PTI khyber

PTI khyber Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PTI khyber, Political organisation, Bara khyber, Peshawar.

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے ہمراہ لاڑکانہ آمد پر شاندار اور پُرجوش استقبال!جو...
04/09/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی مرکزی و صوبائی قیادت کے ہمراہ لاڑکانہ آمد پر شاندار اور پُرجوش استقبال!

جوش و جذبہ بتا رہا ہے کہ لاڑکانہ تیار ہے، سندھ تیار ہے!

27 ستمبر اسلام آباد — ان شاء اللہ!

جیسے جیسے 27 ستمبر قریب آئے گا، ایجنسیاں بھی اپنی ڈیوٹی پر لگیں گی اور کسی نہ کسی طریقے سے تحریک کو متنازع بنانے، توجہ ب...
03/09/2026

جیسے جیسے 27 ستمبر قریب آئے گا، ایجنسیاں بھی اپنی ڈیوٹی پر لگیں گی اور کسی نہ کسی طریقے سے تحریک کو متنازع بنانے، توجہ بھٹکانے اور سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ایسے میں سب سے ضروری بات یہ ہے کہ ہمارا مکمل فوکس صرف اور صرف اسٹریٹ موومنٹ اور 27 ستمبر کی کال پر رہے۔

تو بات یہ ہے کہ علی امین گنڈاپور کو ایک بار پھر ایکٹیو کر دیا گیا ہے۔ وسیم بادامی کے ساتھ اے آر وائی پر انٹرویو آ رہا ہے، جس میں انہوں نے ایک نیا محاذ کھول دیا، الزامات کی بھرمار کر دی اور سازشوں کی من گھڑت کہانیوں سے بھرپور انٹرویو داغ دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہو رہا۔ فروری میں جب عمران خان کی آنکھ کا معاملہ سامنے آیا تھا، تب بھی وہ اچانک نمودار ہوئے اور دھڑا دھڑ انٹرویوز دینا شروع کر دیے۔ الزامات کی بھرمار ہوئی، پارٹی کے اندر ایک حساس موقع پر ڈسٹرکشن پیدا ہوئی اور اصل معاملے سے توجہ ہٹ گئی۔

آج ایک بار پھر، عین ایک حساس وقت پر، اسی طرز کا تنازعات کا محاذ کھڑا کیا جا رہا ہے۔

اسے مکمل طور پر ارریلیونٹ سمجھ کر اگنور کرنا ہے۔ کسی نئے تنازع یا ڈسٹرکشن کو اپنی توجہ کا مرکز نہیں بنانا، ہمارا سارا فوکس صرف اور صرف 27 ستمبر کی کال اور اسٹریٹ موومنٹ پر ہونا چاہیے۔

سندھ اسٹریٹ موومنٹ — پہلا دن! گھنٹہ گھر چوک، کندھ کوٹ میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے شاندار استقبا...
03/09/2026

سندھ اسٹریٹ موومنٹ — پہلا دن!

گھنٹہ گھر چوک، کندھ کوٹ میں وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے شاندار استقبال کے مناظر!

چیئرمین عمران خان سے محبت اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے جذبے میں پورا کندھ کوٹ سڑکوں پر نکل آیا۔ آج سندھ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ اپنے قائد چیئرمین عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

سندھ کا فیصلہ - عمران خان!

01/09/2026

عمران خان رہائی فورس

پشاور میں 200 ارب روپے کے منصوبے لا رہے ہیں، ترقی کا سفر نہیں رکے گا : سہیل آفریدیپشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہ...
28/08/2026

پشاور میں 200 ارب روپے کے منصوبے لا رہے ہیں، ترقی کا سفر نہیں رکے گا : سہیل آفریدی

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمیل چوک انڈر پاس کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منصوبہ 90 دن کے بجائے 60 دن میں مکمل کرکے دکھائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پشاور ری وائیٹلائزیشن پلان کے تحت تقریباً 200 ارب روپے کے منصوبے لائے جا رہے ہیں اور ترقی کا سفر نہ پشاور میں رکے گا نہ خیبرپختونخوا میں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 129 ارب روپے کے ریونیو ہدف کے مقابلے میں 150 ارب روپے سے زائد جمع کیے، جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے 180 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جسے 200 ارب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔ سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت پر سیاسی، مالی اور انتظامی رکاوٹیں پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود صوبائی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے دور میں 6.1 فیصد جی ڈی پی گروتھ کا حوالہ دیتے ہوئے موجودہ معاشی صورتحال پر بھی تنقید کی۔ وزیراعلیٰ نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 22 بڑے آپریشنز اور تقریباً 14 ہزار انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے باوجود بدامنی ختم نہیں ہوئی۔ انہوں نے سیکیورٹی پالیسیوں پر نظرثانی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے، سیاسی کارکنوں اور خواتین کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عوام میں اداروں کے حوالے سے غصہ بڑھ رہا ہے۔ سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ تحریک انصاف 27 ستمبر کو اسلام آباد آئے گی۔ انہوں نے کارکنوں اور عوام سے پرامن احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ جدوجہد صرف عمران خان یا پی ٹی آئی کے لیے نہیں بلکہ عوام کے حقوق، مستقبل اور پاکستان کے لیے ہے۔۔۔

ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور اظہارِ خیالممبر صوبائی اسمبلی عبدالغ...
25/08/2026

ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور اظہارِ خیال

ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی نے آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی اور اپنے حلقے کے عوام کو درپیش مسائل، ترقیاتی ضروریات اور دیگر اہم امور پر مؤثر انداز میں اظہارِ خیال کیا۔

انہوں نے عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے اپنی آواز بھرپور انداز میں ایوان کے سامنے اٹھائی۔

عوامی خدمت اور حلقے کی ترقی کے لیے جدوجہد کا یہ سلسلہ ان شاء اللہ جاری رہے گا۔

بابِ باڑہ  کی تکمیل، ترقی کی نئی پہچان 🚧✨الحمدللہ! ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی دن رات کی محنت، مسلسل کوششوں او...
23/08/2026

بابِ باڑہ کی تکمیل، ترقی کی نئی پہچان 🚧✨

الحمدللہ! ممبر صوبائی اسمبلی عبدالغنی آفریدی کی دن رات کی محنت، مسلسل کوششوں اور وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی توجہ سے بابِ باڑہ مین انٹری گیٹ پر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

ان شاء اللہ بابِ بارہ کی تکمیل کے بعد باڑہ بازار کی خوبصورتی اور رونق میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ گیٹ بارہ کی ترقی اور خوبصورتی کی نئی پہچان بنے گا، جہاں آنے والے لوگ یادگار کے طور پر سیلفیاں بھی بنائیں گے۔ 📸

ترقی کا سفر جاری ہے، ان شاء اللہ بارہ مزید خوبصورت ہوگا۔
ہ #خیبرپختونخوا

Address

Bara Khyber
Peshawar
25000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI khyber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share