KP Safe Cities

KP Safe Cities Official page of KP Safe Cities, Khyber Pakhtunkhwa Police.
(1)

12/08/2026

ایم سی ایم سی سینتالیسویں کورس کے زیرِ تربیت افسران کا سیف سٹی پراجیکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ

سیف سٹیز پراجیکٹایم سی ایم سی سینتالیسویں کورس کے زیرِ تربیت افسران کا سیف سٹی پراجیکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہپشا...
12/08/2026

سیف سٹیز پراجیکٹ
ایم سی ایم سی سینتالیسویں کورس کے زیرِ تربیت افسران کا سیف سٹی پراجیکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ

پشاور:- مڈ کیرئیر منیجمنٹ کورس کے زیر تربیت افسران نے سیف سٹی پراجیکٹ پشاور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی سسٹمز، جرائم کی روک تھام، ٹریفک مینجمنٹ، پولیس کے فوری رسپانس اور جدید پولیسنگ کے مختلف پہلووں سے آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر خیبر پختونخواہ سیف سٹیز پراجیکٹ ڈی آئی جی اعجاز احمد نے آنے والے وفد کو مختلف شعبہ جات، آپریشنل طریقہ کار، جدید ٹیکنالوجی اور پولیسنگ میں اس کے موثر استعمال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سیف سٹیز پراجیکٹ نوید گل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمان رفیع، ڈی ایس پی سٹی آپریشن واجد شاہ، ڈی ایس پی سٹی پٹرولنگ عثمان خان سمیت سیف سٹیز پراجیکٹ کے دیگر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز بھی موجود تھے دورے کے دوران زیر تربیت افسران نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور جدید مانیٹرنگ سسٹم کے عملی طریقہ کار کا جائزہ لیا جہاں انہیں کیمروں، سینسرز، الرٹ جنریشن سسٹم، ڈرون سسٹم، اینٹی ڈرون سسٹم، یو اے وی، پینک بٹن، فیس ریکگنیشن، ANPR، تھرمل کیمروں، ای چالان، باڈی وورن کیمروں، وہیکل کیمرہ سلوشن، ریسپانڈر ٹیبلیٹس اور مختلف اداروں کے ساتھ انٹیگریشن سمیت سیف سٹی کے مجموعی آپریشنل میکنزم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے

زیرتربیت افسران کو سیف سٹی کے جدید کیمروں کے ذریعے مشکوک و مشتبہ افراد، چوری شدہ اور مشکوک گاڑیوں کی نشاندہی، ان کی نقل و حرکت کی نگرانی اور متعلقہ پولیس یونٹس کو بروقت الرٹس کے ارسال اور اس پر فوری ایکشن کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کسی حادثے، مشتبہ سرگرمی، مطلوب شخص یا گاڑی کی نشاندہی کی صورت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے فوری الرٹ جنریٹ کیا جاتا ہے جس کے بعد متعلقہ پولیس یونٹس کو بروقت کارروائی کے لیے متحرک کر کے فوری ایکشن لے کر مقامی پولیس کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے

دورہ کے دوران پینک بٹن سسٹم کے حوالے سے زیر تربیت افسران کو بتایا گیا کہ شہری خصوصا خواتین اور بچے پینک بٹن کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں،ان کو مزید بتایا گیا کہ پینک بٹن سسٹم شہریوں کے تحفظ، ہنگامی حالات میں فوری پولیس رسپانس اور پبلک مقامات خصوصا خواتین بازاروں اور خواتین تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے لیے جدید سیفٹی میکنزم کا اہم حصہ ہے

اس موقع پر خیبر پختونخواہ پولیس یو اے وی ڈویژن کے قیام اور اینٹی ڈرون سسٹم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹیز خیبر پختونخواہ اعجاز احمد نے واضح کیا کہ خیبر پختونخواہ پولیس کی جانب سے پاکستان میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا یو اے وی ڈویژن قائم کیا گیا ہے جس کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیس کی آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور فضائی نگرانی کا عمل مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے وفد کو اینٹی ڈرون گنز، ڈرون آپریٹرز کی تربیت اور ان کی استعداد کار کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا

وفد کے شرکاء نے دورے کے دوران سٹی پٹرولنگ گاڑیوں اور باڈی وورن کیمروں کا بھی جائزہ لیا اور گاڑیوں میں نصب جدید آلات، کمیونیکیشن سسٹمز اور نگرانی کے آلات کے عملی استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ وفد کو باڈی وورن کیمروں کے ذریعے پولیس اہلکاروں کی فیلڈ سرگرمیوں کی ریکارڈنگ، شفافیت اور نگرانی سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ سٹی پٹرولنگ گاڑیوں کو جدید نگرانی اور کمیونیکیشن سسٹمز سے لیس کیا گیا ہے اور جدید کیمروں کے ذریعے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اسی طرح زیر تربیت افسران کو سرکاری و نجی اہم عمارتوں، حساس مقامات اور دیگر اہم تنصیبات پر نصب کیمروں سمیت بی آر ٹی بس اسٹیشنز پر نصب کیمروں کو سیف سٹی کے مرکزی نظام کے ساتھ مربوط کرنے اور مشترکہ نگرانی کے ذریعے سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے بتایا گیا جبکہ وفد کو خصوصی طور پر دیگر اضلاع میں نصب کیمروں کی لائیو فیڈ سے بھی آگاہ کیا گیا

