04/05/2026
تھانہ غلنئی پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، سیکیورٹی مزید سخت
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد (QPM) کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی سرکل غلنئی خالد خان کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غلنئی اسرار خان، اے ایس آئی شوکت خان، اے ایس آئی اسامہ خان، لیڈی سرچر اور دیگر پولیس نفری نے مختلف علاقوں بابی حیل، باروخیل، میاں گان اور شانی خیل میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا۔
سرچ آپریشن کے دوران مختلف رہائشی مکانات کی تلاشی لیڈی سرچر کی مدد سے لی گئی جبکہ مشکوک افراد پر کھڑی نظر رکھنے کے لئے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندیاں قائم کی گئی۔
ناکہ بندیوں کے دوران چھوٹی بڑی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشکوک افراد کی باریک بینی سے چیکنگ کی گئی اور موقع پر ضروری پوچھ گچھ بھی عمل میں لائی گئی۔