16/09/2026
جمعیت طلبہ اسلام یونیورسٹی کیمپس پشاور — ممبرشپ مہم
آج 16 ستمبر بروز بدھ جمعیت طلبہ اسلام یونیورسٹی کیمپس پشاور کی ممبرشپ مہم کا باقاعدہ آغاز جامعہ پشاور میں لگائے گئے ممبرشپ کیمپ سے کیا گیا۔
ممبرشپ کیمپ میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلبہ نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت طلبہ اسلام میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور ممبرشپ حاصل کی۔
ممبرشپ مہم کا باقاعدہ افتتاح حافظ فضل ربی حق مومند، کنوینر جمعیت طلبہ اسلام یونیورسٹی کیمپس پشاور و رکنِ مجلسِ شوریٰ جمعیت طلبہ اسلام صوبہ خیبر پختونخوا نے فیتہ کاٹ کر کیا، جس کے بعد ممبرشپ مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔
جمعیت طلبہ اسلام یونیورسٹی کیمپس پشاور کی یہ ممبرشپ مہم طلبہ میں تنظیمی شعور، دینی و فکری تربیت اور طلبہ کے جائز حقوق کے لیے مؤثر آواز بلند کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
✊ جمعیت طلبہ اسلام — طلبہ کی ترجمان، طلبہ کی آواز
جاری کردہ:
میڈیا سیل، جمعیت طلبہ اسلام یونیورسٹی آف پشاور