ANP Khyber Pakhtunkhwa

ANP Khyber Pakhtunkhwa Official page for Awami National Party Khyber Pakhtunkhwa Chapter

🟥 پختون ایک طرف دہشت گردی کا شکار ہیں، تو دوسری طرف روزگار کی تلاش میں خطرناک کانوں میں اپنی جانیں گنوانے پر مجبور ہیں🟥 ...
03/08/2026

🟥 پختون ایک طرف دہشت گردی کا شکار ہیں، تو دوسری طرف روزگار کی تلاش میں خطرناک کانوں میں اپنی جانیں گنوانے پر مجبور ہیں

🟥 کوئٹہ کی کوئلہ کان میں جان کی بازی ہارنے والے شانگلہ کے مزدور اپنے خاندانوں کی امید اور گھروں کے واحد کفیل تھے

🟥 ان کی شہادت کے بعد پورا شانگلہ غم کی کیفیت میں ڈوبا ہوا ہے، مگر حکمرانوں کی بے حسی آج بھی برقرار ہے

🟥 وفاقی حکومت ہو یا صوبائی حکومت، دونوں نے متاثرہ خاندانوں کے لیے صرف بیانات اور تعزیت پر اکتفا کیا ہے

🟥 متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور عملی اقدامات کے حوالے سے وہ سنجیدگی دکھائی نہیں دی جس کی عوام کو توقع تھی

🟥 شانگلہ آج بھی تعلیم، روزگار اور ترقی کے میدان میں شدید پسماندگی کا شکار ہے

🟥 افسوس کی بات یہ ہے کہ برسوں سے وفاق میں نمائندگی رکھنے والے اور مختلف اہم وزارتوں پر فائز رہنے والے رہنما بھی شانگلہ کے عوام کی تقدیر بدلنے میں ناکام رہے ہیں

🟥 یہ ایک ایسے نظام کی ناکامی ہے جس نے نوجوانوں کو اپنے گھروں سے سینکڑوں کلومیٹر دور، جان لیوا حالات میں مزدوری کرنے پر مجبور کر دیا ہے

🟥 ایک طرف پختون دہشت گردی کا شکار ہیں، جبکہ دوسری طرف روزگار کی تلاش میں خطرناک کوئلہ کانوں میں اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔ آخر یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

🟥 عوامی نیشنل پارٹی شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی

🟥 ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندانوں کی مکمل کفالت کی جائے، انہیں مناسب معاوضہ دیا جائے، محفوظ مزدوری کے انتظامات یقینی بنائے جائیں اور شانگلہ میں روزگار کے مستقل مواقع فراہم کیے جائیں

🟥 حکمرانوں کو یہ بھی سوچنا ہوگا کہ جب وہ دوبارہ عوام کے پاس ووٹ مانگنے جائیں گے تو ان شہداء کے خاندانوں اور شانگلہ کے عوام کو کیا جواب دیں گے

| |

03/08/2026

ایران، امریکہ اور اسرائیل کی صلح کرانے والے افغانستان کے ساتھ صلح کیوں نہیں کرتے؟ یہ بارڈرز کھولے جائیں، تجارت فعال کی جائے۔ ہم سے بجلی اور دیگر وسائل چھین لئے گئے، کاروبار ٹھپ ہے، دہشتگردی میں اضافہ ہوا، تجارتی راستے بند ہیں، ہمارے پاس بچا کیا ہے؟ نظام کی ناکامی ان کی غلطی ہے جو براہ راست اور پس پردہ حکمران رہے ہیں۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا

|

03/08/2026

بلدیاتی نمائندوں کو اختیار کیوں نہیں دیا جارہا ہے؟ مقامی حکومتوں کو اختیار کی منتقلی سے گریز کرکے ملبہ نظام پر ڈالا جارہا ہے۔ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو حصہ کیوں نہیں جارہا؟ قبائلی اضلاع کا انضمام ہوا، سو ارب سالانہ کا وعدہ کیا گیا، آج تک کیوں نہیں دیئے گئے؟

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا

|

عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر صحافی مدثر آفریدی کی وفات پر تعزیت، لواحقین سے اظہار افسوس  |
03/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کی سینئر صحافی مدثر آفریدی کی وفات پر تعزیت، لواحقین سے اظہار افسوس

|

03/08/2026

کہا جارہا ہے کہ نظام فیل ہوگیا ہے، نظام آپ چلا رہے تھے، نظام فیل ہے تو مطلب آپ فیل ہیں۔ وہ جو کونسلری بھی نہیں جیت سکتے آج ملک کے مستقبل کے فیصلے کررہے ہیں۔ حساب 1972 سے نہیں 1947 سے ہوگا۔ غلطیاں انکی ہیں، جنہوں نے مفت میں حکومتیں کی ہیں۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا

|

03/08/2026

نوشہرہ: خدائی خدمتگار آرگنائزیشن نوشہرہ کے زیرِ اہتمام تقسیمِ اسناد اور حلف برداری کی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر زاہد خان کا خطاب:

03/08/2026

صوبہ بھر میں دہشتگردوں سے کوئی جگہ خالی نہیں رہی ہے، حالات بہت بگڑ چکے ہیں، خانہ جنگی کا خطرہ ہے، حالات کے مقابلے کیلئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا

|

03/08/2026

نوشہرہ: خدائی خدمتگار آرگنائزیشن نوشہرہ کے زیرِ اہتمام تقسیمِ اسناد اور حلف برداری کی تقریب سے صوبائی صدر عوامی نیشنل پارٹی و چیئرمین خدائی خدمتگار آرگنائزیشن میاں افتخار حسین کا خطاب:

| |

⚫️ ریاستی پالیسیوں میں یہ شامل ہی نہیں کہ خیبرپختونخوا میں مستقل امن قائم ہو، اگر یہاں امن قائم ہوجائے تو پھر یہ ڈالر کہ...
02/08/2026

⚫️ ریاستی پالیسیوں میں یہ شامل ہی نہیں کہ خیبرپختونخوا میں مستقل امن قائم ہو، اگر یہاں امن قائم ہوجائے تو پھر یہ ڈالر کہاں سے آئیں گے؟

⚫️ ڈالری جنگوں کے نام پر گزشتہ پچاس سال سے ہمیں مارا گیا، ہماری مساجد، گھر اور حجرے اجاڑ دیے گئے، اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے

⚫️ سوات کبل واقعے میں 7 افراد کی شہادت اور 18 افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے

⚫️ پشاور میں پولیس وین پر دھماکہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات بھی انتہائی تشویشناک ہیں

⚫️ دہشت گرد اس قدر مضبوط ہوچکے ہیں کہ اب دن دیہاڑے پولیس اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی کھلے عام ریاست کو چیلنج کر رہا ہو

⚫️ سوات میں آج اسی تھانے کے قریب سوات امن پاڅون کے زیرِ اہتمام احتجاج جاری تھا، اور اسی دوران دھماکہ ہوا جو لوگ امن کا مطالبہ کرنے آئے تھے، انہی میں سے کئی افراد زخمی اور شہید ہوئے

⚫️ سوال یہ ہے کہ دہشت اور وحشت کا یہ سلسلہ صرف پشتونوں کے مقدر میں کیوں لکھا گیا ہے؟ آج دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہے، لیکن ہم آج بھی امن کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور اسی امن کی خواہش کی سزا کاٹ رہے ہیں

⚫️ جنرل فیض اور طالبان کو واپس لانے والوں سے پوچھنا چاہیے کہ ان فیصلوں کا خمیازہ آج کون بھگت رہا ہے؟ پشتون عوام یا وہ لوگ جنہوں نے دہشت گردوں کو دوبارہ یہاں لایا؟

⚫️ایمل ولی خان نے اس حوالے سے ہائی کورٹ میں کیس بھی دائر کیا، لیکن بدقسمتی سے پختون عوام کو معلوم نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے

⚫️ ہم مسلسل آواز اٹھاتے رہے کہ خیبرپختونخوا کے ہر ضلع میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہو رہے ہیں، لیکن ہماری بات کو نہیں سنا گیا

⚫️ اب بھی وقت ہے کہ اس خطرناک کھیل کے خلاف متحد ہونا ہوگا

⚫️ہم نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر یہاں امن قائم کیا تھا، لیکن بعد میں عمران خان، جنرل فیض حمید اور دیگر کی پالیسیوں کے نتیجے میں خطرناک دہشت گردوں کی رہائی اور مذاکرات کے نام پر ہزاروں افراد کی واپسی نے حالات کو دوبارہ خراب کیا

⚫️ عوامی نیشنل پارٹی جس طرح 2008 سے 2013 تک دہشت گردی کے خلاف چٹان کی طرح کھڑی رہی، آج بھی اسی عزم کے ساتھ کھڑی ہے اور آئندہ بھی کھڑی رہے گی، کیونکہ یہ قوم ہماری اپنی ہے اور ہم اس سرزمین کے حقیقی وارث ہیں

| |

شانگلہ: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکندر شہزاد ایڈووکیٹ کوئٹہ میں کوئلہ کان کے المناک حادثے می...
01/08/2026

شانگلہ: عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکندر شہزاد ایڈووکیٹ کوئٹہ میں کوئلہ کان کے المناک حادثے میں شہید ہونے والے اراکین کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔ ضلعی جنرل سیکرٹری اعظم خان، نائب صدر محمد روشن سمیت دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود ہیں

Address

Peshawar
25000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Khyber Pakhtunkhwa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ANP Khyber Pakhtunkhwa:

Shortcuts

Share