📌 *2۔ بھگت سنگھ کی برسی کا پروگرام:*
عوامی ورکرز پارٹی ضلع قصور کی جانب سے 23 مارچ کو بھگت سنگھ کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔ اس موقع پر تمام یونٹس کے کارکنان کو قصور آنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ بھگت سنگھ کی قربانیوں اور جدوجہد سے سیکھا جا سکے۔ پروگرام میں انقلابی تقاریر، مکالمے اور جدوجہد پر گفتگو شامل ہوگی۔

📌 *3. سینئر کامریڈ بابا صدیق کی جدوجہد:*
ان کی 50 سالہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے چونیاں میں خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔

📌 *4 . یوتھ کمیٹی کی تشکیل:*
پنجاب یوتھ سیکرٹری کامریڈ امیر حمزہ نے ضلع قصور میں یوتھ کمیٹی کے قیام کے نکات پیش کیے۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہر یونٹ سے ایک نمائندہ شامل کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کو منظم اور متحرک کیا جا سکے۔

🔹 تمام یونٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنا نمائندہ فوری منتخب کریں۔
🔹 اپریل میں ضلع قصور کی یوتھ کمیٹی باضابطہ طور پر تشکیل دی جائے گی۔
🔹 اس ماڈل کو دیگر اضلاع میں بھی لاگو کیا جائے گا۔
تمام یونٹس اپنی ذمہ داری پوری کریں اور نمائندوں کی نامزدگی جلد مکمل کریں!

📌 *5. ثقافتی تقریبات:*
پنجاب کلچر سیکرٹری کامریڈ جویہ نے ضلع قصور میں تقریبات کے لیے درج ذیل شیڈول ترتیب دیا:
1️⃣ بھگت سنگھ پروگرام
2️⃣ یومِ مئی
3️⃣ بلھے شاہ میلہ

*یہ 2025 کے لیے ضلع قصور کا لائحہ عمل ہے۔*
*شکریہ*

Address

Pattoki
55300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami worker part kasur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share