05/08/2026
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما ملک سید غاجان آفریدی کے چھوٹے صاحبزادے نارتھ ویسٹ ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق بچے نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا لی، جس کے باعث اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ بچے کا علاج معالجہ جاری ہے جبکہ ڈاکٹرز اس کی صحت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
ملک سید غاجان آفریدی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے بیٹے کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کریں۔