31/07/2025
*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 31 جولائی 2025*
*(ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان کی کامیاب کارروائیاں، منشیات سمگلنگ سمیت آئس اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار)*
پشاور ( ) *ایس پی رورل ڈویژن مختیار علی* کی سربراہی میں *ڈی ایس پی خزانہ سرکل فضل سبحان خان* کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ صدام خان نے کارروائی میں رکشہ کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، جبکہ ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان منشیات پشاور کے مختلف علاقوں کو بذریعہ رکشہ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے،
کارروائی نواحی علاقہ گڑھی صحبت خان ناکہ بندی پر عمل میں لائی گئی، جہاں مشکوک رکشہ کو روک کر تلاشی لی گئی جس کے دوران رکشہ سے 12 کلوگرام سے زائد چرس بھی برآمد کی گئ۔
اسی طرح دیگر کارروائیوں کے دوران آئس سمیت دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن کے قبضے سے 300 گرام آئس اور ایک عدد پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے،
گرفتار تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے دھندے اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، پولیس نے منشیات سپلائی میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے،
کیپٹل سٹی پولیس پشاور منشیات کے ناسور کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے،