PPP Digital Tehsil Bara

PPP Digital Tehsil Bara Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PPP Digital Tehsil Bara, Political Party, Tehsil bara, Peshawar.

18/08/2026

بھٹو بننے کے لیے کردار اور قربانی چاہیے، ڈیل نہیں!

حامد میر سے جب عمران خان کے جیل سے باہر آنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کے جواب کا مفہوم آج ایک بار پھر حقیقت کے آئینے میں نظر آتا ہے۔ سیاست میں قید سے باہر آنا کوئی غیر معمولی بات نہیں، ہر شخص کسی نہ کسی وقت باہر آ سکتا ہے، حالات بدل سکتے ہیں، راستے نکل سکتے ہیں اور سیاسی فیصلے ہو سکتے ہیں۔ لیکن تاریخ میں ہر شخص ذوالفقار علی بھٹو نہیں بنتا۔

ذوالفقار علی بھٹو نے اقتدار، عہدے اور اپنی جان کے درمیان انتخاب کیا تو اپنی جان قربان کر دی، مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ جانتے تھے کہ موت سامنے کھڑی ہے، لیکن ایک نڈر رہنما کی طرح اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کئی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھٹو صرف ایک سیاسی نام نہیں بلکہ مزاحمت، جمہوریت، عوامی حقوق اور اصولی سیاست کی علامت ہیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ اقتدار آنے جانے والی چیز ہے، جیل سے باہر آنا بھی ممکن ہے، سیاسی ڈیلیں بھی ہوتی رہی ہیں، مگر تاریخ ہر کسی کو بھٹو کا مقام نہیں دیتی۔

ہر کوئی باہر آ سکتا ہے، ہر کوئی سمجھوتہ کر سکتا ہے، مگر ہر کوئی ذوالفقار علی بھٹو نہیں ہوتا۔

بھٹو نے جان دے کر ثابت کیا کہ نظریہ صرف تقریروں کا نام نہیں، بلکہ ضرورت پڑنے پر اس کے لیے قربانی بھی دینی پڑتی ہے۔

اللہ تعالیٰ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین 🤲

زندہ ہے بھٹو، زندہ ہے!
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
بھٹو ازم پائندہ باد!
جمہوریت پائندہ باد! ❤️

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) ضلع خیبر کا ایک اہم اجلاس صدر PSF ضلع خیبر نوید اختر کی زیرِ صدارت باڑہ میں منعقد ہوا۔ اجلا...
09/08/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن (PSF) ضلع خیبر کا ایک اہم اجلاس صدر PSF ضلع خیبر نوید اختر کی زیرِ صدارت باڑہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری احباب علی، چیئرمین اکرم اللہ اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدارتی امیدوار شبیر احمد آفریدی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو ضلع خیبر کی ہر تحصیل میں مزید مضبوط اور منظم بنانے کے لیے تحصیل سطح پر آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ضلعی تنظیم کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس کے ساتھ ساتھ، اجلاس میں پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن خیبرپختونخوا کے صدارتی امیدوار شبیر احمد آفریدی کی مکمل حمایت پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو تنظیم کے پلیٹ فارم پر متحد کرتے ہوئے ان کے مسائل کے حل اور تعلیمی میدان میں رہنمائی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس میں، PSF ضلع خیبر کی کابینہ کو مکمل اور مزید فعال بنانے، تنظیمی رابطوں کو مضبوط کرنے اور سوشل میڈیا پر PSF کی مؤثر نمائندگی کے حوالے سے اہم تجاویز پیش کی گئیں۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کو ضلع خیبر، بالخصوص تحصیلوں میں، مزید مضبوط، منظم اور متحرک بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔
PPP Digital Tehsil Bara
Pakistan Peoples Party - PPP
Bilawal Bhutto Zardari
PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa
Rubina Khalid

وادیِ تیراہ کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے اہم ملاقاتآج ضلع خیبر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی ...
04/08/2026

وادیِ تیراہ کے متاثرین کے مسائل کے حل کے لیے اہم ملاقات
آج ضلع خیبر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ڈاکٹر شیر شاہ آفریدی اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باڑہ کے صدر حاجی ظفر اللہ آفریدی سے وادیِ تیراہ کے متاثرین نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں متاثرین کو درپیش مشکلات، اندراج (رجسٹریشن) کے مسائل، باعزت واپسی، اور تیراہ میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران متاثرین نے اپنے تحفظات اور مطالبات کھل کر پیش کیے، جبکہ پارٹی قیادت نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی وادیِ تیراہ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ متاثرین کے اندراج کے عمل کو شفاف اور آسان بنانے، باعزت واپسی کو یقینی بنانے، اور متعلقہ حکام تک عوام کے مطالبات مؤثر انداز میں پہنچانے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔
اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وادیِ تیراہ میں دیرپا امن، عوام کی جان و مال کا تحفظ، بنیادی سہولیات کی فراہمی، اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ جب تک متاثرین کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل نہیں ہوتے، پاکستان پیپلز پارٹی ان کے جائز حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Shershah Afridi
Zafar Ullah Khan
Pakistan Peoples Party - PPP

سابق وائ سی چیئرمین ظفر اللہ خان آفریدی کو پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باڑہ کے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبا...
02/08/2026

سابق وائ سی چیئرمین ظفر اللہ خان آفریدی کو پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باڑہ کے صدر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس اہم ذمہ داری کو دیانت، اخلاص اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ یقین ہے کہ آپ اپنی سیاسی بصیرت، تجربے اور محنت سے پاکستان پیپلز پارٹی کو تحصیل باڑہ میں مزید مضبوط کریں گے، کارکنوں کو متحد رکھیں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے، اور ہمیں امید ہے کہ آپ پارٹی کے نظریے، جمہوری اقدار اور عوامی خدمت کے مشن کو مزید آگے بڑھائیں گے۔

ایک بار پھر ظفر اللہ خان آفریدی صاحب کو اس اعزاز پر دلی مبارکباد، نیک تمنائیں اور کامیابی کے لیے دعا۔

جیے بھٹو، جیے پاکستان پیپلز پارٹی۔

15/07/2026

BISP Pakistan

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا محترمہ فرزانہ شیرین نے ضلع خیبر کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے صوبائی حکومت کی جان...
15/07/2026

ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا محترمہ فرزانہ شیرین نے ضلع خیبر کے متاثرین کی بحالی اور امداد کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے مختص کیے گئے چار ارب روپے کے فنڈز کی تقسیم اور استعمال کی تفصیلات طلب کر لیں۔
جبکہ شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مکمل ریکارڈ بھی ایوان کے سامنے پیش کیا جائے۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی جناب بابر سلیم سواتی کی سربراہی میں اراکینِ صوبائی اسمبل...
27/06/2026

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے اختتام پر، اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی جناب بابر سلیم سواتی کی سربراہی میں اراکینِ صوبائی اسمبلی نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ فرزانہ شیرین نے ضلع بنوں سمیت جنوبی اضلاع کو درپیش اہم عوامی مسائل سے وزیرِ اعلیٰ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور ان کے فوری حل پر زور دیا۔
وزیرِ اعلیٰ نے عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

PPP Digital Khyber Pakhtunkhwa

27/06/2026

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا بی آئی ایس پی کے حوالے سے گردش کرنے والی غلط خبروں پر ردِعمل ‼️

ایک شناختی کارڈ کے 5 ہزار خواتین سے منسلک ہونے کی خبریں حقائق کے منافی ہیں: سینیٹر روبینہ خالد

آڈٹ رپورٹ میں 5,598 ازدواجی ڈیٹا میں عدم مطابقت کے کیسز کی نشاندہی کی گئی، ایک شخص کی 5,598 بیویوں کا ذکر نہیں: بعض حلقے آڈٹ مشاہدات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کر رہے ہیں: متعدد بیویوں کے اندراج سے کوئی اضافی مالی فائدہ نہیں ملتا، ایک خاندان کو صرف ایک ادائیگی ملتی ہے چاہے بیویوں کی تعداد کتنی ہی ہو: بی آئی ایس پی کی تمام ادائیگیاں نادرا کی تصدیق اور پروفائلنگ کے بعد کی جاتی ہیں: نادرا سے تصدیق کے بغیر کسی مستحق کو ادائیگی ممکن نہیں: سینیٹر روبینہ خالد

زیرِ بحث کیسز ریکارڈ کی درستی اور ڈیٹا پروفائلنگ سے متعلق ہیں، ان کا کسی قسم کی خربرد سے تعلق نہیں: جون 2025 میں بی آئی ایس پی ڈیٹا کی دوبارہ تصدیق مکمل کی جا چکی ہے: بی آئی ایس پی کا ڈیٹا بیس 3 کروڑ 87 لاکھ گھرانوں مشتمل ہے: 20 کروڑ ریکارڈز میں 5,598 عدم مطابقت کے کیسز مؤثر نگرانی اور آڈٹ کے نظام کی عکاسی کرتے ہیں: سینیٹر روبینہ خالد

کسی بھی تضاد کی صورت میں ادائیگی سے قبل اصلاح، تصدیق اور ریکوری کے مؤثر نظام موجود ہیں: بی آئی ایس پی میں شفافیت اور مستحقین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سخت جانچ پڑتال کا نظام نافذ ہے: اس پروگرام کی افادیت اور شفافیت کی گواہی ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور آغا خان یونیورسٹی کی مختلف رپورٹس میں موجود ہے. گزارش ہے کہ اس حوالے سے غیر مصدقہ اور گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے: چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے چیئرمین اکرام اللہ آفریدی کی قیادت میں عہدیداران کے وفد نے باڑہ پریس کلب کا دورہ کیا،...
26/06/2026

پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع خیبر کے چیئرمین اکرام اللہ آفریدی کی قیادت میں عہدیداران کے وفد نے باڑہ پریس کلب کا دورہ کیا، جہاں نو منتخب صدر کامران آفریدی کو دلی مبارکباد پیش کی، ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ صحافتی اقدار کے فروغ، سچائی اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔
🇱🇾🥰🇱🇾

05/06/2026

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کا گلگت بلتستان کے ضلع نگر کی تحصیل گلمیت کے انتخابی جلسہ عام سے خطاب

‏ ‪ ‬

Address

Tehsil Bara
Peshawar
24800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PPP Digital Tehsil Bara posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share