Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts

Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts, Government Organization, University Town Peshawar, Peshawar.

Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts envisions establishment of a system of accurate, transparent & Secure Land records linked to geospatial information system for Merged Areas of Khyber Pakhtunkhwa

06/08/2026
پریس ریلیز*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا سیٹلمنٹ اینڈ ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈ پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ*پشاور، اگست ...
06/08/2026

پریس ریلیز

*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا سیٹلمنٹ اینڈ ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈ پراجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ*

پشاور، اگست 2026ء: حکومتِ خیبر پختونخوا کے معزز چیف سیکرٹری نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کے ہمراہ سیٹلمنٹ اینڈ ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈ اِن مرجڈ ڈسٹرکٹس (SDLR) پراجیکٹ کے دفتر کا دورہ کیا، جہاں ضم شدہ اضلاع میں جاری اراضی سیٹلمنٹ اور لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

معزز مہمانوں کا استقبال پراجیکٹ ڈائریکٹر، مسٹر واصل خان نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبے کے اغراض و مقاصد، عملدرآمد کی موجودہ صورتحال، حاصل شدہ کامیابیوں، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشتمل جامع بریفنگ دی۔ بریفنگ میں منصوبے کی منظوری یافتہ 40 تحصیلوں تک توسیع، مختلف آپریشنل علاقوں میں جاری سیٹلمنٹ سرگرمیوں، مالی و جسمانی پیش رفت، جغرافیائی معلوماتی نظام (GIS) پر مبنی اراضی پیمائش، اور ضم شدہ اضلاع میں ایک درست، شفاف اور جدید لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم کے قیام کے لیے جاری اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے معزز وفد کو منصوبے پر مؤثر عملدرآمد میں حائل اہم مسائل سے بھی آگاہ کیا، جن میں بعض علاقوں میں سیکیورٹی کی صورتحال، مقامی آبادی کے محدود تعاون، حدودِ اراضی اور مشترکہ اراضی سے متعلق تنازعات، دفاتر کے لیے مناسب رہائش و سہولیات کی کمی، اور مالی و انتظامی معاونت میں اضافے کی ضرورت شامل ہیں۔ منصوبے کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے مجوزہ اقدامات بھی پیش کیے گئے۔

چیف سیکرٹری نے منصوبے کی انتظامیہ اور فیلڈ ٹیموں کی جانب سے مشکل حالات میں سیٹلمنٹ سرگرمیوں کی انجام دہی پر ان کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ عزم کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ضم شدہ اضلاع میں اراضی کی ملکیت کو قانونی تحفظ فراہم کرنے، اراضی تنازعات کے خاتمے، بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ، اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے بھی منصوبے کی اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ضلعی انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور مقامی آبادی کے ساتھ مؤثر رابطے اور قریبی تعاون کے ذریعے منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید برقرار رکھا جائے۔

دورے کے اختتام پر حکومتِ خیبر پختونخوا نے ضم شدہ اضلاع میں اراضی کے انتظام و انصرام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور سیٹلمنٹ اینڈ ڈیجیٹائزیشن آف لینڈ ریکارڈ اِن مرجڈ ڈسٹرکٹس (SDLR) منصوبے کی کامیاب تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

A meeting regarding improvement of performance of settlement staff of Upper Kurram was held today on 03 July 2026 at 10:...
03/07/2026

A meeting regarding improvement of performance of settlement staff of Upper Kurram was held today on 03 July 2026 at 10:00AM under the chairmanship of M.Nawaz Khattak Settlement Tehsildar Upper Kurram.

The Tehsildar stressed upon the participants to improve their performance and to gear up settlement and digitization work so as to achieve the goal within shortest possible time.

During discussion, the staff demanded provision of facilities viz-a-viz lithium battery, ceiling fans etc. The Tehsildar assured them that the matter will be taken up with the office of worthy Project Director, SDLR Merged Districts Khyber Pakhtunkhwa on opportune time.

03/7/2026

آ ج بمورخہ 3 جولائی 2026  حسب الحکم تحصیلدار  محمد سلیم صاحب گرداور منصوب حیات صاحب ، پٹواری آ صف نادر صاحب  موضع سیرئ ا...
03/07/2026

آ ج بمورخہ 3 جولائی 2026 حسب الحکم تحصیلدار محمد سلیم صاحب
گرداور منصوب حیات صاحب ، پٹواری آ صف نادر صاحب موضع سیرئ امیرخان تحصیل اتمان خیل کے شجرہ نسب میں مصروف ہیں۔

آج مورخہ  2جون 2026 کو لینڈ سٹلمنٹ آفس، تحصیل خار+اتمان خیل ضلع باجوڑ میں تحصیلدار صاحب+منیجر جی آئی ایس کی سربراہی میں ...
03/07/2026

آج مورخہ 2جون 2026 کو لینڈ سٹلمنٹ آفس، تحصیل خار+اتمان خیل ضلع باجوڑ میں تحصیلدار صاحب+منیجر جی آئی ایس کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں جاری لینڈ سٹلمنٹ کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پیمائش (سروے) کے عمل میں مزید تیزی لانے، مجموعی پیش رفت کو بہتر بنانے اور مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔ مزید برآں، تحصیل اتمان خیل میں بھی پیمائش کے کام کا باقاعدہ آغاز کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر تمام عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے سٹلمنٹ کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنائیں۔

آج مورخہ 2/7/2026 کو تحصیلدار باڑہ فقیر حسین صاحب کے ھدایات پر شیرمحمد پٹواری ،حسین احمد ،آفتاب احمد سروئیران موضع عالم ...
03/07/2026

آج مورخہ 2/7/2026 کو تحصیلدار باڑہ فقیر حسین صاحب کے ھدایات پر شیرمحمد پٹواری ،حسین احمد ،آفتاب احمد سروئیران موضع عالم گودر پیما ئش میں مصروف ہے

آج مورخہ2/7/26 بروز جمرات  Ac جمرودت تحصیل ملاگوری تحصیلدار بندوبست جناب یاسین الرحمن عمرزی صاحب کی ھدایت پر  پٹواریان ،...
03/07/2026

آج مورخہ2/7/26 بروز جمرات Ac جمرودت تحصیل ملاگوری تحصیلدار بندوبست جناب یاسین الرحمن عمرزی صاحب کی ھدایت پر پٹواریان ، انتخاب پٹواری انشاء ۔پٹواری افتخار ۔ پٹواری غلام.پٹواری حسیب شاہ پیمائش کے بارے میٹنگ ہوئی ،Acصاحب نے تحصیل دار یاسین الرحمن عمرزی صاحب کی کام کو سراہا ،اور بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی

آج مورخہ 2 جولائی 2026 کو لینڈ سٹلمنٹ آفس، تحصیل اتمان خیل ضلع باجوڑ میں حسب الحکم تحصیلدار محمد سلیم صاحب ۔ منیجر جی آئ...
03/07/2026

آج مورخہ 2 جولائی 2026 کو لینڈ سٹلمنٹ آفس، تحصیل اتمان خیل ضلع باجوڑ میں حسب الحکم تحصیلدار محمد سلیم صاحب ۔ منیجر جی آئی ایس عمران علی صاحب کی سربراہی میں منصوب حیات گرداور ۔جی آ ئ ایس ایسوسیٹ رومان صاحب ۔ نعیم اللّٰہ صاحب ۔ ابرہیم پٹواری نے تحصیل اتمان خیل میں پیمائش کے کام کا باقاعدہ آغاز کرنے کےلئے موضع چینہ گئی ۔ کوکا ۔ اور موضع حیاتے میں پوائنٹ شفٹینگ کی گئی ۔ سٹاف کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیتے ہوئے سٹلمنٹ کے عمل کو مؤثر اور کامیاب بنائیں

03/07/2026
آج مورخہ15/6/26 بروز پیر جناب سینئیرمینجر آپریشن امتیاز مہمند صاحب کی نگرانی میں تحصیلدار بندوبست وزیر زاده صاحب بمعہ سٹ...
15/06/2026

آج مورخہ15/6/26 بروز پیر جناب سینئیرمینجر آپریشن امتیاز مہمند صاحب کی نگرانی میں تحصیلدار بندوبست وزیر زاده صاحب بمعہ سٹاف بغرض رابطہ عوام و تحریر شجره نسب موضع بھائی کور میں رحیم خیل بجڑ کے ساتھ ملک عبدالله کے ہجرے میں تفصیلی گفتگو ہوئی دوران جرگہ امتیاز صاحب نے نہایت مہارت کے ساتھ مالکان کو بریف کیا. مالکان کے خدشات و سوالات کے تسلی بخش جوابات دے کر مشران دیھ کو مطمئین کیا گیا اور ملک عبدالله کے خاندان کا شجره نسب موقع پر بجلسہ عام تحریر کیا. بعد ازاں smo امتیاز صاحب نے تکمیل گھر بمقام یکہ غونڈ کا دوره کیا

Address

University Town Peshawar
Peshawar
25000

Telephone

+92919219236

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Settlement & Digitization of Land Records - Merged Districts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share