23/09/2026
ستمبر 2026 | ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی زیرِ صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس
پشاور: ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک، سب ڈویژن حسن خیل و درہ ڈاکٹر رفیع اللہ قریشی کی زیرِ صدارت ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمانہ امور، فیلڈ سرگرمیوں اور جاری ویٹرنری سروسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں LMIS، ویکسینیشن سرگرمیوں، ادویات کے ریکارڈ و استعمال، حاضری، بیماریوں کی رپورٹنگ اور فیلڈ سرویلنس سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ افسران کو ہدایت کی گئی کہ تمام ریکارڈز بروقت مکمل اور اپڈیٹ رکھے جائیں جبکہ L*D، FMD اور دیگر مویشیوں کی بیماریوں کی بروقت رپورٹنگ، نگرانی اور کنٹرول اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔
اجلاس میں فیلڈ سروسز کے معیار، مراکز کی صفائی و انتظامی امور اور عوام و فارمرز کو بہتر ویٹرنری سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔
ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر نے افسران و فیلڈ اسٹاف پر زور دیا کہ محکمانہ اہداف، شفاف ریکارڈنگ اور مؤثر فیلڈ مانیٹرنگ کو یقینی بناتے ہوئے خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لائی جائے۔
*D