اس موقع پر زیر تربیت افسران کو سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی، ریکارڈنگ اور قانونی کارروائی کے عمل کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے موثر بنانے کے حوالے سے بھی بریف کیا گیا اور بتایا گیا کہ قیام سے لے کر اب تک سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ایک کروڑ 27 لاکھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ وفد کو بتایا گیا کہ ای چالان سسٹم بھی جلد شروع کیا جا رہا ہے جس کے تحت سیف سٹی اے آئی سسٹم کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے بعدملوث ڈرائیورز کو چالان ان کے رہائشی ایڈریس پر بھیجا جائے گا

آنے والے وفد نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے فوری تحفظ، ٹریفک مینجمنٹ، انٹیلی جنس بیسڈ رسپانس اور مختلف اداروں کے باہمی تعاون کے جدید نظام کو عملی طور پر سمجھنے کے حوالے سے نہایت اہم قرار دیا

قبل ازیں زیر تربیت افسران نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ سیف سٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی آئی جی اعجاز احمد اور وفد کے درمیان شیلڈز کا تبادلہ بھی ہوا

لکی مروت: آر پی او بنوں ریجن ربنواز خان کا دورہ لکی مروت، پولیس لائن میں زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کی عمارت کا معائنہتفص...
31/07/2026

لکی مروت: آر پی او بنوں ریجن ربنواز خان کا دورہ لکی مروت، پولیس لائن میں زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کی عمارت کا معائنہ

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر بنوں ریجن ربنواز خان نے ضلع لکی مروت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی مروت نزیرخان کے ہمراہ پولیس لائن لکی مروت میں زیر تعمیر سیف سٹی پراجیکٹ کی نئی عمارت کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ انجینئرز نے آر پی او کو منصوبے کی پیش رفت، تعمیراتی معیار اور مختلف مراحل پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔ آر پی او نے عمارت کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ منصوبے کو مقررہ مدت کے اندر اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سیف سٹی نظام جلد از جلد فعال ہو سکے۔

اس موقع پر آر پی او بنوں ریجن ربنواز خان نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پولیس کی استعداد کار میں اضافے، جرائم کی مؤثر روک تھام، جدید نگرانی کے نظام کے فروغ اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے نہ صرف جرائم کی بروقت نشاندہی اور تدارک ممکن ہوگا بلکہ پولیسنگ کے مجموعی نظام میں بھی مزید بہتری آئے گی اور شہریوں کو جدید، مؤثر اور فوری پولیس سروسز کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے گی۔

*ڈی آئی جی آئی ٹی،سیف سٹی پراجیکٹ راو اعجاز کا ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف س...
30/07/2026

*ڈی آئی جی آئی ٹی،سیف سٹی پراجیکٹ راو اعجاز کا ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کے ہمراہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی پراجیکٹ، پولیس سہولت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور ریسکیو 15 کا دورہ*

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی آئی جی آئی ٹی اور سیف سٹی پراجیکٹ راو اعجاز نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشر میکن کے ہمراہ اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ اسماعیل خان میں زیرِ تعمیر کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی پراجیکٹ اور دیگر اہم پولیس تنصیبات کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز (سیف سٹی پراجیکٹ) بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

دورے کے دوران ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے ڈی آئی جی آئی ٹی،سیف سٹی کو کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر اور سیف سٹی پراجیکٹ کی عمارتوں میں جاری تعمیراتی کام، منصوبے کی پیش رفت، جدید مانیٹرنگ سسٹم اور مستقبل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی آئی ٹی و سیف سٹی پراجیکٹ نے تعمیراتی کاموں کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ منصوبے کو مقررہ معیار، جدید تقاضوں اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام، نگرانی اور عوامی تحفظ کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

بعد ازاں انہوں نے پولیس سہولت مرکز کا دورہ کیا، جہاں عملے اور سائلین سے ملاقات کرتے ہوئے عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات، شکایات کے اندراج اور ان کے فوری ازالے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر شہری کو بلاامتیاز، شفاف، باوقار اور بروقت خدمات فراہم کی جائیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کی جائے۔

اس کے بعد وفد نے ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا دورہ کیا، جہاں لائسنس کے اجرا کے طریقہ کار، ٹیسٹنگ سسٹم اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی آئی ٹی و سیف سٹی نے ہدایات جاری کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مکمل شفافیت، میرٹ اور جدید نظام کو یقینی بنایا جائے، سائلین کو غیر ضروری انتظار سے بچایا جائے اور تمام مراحل کو سہل، تیز رفتار اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔

بعدازاں ڈی آئی جی آئی ٹی و سیف سٹی پراجیکٹ راو اعجاز نے ریسکیو 15 (ایمرجنسی پولیس ہیلپ لائن) کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے کال ریسپانس سسٹم، مانیٹرنگ، ڈسپچ کے نظام اور ایمرجنسی کالز پر پولیس کے ردعمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ موصول ہونے والی ہر ایمرجنسی کال پر فوری، مؤثر اور بروقت رسپانس کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے اور ریسکیو 15 کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

دورے کے اختتام پر ڈی آئی جی آئی ٹی راو اعجاز نے ریجنل پولیس آفیسر غلام مبشر میکن اور ان کی ٹیم کی جانب سے جدید پولیسنگ، عوام دوست اقدامات اور جاری ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر، سیف سٹی پراجیکٹ، پولیس سہولت مراکز، ڈرائیونگ لائسنس برانچ اور ریسکیو 15 جیسے منصوبے پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سیف سٹیز منصوبوں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس•ڈی آئی خان سیف سٹی منصوبہ تکمی...
23/07/2026

آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سیف سٹیز منصوبوں سے متعلق اہم جائزہ اجلاس
•ڈی آئی خان سیف سٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں، بنوں اور لکی مروت میں کام تیزی سے جاری
•سیف سٹی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز اور معیار ہر صورت یقینی بنایا جائے، آئی جی خیبر پختونخوا
•امن و امان، انسدادِ جرائم اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سیف سٹیز منصوبے جلد مکمل کیے جائیں، آئی جی پی
•آر پی اوز بذات ِخود منصوبوں کی مسلسل نگرانی کریں اور بروقت تکمیل ہر قیمت پر یقینی بنائیں، آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس پشاور میں صوبے میں زیر تعمیر سیف سٹیز منصوبوں کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل آئی جی ہیڈکوارٹرز عباس احسن ، ڈی آئی جی آئی ٹی اعجاز احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سیف سٹی نوید گل نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ریجنل پولیس آفیسرز ڈی آئی خان اور بنوں ، ڈی پی اوز لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
ڈی آئی جی آئی ٹی اعجاز احمد نے ڈی آئی خان، بنوں اور لکی مروت سیف سٹی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈی آئی خان سیف سٹی منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ بنوں اور لکی مروت سیف سٹی منصوبوں پر تعمیراتی اور تکنیکی کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔ آئی جی نے کہا کہ سیف سٹیز منصوبے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن و امان کے قیام، جرائم کی مؤثر روک تھام، دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں، مؤثر نگرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں کو جلد از جلد پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ عوام کو جدید، محفوظ اور مؤثر پولیسنگ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی منصوبے حکومتِ خیبر پختونخوا اور پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں، اور شرکاء کو ان پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور ہر مرحلے پر اعلیٰ معیار کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے تمام متعلقہ آر پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ سیف سٹی منصوبوں کی خود مسلسل نگرانی کریں، درپیش رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کریں اور منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سٹی منصوبے خیبر پختونخوا میں امن، عوامی تحفظ اور سمارٹ پولیسنگ کے وژن کو عملی شکل دینے میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

20/07/2026
03/07/2026

پشاور۔ ٹرانس پشاور کے نمائندہ وفد نے سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا دورہ کیا

پشاور۔ کرنل عامر خٹک کی سربراہی میں آنے والے وفد نے کمانڈ سنٹر کا تفصیلی جائزہ لیا

پشاور۔ بی آر ٹی کیمروں تک سیف سٹی کی رسائی کے معاہدے کے بعد ٹرانس پشاور حکام کو جدید مانیٹرنگ سسٹم پر بریفنگ

پشاور۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سیف سٹیز نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے آپریشنز سے آگاہ کیا

پشاور۔ وفد نے سیف سٹی کے مختلف سیکشنز، لائیو مانیٹرنگ اور سرویلنس نظام کا عملی مشاہدہ کیا

پشاور۔ سی پی او میں ایم او یو پر دستخط کے بعد سیف سٹی اور ٹرانس پشاور کے درمیان تکنیکی تعاون کا باقاعدہ آغاز

پشاور۔ بی آر ٹی اسٹیشنز پر نصب کیمروں کی لائیو فیڈ سیف سٹی سے منسلک، نگرانی کا دائرہ مزید وسیع

پشاور۔ سیف سٹی اور ٹرانس پشاور کا اشتراک شہری سکیورٹی، موثر نگرانی اور فوری رسپانس کی جانب اہم پیش رفت قرار

پشاور۔ نمائندہ وفد نے سیف سٹیز کی کاوشوں کو سراہا

Address

Central Police Office Peshawar
Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Safe Cities posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share