15/05/2026
پشاور
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے عظیم انسان ہیں باہم معذوری کے ساتھ افراد آج کی اس محفل کی مہمان خصوصی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر ثناء اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام معذوری کے ساتھ افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب سے ڈاکٹر ثناء اللہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر ثناء اللہ ، ڈس ایبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے چیئرمین طارق مسعود نے بھی خطاب کیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے 150 سے زائد وہیل چیئر کی تقسیم پر آرگنائزیشن کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس اور خیبرپختونخوا کے عوام آپکے مشکور ہیں، آپ سندھ سے یہاں آکر ہمارے صوبہ کے باسیوں کے دکھ کم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیئے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی چاہیئے کہ وہ باہم معذوری کے ساتھ افراد کے لیئے وزارت قائم کریں۔