20/09/2026
*جمعیت علماء اسلام NC-115 محلہ داؤدزئی تہکال پایان پشاور*
*ماہانہ اجلاس کی کارگزاری*
آج کا یہ اجلاس بتاریخ 20 ستمبر 2026 بروز اتوار بعد از نماز عصر بمقام مدرسہ مولانا فضل رحیم صاحب منعقد کیا گیا۔
اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔ اس کے بعد جنرل سیکرٹری صاحب نے اجلاس کا تفصیلی ایجنڈہ پیش کیا جس میں صوبائی مرکز کے لیے مالی تعاون، بلدیاتی انتخابات کے لیے لائحہ عمل، غیر فعال ساتھیوں کو فعال کرنے کے لیے تجاویز اور اپنے NC کے مالیاتی نظام کو منظم کرنے کے لیے لائحہ عمل شامل تھے ۔
اجلاس کے شرکاء نے ایجنڈے پر پر مغز گفتگو کی اور اپنے مفید رائے جس کی بنا پر مختلف فیصلے کیے گئے ۔
اجلاس کے آخر میں مولانا فضل رحیم صاحب نے دعا فرمائی ۔