17/08/2026
پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن پشاور یونیورسٹی کے صدر شرجیل حکیم کی زیرِ صدارت آج تیسرے دن بھی 'داخلہ رہنمائی کیمپ' کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ جس میں مین کبینٹ کے چیرمین مدثر، انفارمیشن سیکٹری مبشر،نائب صدر یاسرو عمر شاہ، اور صدر لاء کالج سلمان خان بھی شریک رہے۔اس کیمپ کا مقصد نئے آنے والے طلباء کی مکمل رہنمائی کرنا تھا۔
اس کیمپ میں پی ایس ایف پشاور یونیورسٹی کے سابق صدر و صوبائی رہنماء طیب نواز خان، صوبائی رہنما مغاذ احمد اور صوبائی رہنماء شاہسوار خان خصوصی طور پر شرکت رہے۔
اس موقع پر پی پی پی پشاور ڈویژن صدر مصباح الدین، ضلع خیبر صدر شیرشاہ، صوبائی رہنماء بابر فیاز، حامد آفریدی، اور خیبر سوسائٹی کے مختلف اراکین نے کیمپ کا دورہ کیا۔